"کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے
سُر مگیں ہے چاند بھی اُس مہ جبیں کے سامنے
-
اِک فلک پر ہے کھڑا تو بام پر ہے دوسرا
دوسرا بھی کم نہیں ہے چودھویں کے سامنے
-
عرضِ دل ہے منتظر اُس کی توجہ کی مگر
کب کھلا ہے راستہ اُس کی نہیں کے سامنے
-
چشمِ ساقی کہہ رہی ہے مے کشی کو دیکھ کر
یوں لگے ہے بہ رہا ہو غم حزیں کے سامنے
-
گرم رو اُس دشت میں بھی یک بہ یک چلنے لگی
ایک دریا تھا رواں جس سر زمیں کے سامنے
-
گو تلاشی گُل کے ہیں سب گُل صبا کے دوش پر
خار کھلتے جا رہے ہیں گُل نشیں کے سامنے
-
یہ عبادت کا ثمر تھا یا خدائی کا یقیں
آپ کعبہ جھک رہا تھا خم جبیں کے سامنے
-
خاک میں جو مل رہی ہے اِک حیاتِ جاوداں
خاک پھیلے جا رہی ہے خاک بیں کے سامنے
-
جب مکرنے سے رہا تو پھر کیا اقرار بھی
"ہاں" اگر چہ ہے مگر اب ہے "نہیں" کے سامنے
-
سب مراسم توڑ کر، وہ جا رہا ہے چھوڑ کر
خم کھڑا ہے آج محسؔن اِک مکیں کے سامنے
-
محسؔن احمد
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
نہیں میاں محسن، یہ ردیف پسند نہیں آئی اور نہ تم سے نبھائی جا سکی۔ زیادہ تر اشعار محض تک بندی لگ رہے ہیں۔ ذرا خود روائز کر لو تو تفصیل سے دیکھیں گے
 
محسن صاحب، میں نے کہا تھا آپ کو داد وصول کر لیجیے، آپ ہی مصر تھے (مذاق)
خیر بھائی، مجھے واقعی اچھی لگی تھی، لیکن جس باریک بینی سے محترم الف عین صاحب، دیکھتے ہیں وہ بصارت اور بصیرت دونوں ہم میں نہیں۔ آپ کوشش کیجیے ان شاءاللہ اس سے بہتر لکھ پائیں گے۔
 
بہت شکریہ سر، میں کوشش کرتا ہوں، لیکن اسے روائز کرنا بہت مشکل ہو گا میرے لیے۔ اگر آپ ہی ذرا وضاحت کر دیں تو بہت شکر گزار رہوں گا۔
اور سر آپ نے کہا کہ
زیادہ تر اشعار محض تک بندی لگ رہے ہیں
میں آپ کی اس بات کو سمجھ نہیں پایا۔ "تک بندی" کیا ہوتی ہے ؟؟
 
محسن صاحب، میں نے کہا تھا آپ کو داد وصول کر لیجیے، آپ ہی مصر تھے (مذاق)
خیر بھائی، مجھے واقعی اچھی لگی تھی، لیکن جس باریک بینی سے محترم الف عین صاحب، دیکھتے ہیں وہ بصارت اور بصیرت دونوں ہم میں نہیں۔ آپ کوشش کیجیے ان شاءاللہ اس سے بہتر لکھ پائیں گے۔

آپ نے درست کہا تھا، اور اب بھی درست کہ رہے ہیں۔ ہم تو محترم اساتذہ کی بصارت اور بصیرت کی خاک کو بھی نہیں پہنچ سکتے۔ انہی کے دم سے تو علم و ادب کی اصل روح قائم دائم ہے۔ اللہ ان کے علم اور ان کی عمر میں ڈھیروں برکتیں ڈالے۔ آمین :)
 
Top