ساغر نظامی

  1. غدیر زھرا

    ماسٹر مدن کی آواز میں ساغر نظامی کی ایک غزل

    یوں نہ رہ رہ کر ہمیں ترسائیے آئیے، آ جائیے، آ جائیے پھر وہی دانستہ ٹھوکر کھائیے پھر مری آغوش میں گر جائیے میری دنیا منتظر ہے آپ کی اپنی دنیا چھوڑ آ جائیے یہ ہوا، ساغر، یہ ہلکی چاندنی جی میں آتا ہے یہیں مر جائیے (ساغر نظامی) ماسٹر مدن کی آواز میں (یو ٹیوب لنک) ماسٹر مدن کی آواز میں (ڈیلی...
  2. کاشفی

    ساغر نظامی راتوں کو تصوّر ہے اُن کا اور چُپکے چُپکے رونا ہے - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) راتوں کو تصوّر ہے اُن کا اور چُپکے چُپکے رونا ہے اے صبح کے تارے توہی بتا، انجام مرا کیا ہونا ہے ان نورس آنکھوں والوں کا کیا ہنسنا ہے، کیا رونا ہے برسے ہوئے سچّے موتی ہیں، بہتا ہوا خالص سونا ہے دل کو کھویا، خود بھی کھوئے، دنیا کھوئی، دین بھی کھویا یہ گم شدگی ہے تو اک دن اے دوست...
  3. کاشفی

    ساغر نظامی نظر میں، روح میں، دل میں سمائے جاتے ہیں - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) نظر میں، روح میں، دل میں سمائے جاتے ہیں ہر ایک عالمِ امکاں پہ چھائے جاتے ہیں ہر اک قدم کو وہ منزل بنائے جاتے ہیں تعیّنات کی وسعت بڑھائے جاتے ہیں نگاہ مست ہے اور مُسکرائے جاتے ہیں دو آتشہ مجھے بھر کر پلائے جاتے ہیں نشانِ بتکدہء دل مٹائے جاتے ہیں وہ اپنے کعبہء دیریں کو ڈھائے...
  4. کاشفی

    ساغر نظامی میں تری یاد میں ہوں صبحِ ازل سے بیکل - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) میں تری یاد میں ہوں صبحِ ازل سے بیکل مختصر تذکرہء غم بھی ہے اک طولِ عمل نہ تردّد، نہ تفکّر، نہ جہنّم، نہ عذاب کس فضا میں لئے پھرتا ہے مرا حُسنِ عمل رنگ ہے جزوِ غلط، عالمِ بےرنگی کا اُسے کیا کہیئے جو سمجھا مجھے نقشِ محمل میری خودداریِ احساس، الہٰی توبہ! خود ہی رہ گیر شبِ تار...
  5. کاشفی

    ساغر نظامی یہ وفا کا صلہ دیا تم نے - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) یہ وفا کا صلہ دیا تم نے دل سے بالکل بھُلا دیا تم نے جو تصّور نے کچھ اُٹھایا تھا وہ بھی پردہ گرا دیا تم نے مُسکرا کر مرے خیالوں میں اور دل کو جلا دیا تم نے چھیڑ کر سازِ روحِ غمگیں کو بیٹھے بیٹھے رُلا دیا تم نے گُنگُنائے، نہ ساز کو چھیڑا اور نغمہ سنا دیا تم نے پھر ہو فرمائشِ...
  6. کاشفی

    ساغر نظامی پاس ہوتا ہے دور ہوتا ہے - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) پاس ہوتا ہے دور ہوتا ہے وہ شبِ غم ضرور ہوتا ہے دل میں اُن کا ظہور ہوتا ہے میرا سینہ بھی طور ہوتا ہے کچھ حقیقت نہ ہو محبت کی نشہ سا اک ضرور ہوتا ہے سجدہ کرتا ہوں اُن کو مستی میں کتنا رنگیں قصور ہوتا ہے تیرا قشقہ ارے معاذ اللہ شامِ دارالسرور ہوتا ہے جتنا اُسکی طرف میں...
  7. کاشفی

    ساغر نظامی وہ ستاروں میں جگمگاتے ہیں - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) وہ ستاروں میں جگمگاتے ہیں چاند میں روز آتے جاتے ہیں خود بھی سوتے نہیں گھڑی بھر کو رات بھر مجھ کو بھی جگاتے ہیں دل کا افسانہ بھول جاتا ہوں اپنی باتیں وہ جب سُناتے ہیں یہ فراموش کاریاں توبہ! مجھے رہ رہ کے بھولے جاتے ہیں رُوح و دل ہوں کہ چشم و گوشِ خیال ہر مکاں میں وہ پائے جاتے...
  8. کاشفی

    ساغر نظامی وہ تصّور میں گائے جاتے ہیں - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) وہ تصّور میں گائے جاتے ہیں نغمہء غم سُنائے جاتے ہیں مستقل مُسکرائے جاتے ہیں روح کو جگمگائے جاتے ہیں روح و دل میں سمائے جاتے ہیں وہ تو ہستی پہ چھائے جاتے ہیں مجھ سے دامن چھڑائے جاتے ہیں شوق کو آزمائے جاتے ہیں سازِ راز و نیاز چھیڑ کے وہ مست و بیخود بنائے جاتے ہیں رخصت اے...
  9. کاشفی

    ساغر نظامی دل سے دل کو ملائے جاتے ہیں - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) دل سے دل کو ملائے جاتے ہیں ہم اُنہیں آزمائے جاتے ہیں ہوش رخصت ہوئے کبھی کے مگر آنکھ سے وہ پلائے جاتے ہیں اُن کی ساقی گری معاذ اللہ چُپکے چُپکے پلائے جاتے ہیں یہ جمالِ جبیں، یہ قشقہ سُرخ روح و دل تھرتھرائے جاتے ہیں عشق محدود و حُسن لامحدود ہم سے آگے وہ پائے جاتے ہیں شک نہ کر...
  10. کاشفی

    ساغر نظامی بنا لیں گلستاں دل کو، نظر کو باغباں کرلیں - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) بنا لیں گلستاں دل کو، نظر کو باغباں کرلیں ہمارے بس میں ہو تو، اپنی دنیا جاوداں کرلیں تعیّن وجہِ تسکیں ہے، تجاوز وجہ بربادی قفس کو کیوں خیالوں میں حریف آشیاں کرلیں ہَوا طوفانِ رنگ و بو کا ساماں لے کے آئی ہے چمن والے ابھی سے انتظامِ گلستاں کرلیں جنہیں مدِّنظر ہو امتحاں معیارِ...
  11. کاشفی

    اللہ اللہ یہ میکدے کا نظام - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) اللہ اللہ یہ میکدے کا نظام مقتدی ہے کوئی نہ کوئی امام جام پر لب ہے، لب پر تیرا نام روز و شب، شام و صبح، صبح و شام ہے یہ دنیائے عاشقی کا نظام مرگ آغاز، زندگی انجام دلِ نازک امینِ سوزِ تمام عشق فطرت کا آتشیں پیغام ہے مآلِ جفا، وفا انجام عشق آزاد اور حُسن غلام ماسِوا کا بھلا...
  12. کاشفی

    میں نے جو کبھی دل سے اِک سجدہ کیا ہوتا - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) میں نے جو کبھی دل سے اِک سجدہ کیا ہوتا کعبہ مری عظمت پر سجدے میں گرا ہوتا کیوں روک دیا تم نے آنکھوں کے اشاروں سے دلچسپ تھا افسانہ کہنے تو دیا ہوتا یہ آنسوؤں کی بارش اور جوشِ تصّور میں اے ڈوبی ہوئی آنکھو! میں ڈوب گیا ہوتا تونے جسے اے ظالم تلووں سے مسل ڈالا شاید یہی اِک آنسو...
  13. کاشفی

    جلوہء ماہتاب نے لُوٹا - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) جلوہء ماہتاب نے لُوٹا تیرے اندازِ خواب نے لُوٹا روئے سیمیں نقاب نے لُوٹا ملحدانہ کتاب نے لُوٹا عشقِ خانہ خراب نے مارا حُسنِ رنگیں نقاب نے لُوٹا بے حجابی کے سب شکار ہوئے ہم کو تیرے حجاب نے لُوٹا عافیت تیرے احتراز میں تھی عَدمِ اجتناب نے لُوٹا زہد اُن پر لُٹا دیا ساغر جو بچا...
  14. کاشفی

