منظر بھوپالی گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان - منظر بھوپالی

کاشفی

محفلین
گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان
(منظر بھوپالی)
گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان
کیسے کیسے آپ کے چیلے ہوگئے بےایمان

اب تو اُلٹا پاٹ پڑھائیں آپ کے تینوں بندر
جھوٹ ہی بولو،جھوٹ ہی دیکھو، ناچو جھوٹ کو سن کر

مکاری ہے، عیّاری ہے، اس یُگ کی پہچان
گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان

دونوں ہاتھ سے لوٹ رہے ہیں خاکی وردی والے

عورت، رشوت، دارو، سٹّہ، ان کے دھندے کالے

دیکھ کہ ان کے کرتوتوں کو کانپ رہا شیطان
گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان

بھارت ماں کی بیٹی ہوگئی دیکھ لو اب انگریزن
چولہا، چوکا، ممتا، پوجا، بھول گئی گھر آنگن

ڈبّے والے دودھ پہ پالیں اب مائیں سنتان
گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان

کل تک جو ننگے تھے منظر، آج بھی ہیں
وہ ننگے
پر دولت میں کھیل رہے ہیں غنڈے اور بھیک منگے

سنسد میں جا پہنچی دیکھو پھولن بڑی مہان
گاندھی جی اب دیکھ لیں آ کر اپنا ہندوستان
 
Top