پسندیدہ کلام

  1. لاریب مرزا

    نصیر الدین نصیر نہ تم آئے شبِ وعدہ، پریشاں رات بھر رکھا

    نہ تم آئے شبِ وعدہ، پریشاں رات بھر رکھا دیا امید کا میں نے جلا کر تا سحر رکھا وہی دل چھوڑ کر مجھ کو کسی کا ہوگیا آخر جسے نازوں سے پالا جس کو ارمانوں سے گھر رکھا جبیں کو مل گئی منزل ،مذاقِ بندگی ابھرا جنوں میں ڈوب کر جس دم تری چوکھٹ پہ سر رکھا کہاں ہر ایک تیرے درد کی خیرات کے لائق کرم تیرا کہ...
  2. لاریب مرزا

    فارس وہ تیرے جیسا دوانہ تو ہے نہیں (رحمان فارس)

    بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہو تم نے بھی یاد آنا ہے آنا تو ہے نہیں عہد وفا سے کس لیے خائف ہو میری جان کر لو کہ تم نے عہد نبھانا تو ہے نہیں وہ جو ہمیں عزیز ہے کیسا ہے کون ہے کیوں پوچھتے ہو ہم نے بتانا تو ہے نہیں...
  3. غدیر زھرا

    خرقہ رہنِ شراب کرتا ہوں (میر محمدی بیدار)

    خرقہ رہنِ شراب کرتا ہوں دلِ زاہد کباب کرتا ہوں نالۂ آتشیں سے یک دم میں دلِ فولاد آب کرتا ہوں آہِ سوزاں و اشکِ گلگوں سے کارِ برق و سحاب کرتا ہوں داغِ سوزانِ عشق سے دل کو چشمۂ آفتاب کرتا ہوں برق کو بھی سکوں ہوا آخر میں ہنوز اضطراب کرتا ہوں تا کہ بیدار اس سے ہو آباد خانۂ دل خراب کرتا ہوں (میر...
  4. غدیر زھرا

    میر ربطِ دل زلف سے اس کی جو نہ چسپاں ہوتا

    ربطِ دل زلف سے اس کی جو نہ چسپاں ہوتا اس قدر حال ہمارا نہ پریشاں ہوتا ہاتھ دامن میں ترے مارتے جھنجھلا کے نہ ہم اپنے جامے میں اگر آج گریباں ہوتا میری زنجیر کی جھنکار نہ کوئی سنتا شورِ مجنوں نہ اگر سلسلہ جنباں ہوتا ہر سَحر آئنہ، رہتا ہے تِرا منھ تکتا دل کی تقلید نہ کرتا تو نہ حیراں ہوتا وصل کے...
  5. غدیر زھرا

    نیا سال (مخدوم محی الدین)

    کروڑوں برس کی پرانی کہن سال دنیا یہ دنیا بھی کیا مسخری ہے نئے سال کی شال اوڑھے بہ صد طنز ہم سب سے یہ کہہ رہی ہے کہ میں تو "نئی" ہوں ہنسی آ رہی ہے (مخدوم محی الدین)
  6. غدیر زھرا

    بازداشت (مغنی تبسم)

    رائیگاں وقت کے سناٹے میں ایک آواز تھی پیلی آواز کوئی دھڑکن تھی گزشتہ دل کی گربۂ شب کی چمکتی آنکھیں تاک میں تھیں کہ کہیں سے نکلے موش بے خواب کوئی بند آسیب زدہ دروازے آپ ہی آپ کھلے بند ہوئے حجرۂ تار میں جیسے کوئی روح بھٹکی ہوئی در آئی تھی روح کب تھی وہ نری خواہش تھی آگ تھی آگ پینے کی ہوس جاگ اٹھی...
  7. غدیر زھرا

    جلا بلا ہوں گرفتار حال اپنا ہوں (جوشش عظیم آبادی)

    جلا بلا ہوں گرفتار حال اپنا ہوں برنگِ شمع سراپا وبال اپنا ہوں اس اشکِ سرخ و رُخِ زرد سے سمجھ لے تو بیان کیا کروں خود عرضِ حال اپنا ہوں قرار پکڑے مرے دل میں کب کسی کی شکل برنگِ آئینہ محوِ جمال اپنا ہوں نہ ماہتاب ہوں نے آفتاب ہوں یا رب یہ کیا سبب ہے کہ آپھی زوال اپنا ہوں جہان خواب تماشا، جہان...
  8. لاریب مرزا

