منظر بھوپالی

  1. سیما علی

    منظر بھوپالی گزر چکا ہے زمانہ وہ انکساری کا

    گزر چکا ہے زمانہ وہ انکساری کا کہ اب مزاج بنا لیجیئے شکاری کا ہم احترمِ محبت میں ‌سر جکھاتے ہیں غلط نکال نہ مفہوم خاکساری کا وہ باد شاہ بنے بیٹھے ہیں مقدر سے مگر مزاج ان کا ہے اب تک وہی بھکاری کا سب اس کے جھوٹ کو بھی سچ سمجھنے لگتے ہیں وہ ایک ڈھونگ رچاتا ہے شرم ساری کا جنہیں بلندی پہ پہنچنا...
  2. کاشفی

    علی کا نام ہی ایمان کی جوانی ہے - منظر بھوپالی

    علی کا نام ہی ایمان کی جوانی ہے نبی کے بعد اِنہی کی تو حکمرانی ہے (منظر بھوپالی)
  3. کاشفی

    منظر بھوپالی طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے - منظر بھوپالی

    غزل (منظر بھوپالی) طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا تم بھی ٹوٹ جاؤ گے، تجربہ ہمارا ہے اپنی رہنمائی پر، اب غرور مت کرنا آپ سے بہت آگے، نقشِ پا ہمارا...
  4. کاشفی

    منظر بھوپالی جس کو بھی آگ لگانے کا ہُنر آتا ہے - منظر بھوپالی

    غزل (منظر بھوپالی) جس کو بھی آگ لگانے کا ہُنر آتا ہے وہی ایوانِ سیاست میں نظر آتا ہے خالی دامن ہیں یہاں پیڑ لگانے والے اور حصے میں لٹیروں کے ثمر آتا ہے یاد آجاتی ہے پردیس گئی بہنوں کی جھُنڈ چڑیوں کا جب آنگن میں اُتر آتا ہے اَنگنت سال کا جلتا ہوا بوڑھا سورج جانے کیوں روز سویرے میرے گھر آتا ہے
  5. کاشفی

    منظر بھوپالی تم بھی پیو ہم بھی پئیں رب کی مہربانی - منظر بھوپالی

    گیت (منظر بھوپالی) تم بھی پیو ہم بھی پئیں رب کی مہربانی پیار کے کٹورے میں گنگا کا پانی پیار کے کٹورے میں گنگا کا پانی پیار کے کٹورے میں ۔۔۔۔ تم نے بھی سنواری ہے، ہم نے بھی سنواری یہ زمیں تمہاری ہے، یہ زمیں ہماری ہے تم نے بھی سنواری ہے، ہم نے بھی سنواری یہ زمیں تمہاری ہے، یہ زمیں ہماری ہے...
  6. کاشفی

    منظر بھوپالی سحر نے اندھی گلی کی طرف نہیں دیکھا - منظر بھوپالی

    غزل (منظر بھوپالی) سحر نے اندھی گلی کی طرف نہیں دیکھا جسے طلب تھی اُسی کی طرف نہیں دیکھا سبھی کو دُکھ تھا سمندر کی بیقراری کا کسی نے مُڑ کے ندی کی طرف نہیں دیکھا جو آئینے سے ملا آئینے پہ جھنجھلایا کسی نے اپنی کمی کی طرف نہیں دیکھا سفر کے بیچ یہ کیسا بدل گیا موسم کہ پھر کسی نے کسی کی طرف نہیں...
  7. کاشفی

    گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان - منظر بھوپالی

    گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان (منظر بھوپالی)
  8. کاشفی

    منظر بھوپالی گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان - منظر بھوپالی

    گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان (منظر بھوپالی) گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان کیسے کیسے آپ کے چیلے ہوگئے بےایمان اب تو اُلٹا پاٹ پڑھائیں آپ کے تینوں بندر جھوٹ ہی بولو،جھوٹ ہی دیکھو، ناچو جھوٹ کو سن کر مکاری ہے، عیّاری ہے، اس یُگ کی پہچان گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا...
  9. کاشفی

