تازہ کیفیت نامے

جب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ظہیر بھائی ۔
انتظامیہ کیوں کہ کسی حسینہ کی طرح منہ پھیر کر خاموش بیٹھی ہے ۔
بس اس لاگ کو ہم لگاو سمجھ کر دھوکا کھانے پر مجبور ہو گئے ۔:) :) :) ۔ویسے اس میں کچھ قصور آپ کے لنچ باکس کا بھی ہے۔:) :) :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
میرا خیال ہے کہ تھوڑا تھوڑا ہم سبھی کے لنچ باکس قصوروار ہیں۔ پھل کسی کے پاس سے بھی نہیں نکلا۔ :D
سید عاطف علی
سید عاطف علی
بجا فرمایا ۔
خمارِ شام ، غمِ تیرگی ، امیدِ سحر
ہزار رنگ ہیں بجھتے دیے کی تابش میں

ظہیر احمد ظہیر
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
سلسلے وہ توڑ گیا سبھی جاتے جاتے
ہنگامہ کھڑا کر گیا آتے آتے
محمداحمد
محمداحمد
نین بھائی ! آپ کہیے گا:

ہنگامہ ہے کیوں برپا؟ تھوڑی سی تشریح کی ہے۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہوہوہوہوہوہوہو۔۔۔۔۔ تشریح کرنے پر میں کافر ہوا کس طرح ۔۔۔۔ کیا ڈیڑھ دو سطر میں ایمان بہہ گیا۔
ایران کے ساتھ تنازع چھیڑنے کے بعد اسرائیل روزانہ دسیوں فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اور ماس میڈیا کی توجہ دو ملکی جنگ کی طرف ہے۔
فیس بک پر ایک نقلی آئی ڈی بنی ہے میرے نام اور تصویر سے آج شام ہی۔
دوست احباب ذرا محتاط رہیں ۔
یاز
یاز
ٹیکنالوجیا
محمداحمد
محمداحمد
کل اصلی پری کے دھاگے کو یاد کر رہے تھے۔ آج نقلی آئی ڈی ٹکرا گئی۔ :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یہ بھی شکر ہے کہ پری نہ تھی ۔ کیوں کہ ہمارا واسطہ تو اصلی پریوں سے ہی رہا ۔ :)
ایسا لگ رہا ہے یہ پیام صرف ڈسکورڈ والوں کے لیے ہے ۔
ای مرا در تهِ هر موی به زلفت بندی
چه کنی بند ز بندم همه یکبار جدا
محمداحمد
محمداحمد
سبحان اللہ کیا بات ہے !

میں تو یوں بھی لفظ بہ لفظ تراجم کا شیدائی ہوں۔

جزاک اللہ خیراً کثیرا
محمداحمد
محمداحمد
اربش علی
اربش علی
ویسے تو بندی مضارع کا صیغہ ہے یعنی "تو باندھے"، اور یہ "تو باندھتا ہے" کو بھی مشمول کرتا ہے۔مگر یہاں ماضی اس لیے مراد ہے کہ اب یہ باندھنے کا عمل ختم ہوا چاہتا ہے۔
اور اغلب گمان ہے کہ یہ مصرع اس طرح بھی ہو سکتا ہے:
ای مرا در تہِ هر موی به زلفت بندے
بند کے ساتھ یہاں یاے نکرہ ہے۔ یعنی اے کہ تیری زلفوں کے ہر بال کی تہ میں میرا کوئی نہ کوئی بند ہے۔
اہنسا قوت اور طاقت سے آتی ہے۔ یہ قانونِ فطرت ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
بڑی اہم بات ہے۔

طاقت ہی آپ کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا اہل بناتی ہے۔ ورنہ جرمِ ضعیفی کی سزا تو ہوتی ہی مرگِ مفاجات ہے۔
یاز
یاز
عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کارِ بے بنیاد
محمداحمد
محمداحمد
کیا بات ہے!

بڑے بڑے فلسفوں کو ایک مصرع میں سمو دیتے ہیں اقبال۔
یہ دنیا اپنے منطقی انجام کی طرف رواں دواں ہے، ہماری محفل کی طرح۔۔۔ چونکہ یہ سب بہرحال ختم ہو جانے والا ہے تو اس کا قلق کرنے سے زیادہ اہم اس بات پر غور کرنا ہے کہ ہم انفرادی سطح پر کہاں کھڑے ہیں۔۔۔ مجھے جس مقصد کے لیے اس دنیا میں بھیجا گیا تھا ، وہ کتنا پورا ہوا؟
(وَ لَا تَكُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَ۔ اور غافلوں میں سے نہ ہو جانا۔الاعراف، 205)
برونز میڈل کی انتہائی سخت فائٹ میں شدید مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ میں بیٹے کو شکست!
دنیا کی 16 نبرد آزما ٹیموں میں سے فن لینڈ کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ چمپین شپ میں چوتھے نمبر پر آنا بہرحال ایک اہم سنگ میل ضرور ہے۔
خوش حال سے تم بھی لگتے ہو
یوں افسردہ تو ہم بھی نہیں
پر جاننے والے جانتے ہیں
خوش تم بھی نہیں، خوش ہم بھی نہیں

پیاری اردو محفل کے نام! ❤️
آ تجھ کو بتاؤں میں تفسیر بجٹ کیا ہے
شمشیر وسناں اول۔ تعلیم صحت آخر
سوشل میڈیا ۔
محمداحمد
محمداحمد
جی۔

ایران پر حالیہ حملے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا بہت تیزی سے جنگ و جدل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ معاملات دن بدن ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ بالخصوص مسلم ممالک کے لئے۔

اور مسلم حکمران اپنا قبلہ درست کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
تعليم اور صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی سبجکٹس ہیں، وفاقی بجٹ میں اتنی رقم مختص ہوتی ہے جتنی ان محکموں میں وفاقی جیورسڈکشن ہے.
سید عاطف علی
سید عاطف علی
اس بجٹ نے کیا گل کھلانے ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہی ہے۔
سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روح
دیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں
م
مریم افتخار
اور میرا پسندیدہ شعر بھی:
بیدل لباس زیست بڑا دیدہ زیب تھا
اور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا
سیما علی
سیما علی
اب آدمی کچھ اور ہماری نظر میں ہے
جب سے سنا ہے یار لباس بشر میں ہے
مغفرت، ہفتے میں دو مرتبہ۔۔۔
فرمان رسول اکرم ﷺ : بندوں کے اعمال ہفتے میں دو مرتبہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں ‘ پیر کے دن اور جمعرات کے دن ۔ تو اللہ عزوجل اپنے سب مؤمن بندوں کو بخش دیتا ہے سوائے ان دو بندوں کے جو ایک دوسرے کے ساتھ کینہ رکھتے ہوں ۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ان دونوں کو چھوڑ دو ، یا ان کو مہلت دو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کر لیں۔۔۔

(صحیح مسلم۔ کتاب البر والصلہ والادب)
Top