اصلاحِ سخن

  1. محسن احمد محسن

    "کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے سُر مگیں ہے چاند بھی اُس مہ جبیں کے سامنے - اِک فلک پر ہے کھڑا تو بام پر ہے دوسرا دوسرا بھی کم نہیں ہے چودھویں کے سامنے - عرضِ دل ہے منتظر اُس کی توجہ کی مگر کب کھلا ہے راستہ اُس کی نہیں کے سامنے - چشمِ ساقی کہہ رہی ہے مے کشی کو دیکھ کر یوں لگے ہے بہ رہا ہو...
  2. محسن احمد محسن

    "چمن کو سینچ کر مالی نے رنگوں کی دکاں رکھ دی" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    چمن کو سینچ کر مالی نے رنگوں کی دکاں رکھ دی "اٹھا کر لاش بلبل کی گلوں کے درمیاں رکھ دی" عدو نے پھر سنانے کو مری ہی داستاں رکھ دی جہاں جس نے کمی دیکھی، وہاں لب پہ زباں رکھ دی کہا سب بے وفا ہیں یاں، چلا ہوں چھوڑ کر سب کو وہیں پر ذات میری بھی بنا کے بد گماں رکھ دی مری پر پیچ منزل کے نشاں سارے...
  3. محسن احمد محسن

    "کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے کہیں پہ سر چھپایا بھی نہیں ہے - لگی ہے تو جلا ہے آشیانہ لگی کو پھر بجھایا بھی نہیں ہے - پرندہ آسماں کو چھُو رہا ہے ابھی میں نے اڑایا بھی نہیں ہے - رقیبوں کو کہانی تک سنائی ہمیں تو کچھ بتایا بھی نہیں ہے - سنا ہے راگِ ہستی جس کسی نے اسے پھر ہوش آیا بھی نہیں ہے...
  4. محسن احمد محسن

    "خاک پر جو نگیں دیکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    خاک پر جو نگیں دیکھا ہے نقشِ پائے حسیں دیکھا ہے - آسماں نے ترے قدموں کو آج بن کے زمیں دیکھا ہے - ایک ہالہ تری زلفوں کا چاند نے بھی نہیں دیکھا ہے - راز بن کے ترے سینے میں ایک گہرا یقیں دیکھا ہے - گھر جلا کر چمن میں اپنا آہ بھرتے مکیں دیکھا ہے - پس نہیں تھا ترا ﷺ سایہ بھی کب، کہاں تھا،...
  5. محسن احمد محسن

    "غم دل کے سفینے میں چھپا رکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    غم دل کے سفینے میں چھپا رکھا ہے دل ہم نے قرینے سے سجا رکھا ہے - رہ پوچھے، ذرا ٹھہرے مسافر کوئی گھر ہم نے زمانے میں کھلا رکھا ہے - لَو ہے ہی نہیں اب کے ذرا دیکھو تو کہنے کو دیا سب نے جلا رکھا ہے - کھویا تھا جسے ہم نے ترے پہلو میں دل اب بھی ترے دل سے لگا رکھا ہے - کچھ تھا ہی نہیں گھر میں...
  6. محسن احمد محسن

    اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ۔ '' پڑی ہے کن کے پہلو میں مری بھی التجا محسؔن''

    پڑی ہے کن کے پہلو میں مری بھی التجا محسؔن مرے غم کا یہ پہلو تو بہت ہے نارسا محسؔن - یہ دل ہے گھر تمنا کا، یہاں بے حد اذیت ہے یہ گھر تیرا ٹھکانا ہے، یہاں تو سر اٹھا محسؔن - کبھی ساحل، کبھی ساگر، کبھی صحرا، کبھی گلشن کبھی رکھ کے ترے در پہ جبیں اپنی چلا محسؔن - ہوا ہے حادثہ پھر سے مرے ہی...
  7. غدیر زھرا

    دل عجب ایک بیتِ احزاں ہے (غزل برائے اصلاح)