    منظر بھوپالی رنگ رنگ کے سانپ ہماری دلّی میں - منظر بھوپالی

    گیت (منظر بھوپالی) رنگ رنگ کے سانپ ہماری دلّی میں ملیں گے زہروں کے بیوپاری دلّی میں کیسے کیسے لوگ ہماری دلّی میں اَٹل بہاری اور بُخاری دلّی میں
  10. کاشفی

    منظر بھوپالی جو رحمتِ عالم کو نبوت نہیں ملتی - منظر بھوپالی

    جو رحمتِ عالم کو نبوت نہیں ملتی محشر میں کسی کو بھی شفاعت نہیں ملتی اللہ کے محبوب سبب بن گئے ورنہ انسان کو معراج کی عظمت نہیں ملتی اک سرورِ عالم کے سوا عالمِ کُن میں بے داغ مکمل کوئی سیرت نہیں ملتی دشمن کے ستانے پر بھی دیتے ہیں دعائیں دنیا میں محمد سی شرافت نہیں ملتی تشبیہء محمد کوئی لائے گا...
  11. نیرنگ خیال

    منظر بھوپالی زندگی ہماری بھی کیا اداؤں والی ہے - منظؔر بھوپالی

    زندگی ہماری بھی کیا اداؤں والی ہے تھوڑی دھوپ جیسی ہے ، تھوڑی چھاؤں والی ہے پھر لہو میں ڈوبا ہے ، آدمی کا مستقبل یہ صدی جو آئی ہے ، کربلاؤں والی ہے سب سے جھک کے ملتا ہے ، سب سے پیار کرتا ہے یہ جو ہے ادا اس میں ، یہ تو گاؤں والی ہے اس کے ذرے ذرے میں ، حسن ہے محبت ہے یہ ہماری دھرتی تو...
  12. نیرنگ خیال

    منظر بھوپالی جب ہے دریا تو عصا بھی چاہیے - منظر بھوپالی

    جب ہے دریا تو عصا بھی چاہیے خواہشوں کو راستہ بھی چاہیے صرف راحت بے حِسی کا نام ہے زندگی کو حادثہ بھی چاہیے پاس ہو تم پھر بھی باقی ہے حجاب اِک اِجازت کی ادا بھی چاہیے سر بلندی ہے مقدر سے مگر کچھ بزرگوں کی دعا بھی چاہیے کیوں خزانے کی طرح محفوظ ہو ذہن کو تازہ ہوا بھی چاہیے پاؤں پھیلانے...
  13. کاشفی

    منظر بھوپالی ظلم والوں سے محبت نہیں کرسکتا میں - منظر بھوپالی

    غزل (منظر بھوپالی) ظلم والوں سے محبت نہیں کرسکتا میں ان گنہگاروں کی عزت نہیں کرسکتا میں ہر غلط بات پہ میں آپ کی کہہ دو لبیک اس طرح خونِ صداقت نہیں کرسکتا میں وہ تو زخموں کو نمکدان بنا دیتے ہیں دل کے زخموں پہ سیاست نہیں کرسکتا میں بات سنتے ہی اُتر آتے ہیں گستاخی پر اب تو بچوں کو نصیحت نہیں...
  14. کاشفی

    ہر اک وصفِ نبی، مرتضی کی ذات میں ہے - منظر بھوپالی

    مدح مولا علی علیہ السلام (منظر بھوپالی) ہر اک وصفِ نبی، مرتضی کی ذات میں ہے تب ہی یہ نام سرلامکاں بھی سات میں ہے بھلا علی سے کسی کا مقابلہ کیسا علی کے جیسا کہاں کوئی کائنات میں ہے علی کے نام ملتا ہے نورِ دیں و ایماں علی تو آج بھی روشن میری حیات میں ہے دہن میں ذائقہ رہتا ہے آبِ کوثر کا زباں پہ...
  15. کاشفی

