کاشفی

محفلین
گیت
(منظر بھوپالی)
تم بھی پیو ہم بھی پئیں رب کی مہربانی
پیار کے کٹورے میں گنگا کا پانی
پیار کے کٹورے میں گنگا کا پانی
پیار کے کٹورے میں ۔۔۔۔

تم نے بھی سنواری ہے، ہم نے بھی سنواری
یہ زمیں تمہاری ہے، یہ زمیں ہماری ہے
تم نے بھی سنواری ہے، ہم نے بھی سنواری
یہ زمیں تمہاری ہے، یہ زمیں ہماری ہے

ہولیوں کے رنگوں سی، عید کی سوائیوں سی
مندروں کی پھولوں سی، صبح کی اذانوں سی
اس زمیں پہ لکھنا ہے پیار کی کہانی
پیار کے کٹورے میں گنگا کا پانی
پیار کے کٹورے میں ۔۔۔۔

دھرم جو تمہارا ہے، دھرم جو ہمارا ہے
دھرم سب کا پیارا ہے، بس بھرم نے مارا ہے
۔۔۔۔
۔۔۔۔
۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
دھرم جو تمہارا ہے، دھرم جو ہمارا ہے
دھرم سب کا پیارا ہے، بس بھرم نے مارا ہے

دھرم پر جھگڑتے ہیں، دھرم پر جو لڑتے ہیں
اپنی اس برائی سے اپنی اس لڑائی سے
شرم سے نہ ہوجائے دھرم پانی پانی
پیار کے کٹورے میں گنگا کا پانی
پیار کے کٹورے میں ۔۔۔۔

کاشمیر والے ہوں، دلّی کے جیالے ہوں
یوپی کے ہوں مت والے یا بہار کے پالے
بن کے رہیں سب ساتھی
کوئی دھرم والے ہوں، گورے ہوں یا کالے ہوں
ساتھ ہم سب ہی کی ہے ہندوستانی
پیار کے کٹورے میں گنگا کا پانی
پیار کے کٹورے میں ۔۔۔۔

آفتاب کس کا ہے، مہتاب کس کا ہے
مہتاب سب کا ہے، آفتاب سب کا ہے
یہ فضائیں کس کی ہیں، یہ گھٹائیں کس کی ہیں
یہ گھٹائیں سب کی ہیں، یہ فضائیں سب کی ہیں
کس طرح سے بانٹیں گے رب کی مہربانی
پیار کے کٹورے میں گنگا کا پانی
پیار کے کٹورے میں ۔۔۔۔
 
Top