پسندیدہ کلام

  1. غدیر زھرا

    کسی دن ملیں گے! (نصیر احمد ناصر)

    کسی دن مِلیں گے عروضی زمانوں سے باہر شبِ استعارہ منائیں گے تمثیل حُسنِ ازل کی کسی صد مثالی جبیں میں، حسیں میں تلاشیں گے لفظوں کے اثقال سے معنویت کو آزاد کر دیں گے ابہام آلودہ دنیا سے نکلیں گے ویراں ستاروں پہ رقصِ بلاغت کریں گے کوئی ایسا پیکر تراشیں گے جو کائناتی تصور سے بھی ماورا ہو کسی خواب...
  2. غدیر زھرا

    جگر حسن ِکافر شباب کا عالم

    حسنِ کافر شباب کا عالم ہم سے پا تک شراب کا عالم عرق آلود چہرہ تاباں شبنم و آفتاب کا عالم وہ مری عرض شوقِ بیحد پر کچھ حیا، کچھ عتاب کا عالم اللہ اللہ وہ امتزاجِ لطیف شوخیوں میں حجاب کا عالم ہمہ نورد سرور کی دُنیا ہمہ حُسن و شباب کا عالم وہ لبِ جوئبار و موسمِ گل وہ شب مہتاب کا عالم زانوئے...
  3. محمداحمد

    غزل ۔ پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے ۔ ہستی

    غزل پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے نئے پرندوں کو اُڑنے میں وقت تو لگتا ہے جسم کی بات نہیں تھی اُن کے دل تک جانا تھا لمبی دوری طے کرنے میں وقت تو لگتا ہے گانٹھ اگر لگ جائے تو پھر رشتے ہوں یا ڈوری لاکھ کریں کوشش کھلنے میں وقت تو لگتا ہے ہم نے علاجِ زخمِ دل تو ڈھونڈ لیا لیکن گہرے...
  4. محمداحمد

    غزل ۔ ایسا نہیں کہ بزم میں اچھا کوئی نہ تھا ۔ معظم سعیدؔ

    غزل ایسا نہیں کہ بزم میں اچھا کوئی نہ تھا لیکن مجھے یقین ہے تم سا کوئی نہ تھا کل شام کیوں اداس تھے دل کی گلی میں لوگ میرے سوا تو شہر میں تنہا کوئی نہ تھا اک شوق تھا کہ خود سے ملاقات ہو کبھی لیکن مرے مکان میں مجھ سا کوئی نہ تھا کس نے خریدنا تھا وہاں آئینہ جناب بے چہرگی کی بھیڑ تھی چہرہ کوئی...
  5. غدیر زھرا

    خلقتِ شہر بھلے لاکھ دُہائی دیوے (رحمان فارس)

    ﺧﻠﻘﺖِ ﺷﮩﺮ ﺑﮭﻠﮯ ﻻﮐﮫ ﺩُہاﺋﯽ ﺩﯾﻮﮮ ﻗﺼﺮِ ﺷﺎہی ﮐﻮ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﻧﮧ ﺳُﻨﺎﺋﯽ ﺩﯾﻮﮮ ﻋﺸﻖ ﻭﮦ ﺳﺎﺗﻮﯾﮟ ﺣِﺲ ہے ﮐﮧ ﻋﻄﺎ ہو ﺟﺲ ﮐﻮ ﺭﻧﮓ ﺳُﻦ ﺟﺎﻭﯾﮟ ﺍُﺳﮯ ، ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﻮﮮ ﺍﯾﮏ ﺗﮩﮧ ﺧﺎﻧﮧ ہُوﮞ ﻣَﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺍ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ہے ﺗُﻮ ﺟُﺰ ﺗﺮﮮ ﮐﻮﻥ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﺭﺳﺎﺋﯽ ﺩﯾﻮﮮ ہم ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮯ ہاﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮧ ہوﮞ ﮔﮯ ﮔﮭﺎﺋﻞ ﺯﺧﻢ ﺩﯾﻮﮮ ﺗﻮ ﻭہی ﺩﺳﺖِ ﺣﻨﺎﺋﯽ...
  6. غدیر زھرا

    عشق داێما ابدا (علی زریون)

    "ازل سے آئی صدا عشق داێما" ابدا "سب اہلِ دل نے کہا عشق داێما" ابدا "اذانِ صبر و رضا عشق داێما" ابدا "صلۈتھِ اہلِ صفا عشق داێما" ابدا وہ دیکھ عرش کے کنگروں پہ آبِ زر سے لکھا "کلامِ ربِ علی ،عشق دائما" ابدا مجاورانِ ادب یا ہوں مفتیانِ سلوک "بھلا ہو سب کا بھلا عشق داێما" ابدا ہزار بار کیا...
  7. غدیر زھرا