    دل عجب ایک بیتِ احزاں ہے ماتمِ ہجر سے جو لرزاں ہے نقدِ جاں ان سے کیا وصولیں گے حسن نازاں ہے جنس ارزاں ہے جب پتنگے میں جاں نہیں باقی واسطے کس کے شمّع سوزاں ہے پس زمانے سے کیا وہ پائے گا اصل سے اپنی جو گریزاں ہے موت ہر آن ہے تعاقب میں زندگی ہر دم افتاں خیزاں ہے (زہرا)
  8. غدیر زھرا

    عریانی(نظم برائے اصلاح)

    عریانی برہنہ بانجھ سی شاخیں بچانا خود کو کیا چاہیں دھرا اک آشیاں رکھے ہوس کے درمیاں رکھے شکاری تاڑ میں جس کی بہاریں آڑ میں جس کی گرانا جس کا ناحق ہے تمھیں کیا فکر لاحق ہے عبث پہرہ بٹھائے ہو نظر بیٹھے جمائے ہو کہ ان کی بے لباسی کو کوئی کیا تار کر دے گا! کرے گا سبز ان کو اور گلوں کو ہار کر دے گا؟...
  9. غدیر زھرا

    قرطاس ہو سفید تو ہوتے ہیں یہ سیاہ

    قرطاس ہو سفید تو ہوتے ہیں یہ سیاہ کیونکر بنیں گے حرف تقدس کے اب گواہ مجرم ہیں وہ بھی جو کہ ہیں لب بستہ زیرِ جور پھر کیا گلہ جو ڈھاتے ہیں ایسوں پہ ظلم شاہ اس خوش ادا کو دیکھ کے دل کا بیاں کیا جاں پر بنی ہے لے کے ٹلیں گے جہاں پناہ دامن کی خستگی سے جو غافل ہیں اپنے وہ سیتے ہمارے چاک کو ہیں بن کے...
  10. غدیر زھرا

    قطعہ برائے اصلاح

    رنجش کے جواں بوٹے کو اب سینچ کے رکھیئے دل پہلو سے جاتا ہے اسے بھینچ کے رکھیئے قائم ہیں اگر آپ ہی دعوٰی پہ ستم کے ہم آتے ہیں جانانہ کماں کھینچ کے رکھیئے (زہرا)
  11. غدیر زھرا

    اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں

    اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں تو ہی تو ہے جہاں جدھر جاؤں آئینہ جو بنے نظر تیری آپ ہی آپ میں نکھر جاؤں کائنات اک نئی بنا دوں میں تجھ میں شدت سے گر بکھر جاؤں چھوڑ الجھے قدیم رستوں کو نئی اک راہ اک ڈگر جاؤں چاندنی ساتھ ہی رکھوں گی اب یعنی تجھ کو لیے میں گھر جاؤں نور مت جاننا سفیدی کو پھیلے چہرے پہ...
  12. عاطف ملک

    برائے اصلاح: تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے

    استادِمحترم الف عین صاحب اور باقی اساتذہ سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ....... تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے رہی تم میں نہیں وہ بات اب اچھے نہیں لگتے چلوجو ساتھ تو باہم ذرا سا فاصلہ رکھنا کہ ہم ھاتھوں میں ڈالے ہاتھ اب اچھے نہیں لگتے وہ جن کی رَو میں بہہ کر تم کو سب کچھ سونپ بیٹھا تھا مجھے...
  13. حسن محمود جماعتی

    صفائے شیشۂ من، لا الہ' الا ھو:::اصلاح کے لیے

    صفائے شیشۂ من، لا الہ' الا ھو لگی ہے دل کی لگن، لا الہ' الا ھو کھلے یہ آنکھ تو کھلتے ہی ایک نور سحر یہ نور کی ہے اٹھن، لا الہ' الا ھو نگاہ شیخ نگاہوں میں ہاتھ ہاتھوں میں کھلی زباں تو سخن، لا الہ' الا ھو چڑھا ہے "احسن تقویم" کا یہ پہناوا ڈلا ہے اس میں بدن، لا الہ' الا ھو کثیف روح و بدن...
  14. راحیل فاروق