    جون ایلیا شوق کی راہ پر اگر چلیے

    شوق کی راہ پر اگر چلیے چار جانب سے بے خبر چلیے کوئی تو کارنامہ دیں انجام اُس مُحلّے میں نام کر چلیے کوئے جاناں کی ناکہ بندی ہے! دلِ ہنگامہ جُو! کِدهر چلیے آرزوئے وصال کا رستہ ہے وہ رستہ، کہ عُمر بهر چلیے اِک عجب لہر جی میں آئی ہے اُس کی بانہوں میں جا کے مر چلیے بیوفائی کا کچھ تو لیں بدلہ...
  9. غدیر زھرا

    کون صیاد ادھر بہرِ شکار آتا ہے (میاں داد خاں سیاح)

    کون صیاد اِدھر بہرِ شکار آتا ہے طائرِ دل قفسِ تن میں جو گھبراتا ہے زلفِ مشکیں کا جو اس شوخ کے دھیان آتا ہے زخم سے سینۂ مجروح کا چر جاتا ہے ہجر میں موت بھی آئی نہ مجھے سچ ہے مثل وقت پر کون کسی کے کوئی کام آتا ہے اب تو اللہ ہے یارانِ وطن کا حافظ دشت میں جوشِ جنوں ہم کو لیے جاتا ہے ڈوب کر چاہِ...
  10. غدیر زھرا

    پیری میں شوق حوصلہ فرسا نہیں رہا (عبدالغفور نساخ)

    پیری میں شوق حوصلہ فرسا نہیں رہا وہ دل نہیں رہا وہ زمانہ نہیں رہا کیا ذکرِ مہر اس کی نظر میں ہے دل وہ خوار شایانِ جور و ظلم دل آرا نہیں رہا جھگڑا مٹا دیا بُتِ کافر نے دین کا اب کچھ خلافِ مومن و ترسا نہیں رہا عشاق و بوالہوس میں نہیں کرتے وہ تمیز واں امتیازِ نیک و بد اصلا نہیں رہا کیوں بہرِ...
  11. غدیر زھرا

    محفل سے اٹھانے کے سزاوار ہمیں تھے (تعشق لکھنوی)

    محفل سے اٹھانے کے سزاوار ہمیں تھے سب پھول ترے باغ تھے اک خار ہمیں تھے ہم کس کو دکھاتے شبِ فرقت کی اداسی سب خواب میں تھے رات کو بیدار ہمیں تھے سودا تری زلفوں کا گیا ساتھ ہمارے مر کر بھی نہ چُھوٹے وہ گرفتار ہمیں تھے کل رات کو دیکھا تھا جسے خواب میں تم نے رخسار پہ رکھے ہوئے رخسار، ہمیں تھے دل...
  12. غدیر زھرا

    اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہے (نظم طباطبائی)

    اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہے شرابی جمع ہیں مے خانہ میں ٹوپی اچھلتی ہے بہارِ مے کشی آئی چمن کی رت بدلتی ہے گھٹا مستانہ اٹھتی ہے ہوا مستانہ چلتی ہے زخود رفتہ طبیعت کب سنبھالے سے سنبھلتی ہے نہ بن آتی ہے ناصح سے نہ کچھ واعظ کی چلتی ہے یہ کس کی ہے تمنا، چٹکیاں لیتی ہے جو دل میں یہ کس کی...
  13. فہیم ملک جوگی

    مومن دل بستگی سی ہے کسی زلف دوتا کے ساتھ۔مومن خاں مومنؔ

    دل بستگی سی ہے کسی زلف دوتا کے ساتھ پالا پڑا ہے ہم کو خدا کس بلا کے ساتھ کب تک نبھائیے بت ناآشنا کے ساتھ کیجے وفا کہاں تلک اس بے وفا کے ساتھ یاد ہوائے یار نے کیا کیا نہ گل کھلائے آئی چمن سے نکہت گل جب صبا کے ساتھ مانگا کریں گے اب سے دعا ہجر یار کی آخر تو دشمنی ہے اثر کو دعا کے ساتھ ہے کس کا...
  14. فہیم ملک جوگی

