ساغر نظامی دل سے دل کو ملائے جاتے ہیں - ساغر نظامی

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 19, 2014

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    غزل
    (ساغر نظامی)
    دل سے دل کو ملائے جاتے ہیں
    ہم اُنہیں آزمائے جاتے ہیں

    ہوش رخصت ہوئے کبھی کے مگر
    آنکھ سے وہ پلائے جاتے ہیں

    اُن کی ساقی گری معاذ اللہ
    چُپکے چُپکے پلائے جاتے ہیں

    یہ جمالِ جبیں، یہ قشقہ سُرخ
    روح و دل تھرتھرائے جاتے ہیں

    عشق محدود و حُسن لامحدود
    ہم سے آگے وہ پائے جاتے ہیں

    شک نہ کر میری خشک آنکھوں پر
    یوں بھی آنسو بہائے جاتے ہیں

    پردہ شعر میں اُنہیں ساغر
    دل کے قصّے سنائے جاتے ہیں
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    عمدہ انتخاب

    اُن کی ساقی گری معاذ اللہ
    چُپکے چُپکے پلائے جاتے ہیں

    عشق محدود و حُسن لامحدود
    ہم سے آگے وہ پائے جاتے ہیں
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    بیحد شکریہ!
    خوش و خرم رہیں سدا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,733
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    بہت شکریہ جناب! خوش رہیئے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393

اس صفحے کی تشہیر