میر دو دن سے کچھ بنی تھی سو پھر شب بگڑ گئی

غدیر زھرا نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 21, 2016

  1. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    دو دن سے کچھ بنی تھی سو پھر شب بگڑ گئی
    صحبت ہماری یار سے بے ڈھب بگڑ گئی

    واشُد کُچھ آگے آہ سی ہوتی تھی دِل کے تئیں
    اقلیمِ عاشقی کی ہوا، اب بگڑ گئی

    گرمی نے دل کی ہجر میں اس کے جلا دیا
    شاید کہ احتیاط سے یہ تب بگڑ گئی

    خط نے نکل کے نقش دلوں کے اٹھا دیئے
    صورت بتوں کی اچھی جو تھی سب بگڑ گئی

    باہم سلوک تھا تو اٹھاتے تھے نرم گرم
    کاہے کو میر کوئی دبے جب بگڑ گئی

    (میر تقی میر)
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 22, 2016
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,952
    عمدہ کلام ہے غدیر بہنا!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  3. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    شکریہ بہنا :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  4. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,665
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    واشُد کُچھ آگے آہ سےہوتی تھی دِل کے تئیں
    اقلیمِ عاشقی کی ہَوا ، اب بگڑ گئی

    :):)

     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  5. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    بہت شکریہ سر درستی کے لیے :) آپ کا وجود بھی ہمارے لیے نعمت ہی ہے :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,665
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت خوب شیئر نگ
    بہت سی داد قبول کیجیے
    :):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  7. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    بہت شکریہ سر :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. فہیم ملک جوگی

    فہیم ملک جوگی محفلین

    مراسلے:
    207
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    وااااہ وااااہ کمال است ۔ ۔ ۔
    لاجواب کلام ۔ ۔ ۔اعلی انتخاب ۔
     
  9. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ کیا خوب انتخاب ہے۔ میر ہی کا ایک شعر یاد آ گیا:
    آئے ہیں میر منہ کو بنائے خفا سے آج
    شاید بگڑ گئی ہے کچھ اس بے وفا سے آج​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed

اس صفحے کی تشہیر