اطلاع

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

اطلاع یہ ہے کہ میں کچھ عرصے کے لیے پاکستان جا رہی ہوں اور اب محفل پر فعال نہیں رہ سکوں گی۔ مجھے یقین ہے کہ میری غیر موجودگی سے کوئی فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پھر بھی آپ سب کو بتا کر جا رہی ہوں۔
 
انھیں کیا خبر کہ ان کے نہ ہونے سے کیسا خلاء رہ جائے گا۔

خیر آپ کا سفر بہت بہت مبارک اور سلامتی بھرا ہو۔ نیک خواہشات کے ساتھ آپ کے دوبارہ جلدی آنے کی توقع کرتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
خیر نال جاؤ تے خیر نال آؤ۔
عارف کریم پاء جی ہم بھی ادھر بموں میں ہی رہتے ہیں اور الحمد اللہ جی بھی رہے ہیں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اپنا خاص خیال رکھئے گا۔ وہاں تو ہر کونے پر۔۔۔ بم۔۔۔۔ :)
عارف بھائی آپ تو جانتے ہیں کہ مسلمان کتنے بہادر ہوتے ہیں اور اوپر سے پاکستانی مسلمان ۔۔۔ کیا کہنے ہم تو بموں میں جیتے ہیں۔
موت کا ایک دن مقرر ہے ، انسان جیسی حالت میں بھی ہو اسے تو آنا ہی ہے۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
خیر نال جاؤ تے خیر نال آؤ۔
عارف کریم پاء جی ہم بھی ادھر بموں میں ہی رہتے ہیں اور الحمد اللہ جی بھی رہے ہیں۔

اللہ نگہبان مارواء بہن۔

عارف صاحب کی بات سے مجھے بھی دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ تمام پاکستانیوں کا حامی و ناصرہو۔
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم،

اطلاع یہ ہے کہ میں کچھ عرصے کے لیے پاکستان جا رہی ہوں اور اب محفل پر فعال نہیں رہ سکوں گی۔ مجھے یقین ہے کہ میری غیر موجودگی سے کوئی فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پھر بھی آپ سب کو بتا کر جا رہی ہوں۔

رُکو رکوُ ابھی تو میں نے تمھارے لئے ٹی پارٹی مینج کرنی ہے ۔
ابھی ٹہھر جاؤ ۔۔ ایک دن تو ہے ناں ہفتے کو جارہی ہو ۔ ۔

مل کے جانا ۔ ۔
 
ماوراء

محفلین
آپ سب کی نیک تمناؤں کا بہت شکریہ۔

آپ نے کسی سے چھٹی منظور کروائی ہے کیا؟
جی۔ میری چھٹی منظور ہو گئی ہے۔

اپنا خاص خیال رکھئے گا۔ وہاں تو ہر کونے پر۔۔۔ بم۔۔۔۔ :)
شکریہ عارف۔ بات تو آپ کی درست ہے لیکن یہ ہم ملک سے باہر رہنے والوں کو زیادہ حالات خراب نظر آتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں رہنے والوں سے بات کریں تو وہ یہی کہتے ہیں کہ اتنے حالات خراب نہیں ہیں۔ اس لیے امید ہے سب ٹھیک رہے گا۔

رُکو رکوُ ابھی تو میں نے تمھارے لئے ٹی پارٹی مینج کرنی ہے ۔
ابھی ٹہھر جاؤ ۔۔ ایک دن تو ہے ناں ہفتے کو جارہی ہو ۔ ۔

مل کے جانا ۔ ۔

اچھا۔۔یہ کون سی پارٹی ہے؟ جانا تو ہفتے کو ہے۔۔لیکن انٹرنیٹ کنکشن آج بند ہونا تھا۔۔!اسی لیے کل پوسٹ کر دی تھی۔ لیکن شکر ہے۔۔ابھی انٹرنیٹ ہے۔!
 
فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کا سفر خیر عافیت سے گزرے اور یہاں پاکستان میں بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آمین!
 
