الطاف حسین حالی

  1. ام اویس

    حالی بنے ہیں مدحتِ سلطانِ دو جہاں کے لیے۔ نعتیہ کلام

    بنے ہیں مدحت سلطان دو جہاں کیلئے سخن زباں کیلئے اور زباں دہاں کیلئے گھر اس کا مورد قرآن و مہبط جبریل در اس کا کعبہ مقصود انس و جاں کیلئے وہ شاہ جس کا محب امن و عافیت میں مدام محبت اس کی حصار حصیں اماں کیلئے وہ شاہ جس کا عدو جیتے جی جہنم میں عداوت اس کی عذاب الیم جاں کیلئے کہیں مقدمہ الجیش...
  2. سردار محمد نعیم

    حالی جنوں کار فرما ہوا چاہتا ہے

    جنوں کار فرما ہوا چاہتا ہے قدم دشت پیما ہوا چاہتا ہے دم گریہ کس کا تصور ہے دل میں کہ اشک اشک دریا ہوا چاہتا ہے خط آنے لگے شکوہ آمیز ان کے ملاپ ان سے گویا ہوا چاہتا ہے بہت کام لینے تھے جس دل سے ہم کو وہ صرف تمنا ہوا چاہتا ہے ابھی لینے پائے نہیں دم جہاں میں اجل کا تقاضا ہوا چاہتا ہے...
  3. نیرنگ خیال

    درد اور درد کی، سب کی ہے دوا ایک ہی شخص (الطاف حسین حالی)

    درد اور درد کی، سب کی ہے دوا ایک ہی شخص یاں ہے جلاد و مسیحا بخدا ایک ہی شخص حور و غلماں کے لیے لائیں دل آخر کس کا ہونے دیتا نہیں یاں عہدہ برآ ایک ہی شخص قافلے گزریں وہاں کیونکہ سلامت واعظ ہو جہاں راہزن اور راہنما ایک ہی شخص قیس سا پھر کوئی اٹھا نہ بنی عامرمیں فخر ہوتا ہے گھرانے کا سدا ایک ہی...
  4. محمد وارث

    حالی باپ کا ہے جبھی پسر وارِث - حالی

    باپ کا ہے جبھی پسر وارِث ہو ہنر کا بھی اُس کے گر وارِث گھر ہنر ور کا ناخلف نے لیا تیرا ہے کون اے ہنر وارث فاتحہ ہو کہاں سے میّت کی لے گئے ڈھو کے سیم و زر وارث ہوں اگر ذوقِ کسب سے آگاہ کریں میراث سے حذر وارث خاک و کرمانِ گور و خویش و تبار ایک میّت اور اس قدَر وارث واعظو دین کا خدا حافظ...
  5. فرخ منظور

    حالی کل مدّعی کو آپ پہ کیا کیا گماں رہے ۔ الطاف حسین حالی

    غزل کل مدّعی کو آپ پہ کیا کیا گماں رہے بات اُس کی کاٹتے رہے اور ہم زباں رہے یارانِ تیز گام نے محمل کو جا لیا ہم محوِ نالۂ جرسِ کارواں رہے یا کھینچ لائے دیر سے رندوں کو اہلِ وعظ یا آپ بھی ملازمِ پیرِ مغاں رہے وصلِ مدام سے بھی ہماری بجھی نہ پیاس ڈوبے ہم آبِ خضر میں اور نیم جاں رہے کَل کی...
  6. فرخ منظور

    علمائے معتزلہ کی ویب سائیٹ

    علمائے معتزلہ کی ویب سائیٹ http://www.mutazila.com اس ویب سائٹ پر کسی نے تمام ان علما کی کتب رکھ دی ہیں جسے وہ صاحب معتزلہ سمجھتے ہیں۔ اس سائیٹ پر جن علما کی کتب رکھی گئی ہیں ان میں قابلِ ذکر نام علامہ ڈاکٹر محمد اقبال، سرسید احمد خان، مولانا حالی، عبیداللہ سندھی، علامہ مشرقی اور ڈاکٹر غلام...
  7. فرخ منظور

    دیوانِ حالی مع مقدمۂ شعر و شاعری از الطاف حسین حالی ڈاونلوڈ کریں

    دیوانِ حالی مع مقدمۂ شعر و شاعری از الطاف حسین حالی بشکریہ آرکائیو ڈاٹ کوم۔ یہاں سے ڈاونلوڈ کریں۔
  8. فرخ منظور

    مسدس حالی ڈاونلوڈ کریں۔

    مسدس حالی از الطاف حسین حالی بشکریہ آرکائیو ڈاٹ کوم۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
  9. فرخ منظور