    خدا کے گھر سے علی ملیں گے ، علی کے گھر سے خدا ملے گا - منظر بھوپالی

    مدح مولا علی علیہ السلام (منظر بھوپالی) ابھی کُھلے گی جیدارِ کعبہ، جہاں کو مشکل کُشا ملے گا خدا کے گھر سے علی ملیں گے، علی کے گھر سے خدا ملے گا ہزار کوشش کرے زمانہ، علی بلافضل ہی رہے گا شکست کھائیں گی سب ہوائیں، چراغ جلتا ہوا ملے گا بھٹک رہے ہو یہ کس ڈگر پر، عبادتوں کا غرور لے کر علی کی چوکھٹ...
  16. کاشفی

    علی کا نام ہی ایمان کی جوانی ہے ۔ منظر بھوپالی

    علی کا نام ہی ایمان کی جوانی ہے (منظر بھوپالی) علی کا نام ہی ایمان کی جوانی ہے نبی کے بعد ان ہی کی تو حکمرانی ہے فریب و ظلم کے آگے جو ہم نہیں جھکتے یہ اہلِ حق پہ علی ہی کی مہربانی ہے
  17. کاشفی

    منظر بھوپالی گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے - منظر بھوپالی

    گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے (منظر بھوپالی) گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے یہ مُلّا، پنڈت اور نیتا گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے پنڈت کو تِلک لگانا ہے مُلاّ کو مرغا کھانا ہے نیتا کو آگ لگانا ہے اور ہم کو خوں میں نہانا ہے گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے آنگن آنگن نفرت بو دی یہ دیکھ کے...
  18. کاشفی

    منظر بھوپالی ستم کروگے ستم کریں گے - منظر بھوپالی

    ستم کروگے ستم کریں گے کرم کروگے کرم کریں گے ہم آدمی ہیں تمھارے جیسے جوتم کروگے وہ ہم کریں گے چلائے خنجر تو گھاؤ دیں گے بنوگے شعلہ آلاؤ دیں گے ہمیں ڈبونے کی سوچنا مت تمہیں بھی کاغذ کی ناؤ دیں گے قلم ہوئے تو قلم کریں گے جو تم کروگے وہ ہم کریں گے تم اُٹھتے ہاتھوں کو کاٹ ڈالو کہ شہر لاشوں سے پاٹ...
  19. کاشفی

    منظر بھوپالی ایک نیا موڑ دیتے ہوئے پھر فسانہ بدل دیجئے - منظر بھوپالی

    غزل ایک نیا موڑ دیتے ہوئے پھر فسانہ بدل دیجئے یا تو خود ہی بدل جائیے یا زمانہ بدل دیجئے تر نوالے خوش آمد کہ جو کھا رہے ہیں وہ مت کھائیے آپ شاہین بن جائیں گے آب و دانہ بدل دیجئے یہ وفا کا جنازہ میاں اور ڈھوئیں گے کتنے دنوں جب وہ تسلیم کرتا نہیں، آپ شانہ بدل دیجئے مجھ کو پالا تھا جس پیٹر نے،...
  20. کاشفی

    منظر بھوپالی ایک آسمانِ شہادت حُسین ہے کہ نہیں - منظر بھوپالی

    ایک آسمانِ شہادت حُسین ہے کہ نہیں بتاؤ دین کی عظمت حُسین ہے کہ نہیں مٹانے والوں سے پوچھو جو مٹ گئے خود ہی جہاں میں اب بھی سلامت حُسین ہے کہ نہیں جب اُن کے سائے میں اسلام ہے تو شک کیوں ہے نبی کا سایہء رحمت حُسین ہے کہ نہیں یہ مرتضیٰ کے درِعلم کے ولی ہیں تو پھر امامِ علم و ذہانت حُسین ہے کہ...
Top