فہیم

لائبریرین
تسی جارہے ہو:crying3:
اسی نو کچھ نہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کہنا چاہیے:sad2:
بس یہی کہ میری کبھی کوئی بات بری لگی ہو تو اس پر معذرت
دل صاف کرکے جانا۔
دعا ہے کہ تمہارا سفر بخیر و عافیت گزرے:airplane:
اور تم خوش و خرم رہو:)
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں
خیر خٰریت سے جائیں اور واپس آئیں

کتنی لکی ہیں آپ ماشاءاللہ کہ آپکی عید بھی وہیں ہو گی اس بار
میرے لیے کیا لائیں گی پاکستان سے ;)
 
فاتح

لائبریرین
تسی جارہے ہو:crying3:
اسی نو کچھ نہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کہنا چاہیے:sad2:
بس یہی کہ میری کبھی کوئی بات بری لگی ہو تو اس پر معذرت
دل صاف کرکے جانا۔
دعا ہے کہ تمہارا سفر بخیر و عافیت گزرے:airplane:
اور تم خوش و خرم رہو:)
فہیم صاحب! تسی کے اس مراسلے سے تو اسی نو "بابل کی دعائیں لیتی جا۔۔۔ جا تجھ کو سکھی سنسار ملے" یاد آ گیا۔ :grin:
 
تسی نوں کی ہویا؟؟؟

میں نے پہلے تو دیکھا ہی نہیں یہ تو فاتح کے مراسلے اور کوٹ سے پتہ لگا :)

فہیم صاحب! تسی کے اس مراسلے سے تو اسی نو "بابل کی دعائیں لیتی جا۔۔۔ جا تجھ کو سکھی سنسار ملے" یاد آ گیا۔ :grin:

ہاہاہا اف

تسی بڑے مذاقی او :laughing:
(تسی جا رہے او سے یہ جملہ ذہن میں آیا )ہی ہی ہی

جبکہ مجھے تو اس مراسلے سے یہ پاکستان کا سفر کم اور عدم کا سفر زیادہ لگ رہا ہے۔ ماوراء جیسے جہاد پر جا رہی ہو (اللہ خیر خیریت رکھے)
 
فاتح

لائبریرین
جبکہ مجھے تو اس مراسلے سے یہ پاکستان کا سفر کم اور عدم کا سفر زیادہ لگ رہا ہے۔ ماوراء جیسے جہاد پر جا رہی ہو (اللہ خیر خیریت رکھے)
:rollingonthefloor:
یقین کیجیے میرے ذہن میں بھی بالکل یہی دو خیال آئے تھے لیکن بوجوہ لکھتے لکھتے ارادہ بدل لیا مبادا ماورا صاحبہ ہمیں ہی عدم کے سفر پر نہ روانہ کر دیں۔:grin:
 
تیشہ

محفلین
اچھا۔۔یہ کون سی پارٹی ہے؟ جانا تو ہفتے کو ہے۔۔لیکن انٹرنیٹ کنکشن آج بند ہونا تھا۔۔!اسی لیے کل پوسٹ کر دی تھی۔ لیکن شکر ہے۔۔ابھی انٹرنیٹ ہے۔!

سوچا جاتے جاتے کچھ یادگار بنا لوں ،پھر کونسا تم نے پلٹ کر یہاں آنا ہے شوہر کو پیاری ہوجاؤ گی ۔ بھول جانا ہے یہاں کو :battingeyelashes:
مگر ابھی تو میں نے سوچا ایک دن باقی ہے مگر اب پتا نہیں کہیں تمھارا نیٹ ہی کٹ آف نا ہوجائے :worried:
چلو میں فون پے ملتی ہوں ۔ ۔مل تو لیا تھا اُس دن کافی لمبا ، مگر جاتے جاتے بائے بائے تو کرتی ہی چلوں ،
انشااللہ میں بھی آئی کہ آئی :party:
 
Top