    اقبال ایک آرزو (نظم)۔علامہ اقبال

    دُنیا کی محفِلوں سے اُکتا گیا ہُوں یا رب۔ کیا لُطف انجمن کا جب دِل ہی بُجھ گیا ہو۔ شورش سے بھاگتا ہُوں ، دِل ڈھونڈتا ہے میرا۔ ایسا سکوُت جس پر تقریر بھی فِدا ہو۔ مرتا ہوں خامشی پر ، یہ آرزو ہے میری ۔ دامن میں کوہ کے اِک چھوٹا سا جھونپڑا ہو۔ آزاد فکر سے ہوں ، عُزلت میں دِن گُزاروں۔...
  15. فہیم ملک جوگی

    ابن انشا انشاءجی اُٹھو اب کُوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا۔

    انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا۔ وحشی کوسکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا۔ پھر ہجر کی لمبی رات یہاں سنجوگ کی تو بس اک گھڑی۔ جو دل میں ہے لب پر آنے دو شرمانا کیا گھبرانا کیا۔ اس دل کے دریدہ دامن میں دیکھو تو سہی سوچو تو سہی۔ جس جھولی میں سو چھید ہوئے اس جھولی کا...
  16. فہیم ملک جوگی

    انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو ۔ اسد امانت علی خان

    انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا۔ وحشی کوسکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا۔ پھر ہجر کی لمبی رات یہاں سنجوگ کی تو بس اک گھڑی۔ جو دل میں ہے لب پر آنے دو شرمانا کیا گھبرانا کیا۔ اس دل کے دریدہ دامن میں دیکھو تو سہی سوچو تو سہی۔ جس جھولی میں سو چھید ہوئے اس جھولی کا...
  17. لاریب مرزا

    ساحر ہراس

    تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر میرے تخیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے یوں اچانک ترے عارض کا خیال آتا ہے جیسے ظلمت میں کوئی شمع بھڑک اٹھتی ہے تیرے پیراہنِ رنگیں کی جنوں خیز مہک خواب بن بن کے مرے ذہن میں لہراتی ہے رات کی سرد خموشی میں ہر اک جھونکے سے ترے انفاس، ترے جسم کی آنچ آتی ہے میں...
  18. غدیر زھرا

    میر نظم بطرزِ منقبتِ حضرت امام حسین علیہ السلام

    اللہ کیا جگر تھا جفا میں حسین کا جی ہی گیا ندان رضا میں حسین کا اس تشنہ لب کا عرش سے برتر ہے مرتبہ خوں تھا سبیل راہِ خدا میں حسین کا (میر تقی میر)
  19. غدیر زھرا

    میر دو دن سے کچھ بنی تھی سو پھر شب بگڑ گئی

    دو دن سے کچھ بنی تھی سو پھر شب بگڑ گئی صحبت ہماری یار سے بے ڈھب بگڑ گئی واشُد کُچھ آگے آہ سی ہوتی تھی دِل کے تئیں اقلیمِ عاشقی کی ہوا، اب بگڑ گئی گرمی نے دل کی ہجر میں اس کے جلا دیا شاید کہ احتیاط سے یہ تب بگڑ گئی خط نے نکل کے نقش دلوں کے اٹھا دیئے صورت بتوں کی اچھی جو تھی سب بگڑ گئی باہم...
  20. غدیر زھرا

    اکثر جو بصد حلقۂ گرداب ملا ہے (تخت سنگھ)

    اکثر جو بصد حلقۂ گرداب ملا ہے اُس فکر کا دریا مجھے پایاب ملا ہے احساس پہ پتھر وہ پڑے تلخئ غم کے صدپارہ مجھے شیشۂ ہرخواب ملا ہے بدلی ہے اِس انداز سے حالات نے کروٹ دھرتی سے نکلتا ہوا مہتاب ملا ہے جس نے بھی تری بزم میں کی حد سے زیادہ پابندئِ آداب، وہ سرتاب ملا ہے ہنسنے دو مرے خواب کی تعبیر کو...
Top