حالی

  1. سردار محمد نعیم

    حالی جنوں کار فرما ہوا چاہتا ہے

    جنوں کار فرما ہوا چاہتا ہے قدم دشت پیما ہوا چاہتا ہے دم گریہ کس کا تصور ہے دل میں کہ اشک اشک دریا ہوا چاہتا ہے خط آنے لگے شکوہ آمیز ان کے ملاپ ان سے گویا ہوا چاہتا ہے بہت کام لینے تھے جس دل سے ہم کو وہ صرف تمنا ہوا چاہتا ہے ابھی لینے پائے نہیں دم جہاں میں اجل کا تقاضا ہوا چاہتا ہے...
  2. محمد تابش صدیقی

    حالی غزل: بڑھاؤ نہ آپس میں ملت زیادہ

    بڑھاؤ نہ آپس میں ملت زیادہ مبادا کہ ہوجائے نفرت زیادہ تکلف علامت ہے بیگانگی کی نہ ڈالو تکلف کی عادت زیادہ کرو دوستو پہلے آپ اپنی عزت جو چاہو کریں لوگ عزت زیادہ نکالو نہ رخنے نسب میں کسی کے نہیں اس سے کوئی رذالت زیادہ کرو علم سے اکتسابِ شرافت نجابت سے ہے یہ شرافت زیادہ فراغت سے دنیا میں دم...
  3. کاشفی

    اُردو - اقبال اشہر

    اُردو (اقبال اشہر) اردو ہے مرا نام میں خسرو کی پہیلی میں میر کی ہمراز ہوں غالب کی سہیلی دکن کے ولی نے مجھے گودی میں کھلایا سودا کے قصیدوں نے میرا حُسن بڑھایا ہے میر کی عظمت کہ مجھے چلنا سکھایا میں داغ کے آنگن میں کھلی بن کے چنبیلی اردو ہے مرا نام میں خسرو کی پہیلی غالب نے بلندی کا سفر مجھ کو...
  4. مومن مخلص

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی۔۔۔۔اس شعر کے شاعر کا نام؟

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے اس شعر کے شاعر کا نام کیا ہے؟ کوئی کہتا ہے کہ علامہ اقبال ہے کوئی کہتا ہے کہ حالی ہے۔ ثبوت کے ساتھ بتائیں گے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
  5. طارق شاہ

    حالی :::: دل سے خیالِ دوست بُھلایا نہ جائے گا -- Altaf Hussain Hali

    غزلِ الطاف حُسین حالی دل سے خیالِ دوست بُھلایا نہ جائے گا سینے میں داغ ہے کہ مِٹایا نہ جائے گا تم کو ہزارشرم سہی، مجھ کو لاکھ ضبط اُلفت وہ راز ہے کہ ، چھپایا نہ جائے گا مے تُند و ظرفِ حوصلۂ اہلِ بزم تنگ ساقی سے جام بھر کے پلایا نہ جائے گا راضی ہیں ہم کہ دوست سے ہو دشمنی، مگر دشمن کو، ہم سے...
  6. عبدالحسیب

    اقبال فردوس میں ایک مکالمہ

    ہاتف نے کہا مجھ سے کہ فردوس میں اک روز حالؔی سے مخاطب ہوئے یوں سعدؔیِ شیراز اے آنکہ زنورِ گُہرِ نظمِ فلک تاب دامن بہ چراغِ مہ و اختر زدہ ای باز! کچھ کیفیتِ مسلمِ ہندی تو بیاں کر وامندۃ منزل ہے کہ مصروفِ تگ و تاز مذہب کی حرارت بھی ہے کچھ اس کی رگوں میں؟ تھی جس کی فلک سوز کبھی گرمیِ آواز...
  7. محمد وارث

    حالی باپ کا ہے جبھی پسر وارِث - حالی

    باپ کا ہے جبھی پسر وارِث ہو ہنر کا بھی اُس کے گر وارِث گھر ہنر ور کا ناخلف نے لیا تیرا ہے کون اے ہنر وارث فاتحہ ہو کہاں سے میّت کی لے گئے ڈھو کے سیم و زر وارث ہوں اگر ذوقِ کسب سے آگاہ کریں میراث سے حذر وارث خاک و کرمانِ گور و خویش و تبار ایک میّت اور اس قدَر وارث واعظو دین کا خدا حافظ...
  8. فرخ منظور

    حالی کل مدّعی کو آپ پہ کیا کیا گماں رہے ۔ الطاف حسین حالی

    غزل کل مدّعی کو آپ پہ کیا کیا گماں رہے بات اُس کی کاٹتے رہے اور ہم زباں رہے یارانِ تیز گام نے محمل کو جا لیا ہم محوِ نالۂ جرسِ کارواں رہے یا کھینچ لائے دیر سے رندوں کو اہلِ وعظ یا آپ بھی ملازمِ پیرِ مغاں رہے وصلِ مدام سے بھی ہماری بجھی نہ پیاس ڈوبے ہم آبِ خضر میں اور نیم جاں رہے کَل کی...
  9. فرخ منظور