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    اے مجسم شرحِ قرآنِ حکیم قافلہ سالارِ راہِ مستقیم باز بنگر بر غریبانِ حرم ما سراغِ منزلت گم کردہ ایم زندگی کا پہلا نعتیہ کلام ہے۔ فارسی دان اربابِ ذوق سے دست بستہ مدد کی درخواست ہے۔
  15. راحیل فاروق

    تو الٰہی! حساب مت لیجو

    آداب۔ عرصہ بیتا کسی سے اصلاح لیے ہوئے۔ ابھی بیٹھے بیٹھے ایک خیال آیا۔ اسے موزوں کیا ہے۔ اہلِ نظر کی خدمت میں پیش ہے۔ اصلاح کی درخواست ہے! روزِمحشر عذاب مت دیجو اور مجھ کو خراب مت کیجو تیرے بندوں نے گن لیا سب کچھ تُوالٰہی!حساب مت لیجو
  16. محمد علم اللہ

    ایک مناجات : اساتذہ کرام سے توجہ کی گزارش ہے۔

    محمد اسامہ سَرسَری بھائی کےفعولن فعولن نے مجھے تحریک دی اور اسی سے متاثر ہو کر میں نے رات ایک مناجات کہی ۔ مجھے نہیں پتہ کہ یہ کس حد تک درست ہے اور اس میں کیا کمیاں اور خامیاں ہیں اس لئے اساتذہ کرام سے توجہ کی گزارش ہے مناجات نہ گھر مانگتا ہوں نہ در مانگتا ہوں الٰہی ! میں تجھ سے ہنر مانگتا ہوں...
  17. عمار ابن ضیا

    وصالِ یار کا موسم

    وصالِ یار کا موسم اِدھر آیا، اُدھر نکلا جسے ہم داستاں سمجھے، وہ قصہ مختصر نکلا گنے جو وصل کے لمحے تو مشکل سے وہ اتنے تھے کہ تارے جاگ کر سوئے، کہ سورج ڈوب کر نکلا ہمیشہ ایک ہی غلطی، ہر اِک سے دوستی جلدی وہ جس کے زہر تھا دل میں، تِرا نورِ نظر نکلا خموشی شور جیسی تھی، نگہ بھی چور جیسی تھی وہ دل...
  18. ر

    اردو محفل کے تمام شرکا کو راقم کی طرف سے السلام علیکم

    میں سب سے پہلےاردو محفل کے تمام دوستوں عزیزوں اور اپنے پیارے اساتذہ کو السلام علیکم کہتا ہوں۔ کچھ مصروفیات اور زیادہ تر بجلی کی بندش کی وجہ سے کافی عرصے بعد حاضر ہوا ہوں۔ ان شا اللہ جب بھی موقع ملا ضرور حاضر ہوتا رہوں گا۔ میں خصوصی طور پر اپنے اساتیذ محترم اعجاز عبید صاحب، وارث صاحب اور میم میم...
  19. م

    تم جدا ہوئے ، پر بہار آئی ہے ---- محمد اظہر نذیر

    تم جدا ہوے، پر بہار آئی ہے یہ ہے کہ بڑی بے قرار آئی ہے گل بھی گلشن بھی لگ رہا ویراں ہوا بھی دیکھو بڑی سوگوار آئی ہے چاندنی کل جو تھی بہت ہی حسین آج یوں لگتا ہے بے نکھار آئی ہے اُداسی شب کی دیکھو، چادرِ حسن مجھ کو لگتا ہے وہ اُتار آئی ہے لگا کہ جی بھی نہ پائیں گے اظہر زندگی ہے کے...
  20. م

    کیا یہ نظم کہلا سکتی ہے اور کیا یہ بحر میں ہے- اصلاح کا طالب ہوں

    وہ مجھ سے الگ نہیں رہتا اُسے کیوں پھر کہو جدا تم لوگ اُلجھا وہ کام کاج میں ہے اُسے کیوں پھر کہو خفا تم لوگ کان پڑنے پہ جو لگے مدہم اُسے کیوں پھر کہو صدا تم لوگ جو تمہیں بلانے کو ہی نہیں ہے اُسے کیوں پھر کہو ندا تم لوگ دم گھٹا جا رھا اگر ہو تو اُسے کیوں پھر کہو فضا تم...
Top