    مرثیہ جناب مرزا اسد اللہ خاں مرحوم دہلوی متخلص بہ غالب ۔ حالی

    مرثیہ جناب مرزا اسد اللہ خاں مرحوم دہلوی متخلص بہ غالب از الطاف حسین حالی کیا کہوں حالِ دردِ پنہانی وقت کوتاہ و قصہ طولانی عیشِ دنیا سے ہو گیا دل سرد دیکھ کر رنگِ عالمِ فانی کچھ نہیں جز طلسمِ خواب و خیال گوشۂ فقر و بزمِ سلطانی ہے سراسر فریبِ وہم و گماں تاجِ فغفور و تختِ خاقانی بے حقیقت...
  10. فرخ منظور

    حالی آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم ۔ حالی

    آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم سب کچھ کہا مگر نہ کھُلے رازداں سے ہم اب بھاگتے ہیں سایۂ عشقِ بتاں سے ہم کچھ دل سے ہیں ڈرے ہوئے کچھ آسماں سے ہم خود رفتگیِ شب کا مزا بھولتا نہیں آئے ہیں آج آپ میں یارب کہاں سے ہم دردِ فراق و رشکِ عدو تک گراں نہیں تنگ آگئے ہیں اپنے دلِ شادماں سے ہم جنت میں...
  11. الف عین

    مسدسِ حالی

    مسدسِ حالی الطاف حسین حالی
  12. پ

    حالی اقتباس از مسدسِ حالی - الطاف حسین حالی

    نشہ میں مئے عشق کے چور ہیں وہ صفِ فوجِ مژگاں میں محصور ہیں وہ غمِ چشم و ابرو میں رنجور ہیں وہ بہت ہات سے دل کے مجبور ہیں وہ کریں کیا کہ ہے عشق طینت میں ان کی حرارت بھری ہے طبعیت میں ان کی اگر شش جہت میں کوئی دلربا ہے تو دل ان کا نادیدہ اس پر فدا ہے اگر خواب میں کچھ نظر آگیا ہے تو یاد اس کی دن...
  13. فرخ منظور

    حالی کوئي محرم نہيں ملتا جہاں ميں - الطاف حسین حالی

    کوئي محرم نہيں ملتا جہاں ميں مجھے کہنا ہے کچھ اپني زبان ميں قفس ميں جي نہيں لگتا کسي طور لگا دے آگ کوئي آشياں ميں کوئي دن بوالہوس بھي شاد ہو ليں دھرا کيا ہے اشاراتِ نہاں ميں کہاں انجام آپہنچا وفا کا گھلا جاتا ہوں اب کے امتحاں ميں دلِ پر درد سے کچھ کام لوں گا اگر فرصت ملي مجھ کو جہاں ميں...
  14. محمد وارث

    مسدسِ حالی

    مدّ و جزرِ اسلام المعروف بہ مُسدّسِ حالی از مولانا الطاف حُسین حالی ۔
  15. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی (صفحہ 104 سے 170) غزل، قصیدہ اور مثنوی پانچویں، اصنافِ سخن میں سے تین ضروری صنفیں جن کا ہماری شاعری میں زیادہ رواج ہے یعنی غزل، قصیدہ اور مثنوی انکے متعلق چند مشورے دیئے جاتے ہیں۔ سب سے اول ہم غزل کا ذکر کرتے ہیں اور ایک خاص مناسبت کی وجہ سے رباعی اور قطعہ...
  16. عبدالجبار

    عرضِ حال بجنابِ سَرورِ کائنات (ص)

    عرضِ حال بجنابِ سَرورِ کائنات (ص) اے خاصہءِ خاصانِ رُسُل وقتِ دُعا ہے اُمت پہ تِری آ کہ عجب وقت پڑا ہے جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے وہ دین، ہوئی بزمِ جہاں، جس سے چراغاں آج اُس کی مجالس میں نہ بتّی نہ دیا ہے جو دین کہ تھا شرک سے عالم کا...
  17. رضوان

    مناجاتِ بیوہ - حالی

    (مولانا الطاف حسین حالی کی نظم “مناجاتِ بیوہ“ مکمل تو نہیں مل سکی مگر ٹکڑوں میں دستیاب ہوئی ہے اگر کوئی اور ساتھی اسے مکمل کرسکیں تو احسان مند رہوں گا: رضوان) مناجاتِ بیوہ یادگارِحالی از صالحہ عابد حسین سے اقتباس مجھے ‘‘مناجاتِ بیوہ‘‘ پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ حالی باوجود مرد ہونے کے ایسا درد آشنا،...
  18. رضوان

    الطاف حسین حالی

    کوئي محرم نہيں ملتا جہاں ميں مجھے کہنا ہے کچھ اپني زبان ميں قفس ميں جي نہيں لگتا کسي طور لگا دے آگ کوئي آشياں ميں کوئي دن بوالہوس بھي شاد ہو ليں دھرا کيا ہے اشارات نہاں ميں کہيں انجام آپہنچا وفا کا گھلا جاتا ہوں اب کے امتحاں ميں نيا ہے ليجئے جب نام اس کا بہت وسعت ہے ميري داستاں...
Top