اطلاع

تیشہ

محفلین
کراچی میں اتنی سردی کہ ہیٹر آن کرنا پڑجائیں تو خیر نہیں پڑتی۔
فروری میں کراچی میں بھی سردی ہی ہوتی ہے۔
بس پچھلے سے پچھلے سال یہاں بہت سردی پڑی تھی۔ کہ ریکارڈ توڑ دیے تھے اس نے۔
باقی یہاں نارمل سی سردی ہوتی ہے۔
لندن کے مقابلے تو کچھ بھی نہیں۔

فائن ۔۔ :party: بس میں آجکل سیٹ ڈن کرارہی ہوں ۔۔ ویزہ پاکستان کا لگ کے آچکا ہے پاسپورٹ ریڈی ہے ۔ بس اب میں تیار ہولوں کل سیٹ کرواتے کرواتے رہ گئی سمجھ نہیں آرہا تھا کراچی کا ،کبھی سب مشورہ دیتے ہیں جاتے ہوئے کراچی سے ہوجاؤ ، پھر سامان مجھے تنگ کرتا ہے اسے کہاں لئے لئے گھومتی پھروں :worried: پھر اگر جاتے ہوئے ہوتی ہوں تو تھکاوٹ ۔۔شکل پے بارہ بج رہے ہو ،تو فریش نہیں تو آپ سب سے کیسے مل سکوں گی :idontknow:
واپس آتے ہوئے اگرکراچی سے آتی ہوں تو بھی سامان کا پرابلم :worried:
بس یہی سوچا کہ اسلام آباد پہنچ کر ایک دن مجھے تم سب کو ملنے آنا ہے ۔ ایسے ایزی ہوگا میرے لئے ۔ نا کوئی سامان اٹھانا پڑے گا ساتھ میں ۔۔ آرام سے سب سے ملوں گی
:party:
 
تیشہ

محفلین
یہ تو آپ دونوں بہن بھائی کا معاملہ ہے میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ ہاں کبھی ہمارے یہاں تشریف لائیں تو مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کیسے ریسیو کرنا ہے۔

جی ابن ِ بھیا ، کرآچی سے تو مجھے سارہ ہی لے کر آئے گی وہی چھوڑ کر آئے گی :battingeyelashes:
میں تو اسلام آباد کی بات کررہی تھی کہ امی لوگوں کو بتائے بغیر پہچنا ہے تو وہاں کے ٹیکسی والوں سے ڈر لگتا ہے :battingeyelashes:
سوئزرلینڈ، فرانس، ڈنمارک ،دنیا دنیا اکیلی گھومنے والی میں صرف پاکستانیوں سے خوف کھاتی ہوں اور کسی سے نہیں :battingeyelashes: صرف انہی سے ڈر آتا ہے اللہ جانے کیا سے کیا کردیں کوئی بھروسہ نہیں ہوتا :chatterbox:
 
میرے خیال سے ائیر پورٹ پر ملنے والی پری پیڈ ٹیکسیاں کسی قدر قابل بھروسا ہوتی ہیں۔ اب مجھے نہیں علم کہ وہاں ہوتی بھی ہیں یا نہیں پر ہندوستان میں تو ہوتی ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ تو آپ دونوں بہن بھائی کا معاملہ ہے میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ ہاں کبھی ہمارے یہاں تشریف لائیں تو مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کیسے ریسیو کرنا ہے۔

یعنی کہ آپ کا مطلب تھا کہ ہمیں نہیں معلوم؟

میرے خیال سے ائیر پورٹ پر ملنے والی پری پیڈ ٹیکسیاں کسی قدر قابل بھروسا ہوتی ہیں۔ اب مجھے نہیں علم کہ وہاں ہوتی بھی ہیں یا نہیں پر ہندوستان میں تو ہوتی ہیں۔

