غیر کے ساتھ عیادت کو وہ دلبر آیا لو مسیحا ملک الموت کو لے کر آیا (جارج برنس شور)
کاشفی محفلین اکتوبر 14، 2013 #901 غیر کے ساتھ عیادت کو وہ دلبر آیا لو مسیحا ملک الموت کو لے کر آیا (جارج برنس شور)
کاشفی محفلین اکتوبر 14، 2013 #902 اب کے برس بھی جھوٹ ہمارا پیٹ بھرے گا سچائی افلاس لکھے گی اب کے برس بھی (ڈاکٹر فریاد آزر)
کاشفی محفلین اکتوبر 14، 2013 #903 کربلاہو کہ‘ فلسطین ‘ کہ ہو بوسینیا درد صدیوں سے مرا نام و نسب جانتا ہے (ڈاکٹر فریاد آزر)
کاشفی محفلین اکتوبر 14، 2013 #904 مذہب کی خوبیاں اسے قائل نہ کرسکیں بس ایک ہی اصول پر قربان ہو گیا جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں فوراً ہی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا (شاعر: مجھے معلوم نہیں)
مذہب کی خوبیاں اسے قائل نہ کرسکیں بس ایک ہی اصول پر قربان ہو گیا جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں فوراً ہی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا (شاعر: مجھے معلوم نہیں)
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 17، 2013 #905 فساد سارے بدن میں رچا ہوا ہو جہاں وہاں ، بتاو کرے ایک نوکِ نشتر کیا ظفر اقبال
کاشفی محفلین اکتوبر 18، 2013 #906 قصد تو جائز ہے لیکن اپنا قابو دیکھ کر ہاتھ اٹھانا چاہیئے انساں کو بازو دیکھ کر اکبر الہ آبادی
کاشفی محفلین اکتوبر 18، 2013 #907 قیامت کی دنیا میں ہے دلفریبی قیامت میں بھی یاد آئے گی دنیا بہزاد لکھنوی
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 19، 2013 #908 میں ایک پھول تھا وہ مجھ کو رکھ کے بھول گیا تمام عمر اُسی کی کتاب میں گزری
کاشفی محفلین اکتوبر 19، 2013 #909 کل بزرگوں کے اثاثے کی جو تقسیم ہوئی مال و زر چھوڑ دیا میں نے، قناعت رکھ لی فرتاش سید
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #911 لگتا تو یوں ہے جیسے سمجھتا نہیں ہے وہ معصوم جتنا لگتا ہے اتنا نہیں ہے وہ ڈاکٹر جاوید جمیل
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #912 مجھ میں بسا ہوا بھی ہے وہ سر سے پیر تک اور کہہ رہا ہے یہ بھی کہ میرا نہیں ہے وہ ڈاکٹر جاوید جمیل
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #913 کر دونگا موم باتوں میں سوز و گداز سے جذبات کی تپش سے مبرا نہیں ہے وہ واضح یہ کر چکا ہے یقیں دل کے وہم پر میرا ہے صرف اور کسی کا نہیں ہے وہ ڈاکٹر جاوید جمیل
کر دونگا موم باتوں میں سوز و گداز سے جذبات کی تپش سے مبرا نہیں ہے وہ واضح یہ کر چکا ہے یقیں دل کے وہم پر میرا ہے صرف اور کسی کا نہیں ہے وہ ڈاکٹر جاوید جمیل
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #914 رہتا ہے اس کے ساتھ ہمیشہ مرا خیال تنہایوں میں رہ کے بھی تنہا نہیں ہے وہ ڈاکٹر جاوید جمیل
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #915 ہوگا غلط بیان میں مجبوریوں کا ہاتھ حق بات ورنہ یہ ہے کہ جھوٹا نہیں ہے وہ ڈاکٹر جاوید جمیل
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #916 ٹھہرا وہ پھول، بوسے لبوں کے ملے اسے پتوں کی طرح پیروں میں آیا نہیں ہے وہ مرنے کے بعد آیا ہے کرنے مرا علاج مانا کہ چارہ گر ہے. مسیحا نہیں ہے وہ جاوید رات دن ہے ترا انتظار اسے کہنے کو تیرے پیار کا بھوکا نہیں ہے وہ ڈاکٹر جاوید جمیل
ٹھہرا وہ پھول، بوسے لبوں کے ملے اسے پتوں کی طرح پیروں میں آیا نہیں ہے وہ مرنے کے بعد آیا ہے کرنے مرا علاج مانا کہ چارہ گر ہے. مسیحا نہیں ہے وہ جاوید رات دن ہے ترا انتظار اسے کہنے کو تیرے پیار کا بھوکا نہیں ہے وہ ڈاکٹر جاوید جمیل
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #918 جن میں ادب، لحاظ، شرافت کا تھا رواج تہذیب یافتہ وہ گھرانے کہاں گئے ڈاکٹر جاوید جمیل
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #919 رتوں پہ بس نہیں چلتا وگرنہ یہ جہاں والے ہوائیں بیچ دیتے رنگ و بو نیلام کر دیتے (شاعر: نا معلوم، کراچی پاکستان)
رتوں پہ بس نہیں چلتا وگرنہ یہ جہاں والے ہوائیں بیچ دیتے رنگ و بو نیلام کر دیتے (شاعر: نا معلوم، کراچی پاکستان)
کاشفی محفلین اکتوبر 21، 2013 #920 غیروں کے کہاں بس میں تھی اس درجہ کی سازش شامل کہیں دیکھو مرے احباب بھی ہونگے ڈاکٹر جاوید جمیل