    میں زمیں سے اٹھا لیا جاؤں (علی زریون)

    شور ہوں تو مچا لیا جاؤں .. شعر ہوں تو سنا لیا جاؤں ..! بھید ہوں مالکونس کا ،یعنی .. پا لیا جاؤں ،گا لیا جاؤں ..! میں جو فی الوقت "شبد" ہوں ،کل کو .. کیا خبر کیا بنا لیا جاؤں..!! اب یہ ممکن نہیں رہا دنیا ..! میں کہ دل سے چھڑا لیا جاؤں ..! مصرع ء رمز ہوں میاں ! کیسے ؟؟ جاہلوں سے نبھا لیا...
  8. امجد میانداد

    ساراشگفتہ: آدھا کمرہ

    آدھا کمرہ (سارا شگفتہ) اُس نے اتنی کتابیں چاٹ ڈالیں کہ اُس کی عورت کے پیر کاغذ کی طرح ہو گئے وہ روز کاغذ پہ اپنا چہرہ لکھتا اور گندہ ہوتا اُس کی عورت جو خاموشی کاڑھے بیٹھی تھی کاغذوں کے بھونکنے پر سارتر کے پاس گئی تم راں بو اور فرائیڈ سے بھی مِل آئے ہو کیا سیفو ! میری سیفو ! مِیرا بائی کی طرح...
  9. فاتح

    مصطفیٰ زیدی نظم "سپردگی"۔۔۔ از مصطفیٰ زیدی

    سپردگی میں ترے راگ سے اس طرح بھرا ہوں جیسے کوئی چھیڑے تو میں اک نغمۂ عرفاں بن جاؤں ذہن ہر وقت ستاروں میں رہا کرتا ہے کیا عجب میں بھی کوئی کرمکِ حیراں بن جاؤں رازِ بستہ کو نشاناتِ خفی میں پڑھ لوں واقفِ صورتِ ارواحِ بزرگاں بن جاؤں دیکھنا اوجِ محبّت کہ زمیں کے اوپر ایسے چلتا ہوں کہ چاہوں تو...
  10. غدیر زھرا

    پروین شاکر وہی نرم لہجہ

    وہی نرم لہجہ جو اتنا ملائم ہے ، جیسے دھنک گیت بن کر سماعت کو چھُونے لگی ہو شفق نرم کومل سُروں میں کوئی پیار کی بات کہنے چلی ہو کِس قدر!___رنگ و آہنگ کا کِس قدر خُوب صورت سفر! وہی نرم لہجہ کبھی اپنے مخصوص انداز میں مُجھ سے باتیں کرے گا تو ایسا لگے جیسے ریشم کے جھُولے پہ کوئی مدھر گیت ہلکورے لینے...
  11. غدیر زھرا

    پروین شاکر وہ صورت آشنا میرا

    میں اُس کے سامنے چپ رہ کے بھی یوں بات کرتی ہوں کہ آنکھوں کا کوئی حرفِ بدن ناآشنا آلودۂ پیکر نہیں ہوتا خواہ موسم پہ مرا اظہار ہو یا ٹیلی ویژن پر وہ میرے لمحہ موجود کا دُکھ جان لیتا ہے مجھے پہچان لیتا ہے مری ہر بات کا چہرہ نہ چھوکر دیکھنے پر بھی وہ صورت آشنا میرا مرے لہجوں کے پس منظر سمجھتا ہے
  12. غدیر زھرا

    یہ بات نرالی دل خود دار کرے ہے (حفیظ میرٹھی)

    یہ بات نرالی دل خود دار کرے ہے تڑپے ہے مگر دردسے انکار کرے ہے دنیا کا یہ انداز سمجھ میں نہیں آتا دیکھے ہے حقارت سے کبھی پیار کرے ہے تسلیم اسے کوئی بھی دل سے نہیں کرتا وہ فیصلہ جو جبر کی تلوار کرے ہے اس دشمنِ ایماں نے کیا شیخ پہ جادو کافر جو کہے ہے وہی دیندار کرے ہے اب اپنے بھی سائے کا بھروسہ...
  13. غدیر زھرا

    بڑے ادب سے غرورِ ستمگراں بولا (حفیظ میرٹھی)

    بڑے ادب سے غرورِ ستمگراں بولا جب انقلاب کے لہجے میں بے زباں بولا ’’تکوگے یو نہی ہواؤں کا منہ بھلا کب تک ؟‘‘ یہ نا خداؤں سے اک روز بادباں بولا ابھی سے ہوش اڑے مصلحت پرستوں کے ابھی میں بزم میں آیا ابھی کہاں بولا چمن میں سب کی زباں پر تھی میری مظلومی مرے خلاف جو بولا تو باغباں بولا ’’یہی...
  14. غدیر زھرا