یہاں پر ائیر پورٹ پر ریڈیو کیپ ٹیکسیاں چلتی ہیں۔
جن پر باقاعدہ مطلوبہ جگہ پہنچانے کے بعد ڈرائیور ہیڈ کوارٹر کو کنفرم کرتا ہے۔
کہ اب سواری مطلوبہ جگہ پہنچ چکی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
بالکل زیک۔ پاکستان میں کیوں نہیں ہو گا۔ لیکن فی الحال تو میں آئی فون سے ہی آ پاتی ہوں۔
 
زکریہ بھائی ایک بار محفل میں زکر ہوا تھا نا کہ آئی فون میں اردو کے لئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔ غالباً فارسی کی بورڈ کو ہیک کیا ہے۔
 
زیک

مسافر
آئ‌فون میں عربی کی‌بورڈ انسٹال ہو جاتا ہے جس میں فارسی کی سپورٹ بھی ہے۔ مگر اس میں کئ اردو کے ھروف کی کمی ہے۔

اسی طرح آپ اردوپیڈ بھی استعمال کر ستے ہیں مگر اردوپیڈ کے ساتھ آئ‌فون پر شفٹ کام نہیں کرتا اس لئے ٹ ث ں اور دوسرے شفٹ کے ذریعے لکھے جانے والے حروف ٹائپ نہیں ہوتے۔
 
تیشہ

محفلین
میرے خیال سے ائیر پورٹ پر ملنے والی پری پیڈ ٹیکسیاں کسی قدر قابل بھروسا ہوتی ہیں۔ اب مجھے نہیں علم کہ وہاں ہوتی بھی ہیں یا نہیں پر ہندوستان میں تو ہوتی ہیں۔

جی نہیں ابنِ بھیا ۔۔ پاکستان میں ایسی ٹیکسیاں نہیں چل رہی ۔ آج مریم مجھے بتا رہی تھی کہ پاکستان ائیرپورٹ پے اترُتے ساتھ ہی لوگ لوٹُ لیتے ہیں :worried: ۔ ۔ جو بچ کر باہر نکل بھی آئے اسےُ ٹیکسی والے نہیں چھوڑتے :worried: بلکے پاکستان کے ائیرپورٹ سیکیورٹی لکھے ہوئے پیپرز جہاز سے اترے ہوئے لوگوں کے ہاتھ میں تھماتی جاتی ہے جس پے لکھا ہوتا ہے '' ائیرپورٹ پے بھلے کوئی بھی آپکو رُوکے کسی بھی کام ، کسی بھی بات کے لئے بھلے وہ یہی کیون نا بولے کہ میں ائیرپورث سیکیورٹی آفسیر ہوں دو منٹ اِدھر کو آئیے خبردار ، ہوشیار رہئیے وہ ہرگز ہرگز ہم میں سے نہیں ہوگا آپ کان مت دھریں ورنہ لوٹ لئے جائے گے ۔ :grin:
وہاں جب ائیرپورٹ میں ہی لوگوں کو لٹ لٹا جاتے ہیں تو آگے ٹیکیسی والے کیا کرتے ہونگے :worried:
:chatterbox:
 
شمشاد

لائبریرین
باجو اب اتنی بھی اندھی نہیں لگی ہوئی۔ اور مجھے تو آج تک کسی نے ائیرپورٹ پورٹ ایسا کوئی کاغذ نہیں دیا۔

ہاں ایک دوست ہیں وہ اسلام آباد ہوائی اڈے پر اترے تو ان کو ایک واقف کار ٹیکسی ڈرائیور مل گیا۔ جب گھر کے آگے اترے تو انہوں نے پانچ سو روپے دیئے۔ اب دونوں کھڑے ہیں۔

میرا دوست اس واسطے کھڑا رہا کہ یہ جاننے والا ہے کچھ واپس کرے گا اور ٹیکسی ڈرائیور ایسے کھڑا رہا کہ یہ جاننے والا باہر سے آیا ہے مجھے زیادہ پیسے دے گا۔
 