    ساغر نظامی قوم کیوں اِس دَور میں آسودہء منزل نہیں - ساغر نظامی

    غزل (صمد یار خاں ساغر چشتی نظامی سیمابی - علیگڑھ) قوم کیوں اِس دَور میں آسودہء منزل نہیں میں بتا دوں پہلے دل پہلو میں تھا، اب دل نہیں وہ کرم جس میں ترا لطف ستم شامل نہیں کیوں گوارا ہو کہ ہم رنگِ مذاقِ دل نہیں رونقِ محفل اگر کچھ ہے تو پروانوں سے ہے شمع کا جلنا فروغِ گرمیء محفل نہیں...
  15. کاشفی

    ساغر نظامی بلند از باوفا و جفا ہو گئے ہم - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) بلند از باوفا و جفا ہو گئے ہم محبت سے بھی ماورا ہو گئے ہم اشاروں اشاروں میں کیا کہہ گئیں وہ نگاہوں نگاہوں میں کیا ہو گئے ہم ترے دل میں تیری نظر میں سما کر تمنائے ارض و سما ہوگئے ہم حقیقت نہ تھی دل لگانے کے قابل حقیقت سے کیوں آشنا ہوگئے ہم محبت کی کچھ تلخیوں...
  16. کاشفی

    ساغر نظامی آیا وہ مرا جانِ بہاراں نظر آیا - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) آیا وہ مرا جانِ بہاراں نظر آیا ہر سمت گلستاں ہی گلستاں نظر آیا پھر چھیڑ دیا روح کو مضرابِ نظر نے پھر تیر سا پیوستِ رگِ جاں نظر آیا پھر کاکل شب رنگ میں جھلکا رُخِ روشن پھر کفر کے آغوش میں ایماں نظر آیا کافر ہوں،میں کافر ہوں مرا کفر محبت یہ کفر مجھے حاصلِ ایماں...
  17. کاشفی

    ساغر نظامی سُنا ہےیہ جب سے کہ وہ آرہے ہیں - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) سُنا ہےیہ جب سے کہ وہ آرہے ہیں دل و جاں دیوانے ہوئے جارہے ہیں معطّر ، معطّر، خراماں، خراماں نسیم آرہی ہے کہ وہ آرہے ہیں نگاہیں گلابی، ادائیں شرابی بہکتے مچلتے چلے آرہے ہیں فلک بن گیا میرا دوشِ تخیّل سہارا لئے وہ چلے آرہے ہیں نظر ان کے جلوؤں کے طوفاں میں گم ہے...
  18. کاشفی

    ساغر نظامی یہ نہیں اصلِ گلستاں، حاصلِ گلستاں ہے اور - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) یہ نہیں اصلِ گلستاں، حاصلِ گلستاں ہے اور جوشِ بہار پر نہ جا، مرحلہء خزا ں ہے اور شاخ پہ کھِل کے ٹوٹنا، پیشِ نسیم لوٹنا قسمتِ یاسمن ہے اور، طاقتِ باغباں ہے اور حجلہء یاسمن کہاں ، خاروخسِ چمن کہاں برق و شرر کو لاگ ہے، جس سے وہ آشیاں ہے اور دیر و حرم میں سر جھُکے،...
  19. کاشفی

    ساغر نظامی مقسوم دل کروں خلش نشتر کو میں - ساغر نظامی

    غزل (ساغر نظامی) مقسوم دل کروں خلش نشتر کو میں اب کے تری نظر سے لڑادوں نظر کو میں میرا مذاق عشق زمانے پہ کھل گیا اب کیا کہوں چھپا نہ سکا چشم تر کو میں خاموشیء جمود میں پھونکونگا صورِ حشر تیری خبر سنا کے دلِ بے خبر کو میں یا آرزو نے عمرِ محبت سنوار دی یا دستِ آرزو سے گیا عمر بھر کو میں...
  20. کاشفی

    ساغر نظامی معاہدات - ساغر نظامی

    معاہدات (ساغر نظامی) سرِ شوق پیہم جھکاتا رہونگا بہ ہر گام کعبہ بناتا رہونگا یہ بادِ مخالف سے ہے شرط میری چراغ اپنے خود ہی بجھاتا رہونگا ہے برق و شرر سے مرا عہد نامہ کہ خود اپنے خرمن بتاتا رہونگا شبِ تار سے میں نے وعدہ کیا ہے اندھیرے کو مشعل دکھاتا رہونگا زباں دی ہے...
Top