    فلک سے بھی پرانی خاک کی تاریخ (منصور آفاق)

    فلک سے بھی پرانی خاک کی تاریخ محمد کی زمینِ پاک کی تاریخ مکمل ہو گئی ہے آخرش مجھ پر جنوں کے دامن صد چاک کی تاریخ ابھی معلوم کرتا پھر رہا ہوں میں تری دستار کے پیچاک کی تاریخ مری آنکھوں میں اڑتی راکھ کی صورت پڑی ہے سوختہ املاک کی تاریخ رگِ جاں میں اتر کر عمر بھر میں نے پڑھی ہے خیمہ ء افلاک کی...
  15. غدیر زھرا

    دل فروشوں کے لیے کوچہ و بازار بنے ( حفیظ میرٹھی )

    دل فروشوں کے لیے کوچہ و بازار بنے اور جانبازوں کی خاطر رسن و دار بنے بس یہی دوڑ ہے اس دور کے انسانوں کی تیری دیوار سے اونچی مری دیوار بنے چھین کر غیر سے اپنوں نے مجھے قتل کیا آپ ہی ڈھال بنے ،آپ ہی تلوار بنے ہوگئے لوگ اپاہچ یہی کہتے کہتے ابھی چلتے ہیں ذرا راہ تو ہموار بنے مجھ کو ممنون...
  16. غدیر زھرا

    واصف رازِ دل آشکار آنکھوں میں

    رازِ دل آشکار آنکھوں میں حشر کا انتظار آنکھوں میں وہ بھی ہو گا کسی کا نورِ نظر جو کھٹکتا ہے خار آنکھوں میں لے کے اپنی نگاہ میں قلزم آ مری ریگ زار آنکھوں میں کچھ بگولے سے رقص کرتے ہیں کچھ گریباں کے تار آنکھوں میں رہ گئی کان میں صدائے جرس کارواں کا غبار آنکھوں میں چھوڑ کر چل دیا ہے عہدِ جنوں...
  17. غدیر زھرا

    فراز نوحہ گر چُپ ہیں (نظم)

    نوحہ گر چُپ ہیں کہ روئیں بھی تو کِس کو روئیں کوئی اس فصلِ ہلاکت میں سلامت بھی تو ہو کون سا دل ہے کہ جس کے لئے آنکھیں کھولیں کوئی بِسمل کسی شب خوں کی علامت بھی تو ہو شُکر کی جا ہے کہ بے نام و نسب کے چہرے مسندِ عدل کی بخشش کے سزاوار ہوئے کتنی تکریم سے دفنائے گئے سوختہ تن کتنے اعزاز کے حامِل...
  18. غدیر زھرا

    افتخار عارف ملے تو کیسے ملے منزل خزینۂ خواب

    ملے تو کیسے ملے منزلِ خزینۂ خواب کہاں دمشقِ مقدر کہاں مدینۂ خواب سیاہ خانۂ خوف و ہراس میں اک شخص سُنا رہا ہے مسلسل حدیثِ زینۂ خواب یقیں کا ورد و وظیفہ نہ اسمِ اعظم عشق تو پھر یہ کیسے کھلے گا طلسمِ سینۂ خواب جہاں جہاں کی بھی مٹی ہمیں پسند آئی وہاں وہاں پہ امانت کیا دفینۂ خواب خروشِ...
  19. غدیر زھرا

    فراز اب وہ کہتے ہیں تم کوئی چارہ کرو

    اب وہ کہتے ہیں تم کوئی چارہ کرو جب کوئی عہد و پیماں سلامت نہیں اب کسی کنج میں بے اماں شہر کی کوئی دل کوئی داماں سلامت نہیں تم نے دیکھا ہے سر سبز پیڑوں پہ اب سارے برگ و ثمر خار و خس ہو گئے اب کہاں خوبصورت پرندوں کی رت جو نشیمن تھے اب وہ قفس ہو گئے صحن گلزار خاشاک کا ڈھیر اب درختوں کے تن پر...
  20. غدیر زھرا

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے (سعد اللہ شاہ)

    اے ڈاکٹر قدیر! ترے نام کو سلام اے محسنِ عوام! ترے کام کو دوام پلکوں پہ اپنی دیپ تو دل میں ہیں مشعلیں کر اس طرف خرام کبھی اے خُجستہ گام تیرے لیے ہے گریہ کُناں دم بدم یہ آنکھ ہم نے تو لوحِ دل پہ لکھا بس ترا ہی نام جو بھی عدو ہے تیرا عدو ہے عوام کا تجھ سے ہے دن ہمارا تو تجھ سے ہماری شام یہ سگ نما...
Top