جناب پاکستان میں اندھی ہی ہے ے :chatterbox:
مریم نے خود مجھے لیفلٹِ دیکھایا ہے جو اسکے پاس سے نکلا ہے ، ،
شاید خواتین ، لڑکیوں کو اکیلے دیکھکر زیادہ اندھی مچاتے ہیں وہاں :battingeyelashes:
میرا تو سرپرائز کا آئیڈیا دھرا کا دھرا رہ گیا ہے :( کہ ٹیکسی لے کر اکیلی گھر پہنچ لوں گی ۔ :worried: اب شاید بھانجے کو ، یا بھائی کو رازداں بنانا پڑے تاکے وہ کوءی ایک تو آکر مجھے وہاں سے ریسیو کرسکے ۔
 
تیشہ

محفلین
باجو اب اتنی بھی اندھی نہیں لگی ہوئی۔ اور مجھے تو آج تک کسی نے ائیرپورٹ پورٹ ایسا کوئی کاغذ نہیں دیا۔

ہاں ایک دوست ہیں وہ اسلام آباد ہوائی اڈے پر اترے تو ان کو ایک واقف کار ٹیکسی ڈرائیور مل گیا۔ جب گھر کے آگے اترے تو انہوں نے پانچ سو روپے دیئے۔ اب دونوں کھڑے ہیں۔

میرا دوست اس واسطے کھڑا رہا کہ یہ جاننے والا ہے کچھ واپس کرے گا اور ٹیکسی ڈرائیور ایسے کھڑا رہا کہ یہ جاننے والا باہر سے آیا ہے مجھے زیادہ پیسے دے گا۔

:rollingonthefloor: ہاں تو واققکار نکلا اتفاق سے ۔۔ اسی لئے خیر خیریت پہنچ بھی گئے ہونگے ۔ اگر واقفکار دونوں ایک دوسرے کے ناں ہوتے تو مجھے اُمید ہے اک دوسرے کے گریباں کھینچ رہے ہوتے لڑ لڑ کے ۔۔ کہ کم پیسے کیوں دئیے :worried: تو اتنے تو کبھی بھی نا دوں وغیرہ وغیرہ وغیرہ :tongue:
 
ساجد

محفلین
باجو اب اتنی بھی اندھی نہیں لگی ہوئی۔ اور مجھے تو آج تک کسی نے ائیرپورٹ پورٹ ایسا کوئی کاغذ نہیں دیا۔

ہاں ایک دوست ہیں وہ اسلام آباد ہوائی اڈے پر اترے تو ان کو ایک واقف کار ٹیکسی ڈرائیور مل گیا۔ جب گھر کے آگے اترے تو انہوں نے پانچ سو روپے دیئے۔ اب دونوں کھڑے ہیں۔

میرا دوست اس واسطے کھڑا رہا کہ یہ جاننے والا ہے کچھ واپس کرے گا اور ٹیکسی ڈرائیور ایسے کھڑا رہا کہ یہ جاننے والا باہر سے آیا ہے مجھے زیادہ پیسے دے گا۔
شمشاد بھائی ، پاکستان میں اندھی مچی ہوئی ہے۔ بلکہ ٹیکسی ڈرائیوروں نے "اندھی لگائی" ہوئی ہے۔ ہوایہ کہ ایک بار میں بھی ائرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھا تو ٹیکسی ڈرائیور نے دھند کے باوجود اتنی تیز ڈرائیونگ کی کہ "اندھا دھند" کا مطلب سمجھ میں آ گیا۔ پھر اس نے ایک "اندھے" کو ٹیکسی کا نشانہ بنا دیا مطلب یہ کہ وہ نابینا تھا اور اسی راستے میں اس کی منزل تھی جہاں مجھے جانا تھالہذا میری اجازت سے اسے بھی سوار کر لیا۔ گھر پہنچنے پہ جب ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی آنکھوں سے کالا چشمہ اتارا تو پتہ چلا کہ وہ خود بھی "اندھا" تھا۔
ہے نا "اندھی" مچی ہوئی۔:chatterbox:
اللہ مجھے اور آپ سب کو ان ٹیکسی والوں سے بچائے اور سنسنی خیزیوں کے شر سے بھی محفوظ رکھے۔:praying:
 
Top