    مرثیہ جناب مرزا اسد اللہ خاں مرحوم دہلوی متخلص بہ غالب ۔ حالی

    مرثیہ جناب مرزا اسد اللہ خاں مرحوم دہلوی متخلص بہ غالب از الطاف حسین حالی کیا کہوں حالِ دردِ پنہانی وقت کوتاہ و قصہ طولانی عیشِ دنیا سے ہو گیا دل سرد دیکھ کر رنگِ عالمِ فانی کچھ نہیں جز طلسمِ خواب و خیال گوشۂ فقر و بزمِ سلطانی ہے سراسر فریبِ وہم و گماں تاجِ فغفور و تختِ خاقانی بے حقیقت...
  10. فرخ منظور

    حالی آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم ۔ حالی

    آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم سب کچھ کہا مگر نہ کھُلے رازداں سے ہم اب بھاگتے ہیں سایۂ عشقِ بتاں سے ہم کچھ دل سے ہیں ڈرے ہوئے کچھ آسماں سے ہم خود رفتگیِ شب کا مزا بھولتا نہیں آئے ہیں آج آپ میں یارب کہاں سے ہم دردِ فراق و رشکِ عدو تک گراں نہیں تنگ آگئے ہیں اپنے دلِ شادماں سے ہم جنت میں...
  11. الف عین

    مسدسِ حالی

    مسدسِ حالی الطاف حسین حالی
  12. فرخ منظور

    حالی کوئي محرم نہيں ملتا جہاں ميں - الطاف حسین حالی

    کوئي محرم نہيں ملتا جہاں ميں مجھے کہنا ہے کچھ اپني زبان ميں قفس ميں جي نہيں لگتا کسي طور لگا دے آگ کوئي آشياں ميں کوئي دن بوالہوس بھي شاد ہو ليں دھرا کيا ہے اشاراتِ نہاں ميں کہاں انجام آپہنچا وفا کا گھلا جاتا ہوں اب کے امتحاں ميں دلِ پر درد سے کچھ کام لوں گا اگر فرصت ملي مجھ کو جہاں ميں...
  13. محمد وارث

    مسدسِ حالی

    مدّ و جزرِ اسلام المعروف بہ مُسدّسِ حالی از مولانا الطاف حُسین حالی ۔
  14. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی (صفحہ 104 سے 170) غزل، قصیدہ اور مثنوی پانچویں، اصنافِ سخن میں سے تین ضروری صنفیں جن کا ہماری شاعری میں زیادہ رواج ہے یعنی غزل، قصیدہ اور مثنوی انکے متعلق چند مشورے دیئے جاتے ہیں۔ سب سے اول ہم غزل کا ذکر کرتے ہیں اور ایک خاص مناسبت کی وجہ سے رباعی اور قطعہ...
  15. عبدالجبار

    عرضِ حال بجنابِ سَرورِ کائنات (ص)

    عرضِ حال بجنابِ سَرورِ کائنات (ص) اے خاصہءِ خاصانِ رُسُل وقتِ دُعا ہے اُمت پہ تِری آ کہ عجب وقت پڑا ہے جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے وہ دین، ہوئی بزمِ جہاں، جس سے چراغاں آج اُس کی مجالس میں نہ بتّی نہ دیا ہے جو دین کہ تھا شرک سے عالم کا...
  16. رضوان

    مناجاتِ بیوہ - حالی

    (مولانا الطاف حسین حالی کی نظم “مناجاتِ بیوہ“ مکمل تو نہیں مل سکی مگر ٹکڑوں میں دستیاب ہوئی ہے اگر کوئی اور ساتھی اسے مکمل کرسکیں تو احسان مند رہوں گا: رضوان) مناجاتِ بیوہ یادگارِحالی از صالحہ عابد حسین سے اقتباس مجھے ‘‘مناجاتِ بیوہ‘‘ پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ حالی باوجود مرد ہونے کے ایسا درد آشنا،...
  17. رضوان

    الطاف حسین حالی

    کوئي محرم نہيں ملتا جہاں ميں مجھے کہنا ہے کچھ اپني زبان ميں قفس ميں جي نہيں لگتا کسي طور لگا دے آگ کوئي آشياں ميں کوئي دن بوالہوس بھي شاد ہو ليں دھرا کيا ہے اشارات نہاں ميں کہيں انجام آپہنچا وفا کا گھلا جاتا ہوں اب کے امتحاں ميں نيا ہے ليجئے جب نام اس کا بہت وسعت ہے ميري داستاں...
Top