منظر بھوپالی زندگی ہماری بھی کیا اداؤں والی ہے - منظؔر بھوپالی

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 4, 2014

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    زندگی ہماری بھی کیا اداؤں والی ہے
    تھوڑی دھوپ جیسی ہے ، تھوڑی چھاؤں والی ہے

    پھر لہو میں ڈوبا ہے ، آدمی کا مستقبل
    یہ صدی جو آئی ہے ، کربلاؤں والی ہے

    سب سے جھک کے ملتا ہے ، سب سے پیار کرتا ہے
    یہ جو ہے ادا اس میں ، یہ تو گاؤں والی ہے

    اس کے ذرے ذرے میں ، حسن ہے محبت ہے
    یہ ہماری دھرتی تو اپسراؤں والی ہے

    کس کی یاد آئی ہے ، کون یاد آیا ہے
    پھر ہماری آنکھوں میں رُت گھٹاؤں والی ہے

    موت کی طرف منظؔر بھاگتی ہے تیزی سے
    عمر کتنے صحت مند ہاتھ پاؤں والی ہے
    نوٹ: یہ غزل الف عین سر کی لائبریری میں موجود "منظر بھوپالی" کی برقی کتاب "روشنی ضروری ہے" سے لی گئی ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    سب سے جھک کے ملتا ہے ، سب سے پیار کرتا ہے
    یہ جو ہے ادا اس میں ، یہ تو گاؤں والی ہے

    اس کے ذرے ذرے میں ، حسن ہے محبت ہے
    یہ ہماری دھرتی تو اپسراؤں والی ہے

    کس کی یاد آئی ہے ، کون یاد آیا ہے
    پھر ہماری آنکھوں میں رُت گھٹاؤں والی ہے


    لاجواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    پھر لہو میں ڈوبا ہے ، آدمی کا مستقبل
    یہ صدی جو آئی ہے ، کربلاؤں والی ہے

    واہ. بہت خوب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ احمد بھائی۔ انتخاب کو سراہنے پر ممنون ہوں۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ فرحت۔ انتخاب کو پسند کرنے پر تشکر بسیار :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ممنون لوگ شریف لوگوں کو بہت پسند آتے ہیں۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نوٹ ڈالنا بھول گیا تھا کہ۔۔۔ ممنون ہوں مگر صدر نہیں ہوں۔۔۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    چلیے آپ کی بات ہم شرحِ صدر (صرف کشادہ دلی کے معنوں میں۔) سے مان لیتے ہیں۔ :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ شکریہ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ عمر بھائی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    بہت خوب ۔ شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ کاشفی بھائی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. سید فصیح احمد

    سید فصیح احمد لائبریرین

    مراسلے:
    3,174
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    سب سے جھک کے ملتا ہے ، سب سے پیار کرتا ہے
    یہ جو ہے ادا اس میں ، یہ تو گاؤں والی ہے


    وااہ !! خوب است نین بھیا :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ فصیح میاں۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر