ابن صفی

  1. محمد تابش صدیقی

    ابنِ صفی کی یاد میں ٭ احمد حاطب صدیقی

    ابنِ صفی کی یاد میں از: احمد حاطب صدیقی یومِ آزادی پر ملنے والی خبروں میں ایک خوش کُن خبر بھی ملی۔ خبر یہ تھی کہ ہمارے محبوب مصنف اسرار احمد (ابن صفی) کو حکومت پاکستان نے (بعد از مرگ) تمغاء امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابن صفی مرحوم پر بڑی تفصیل سے لکھنے کا جی چاہتا ہے۔ لکھیں گے اِن شاء...
  2. یاسر حسنین

    اقتباسات کیا ابن صفی کے ناولوں پر فلم بن سکتی ہے؟؟

    بہت سے نئے و پرانے دوست بار بار سوال کرتے ہیں کہ ابن صفی کے ناولوں پر فلم کیوں نہیں بنائی جا سکتی؟ یا کیوں نہیں بنائی جا رہی؟ تو آپ کے لیے ایک مکمل انٹرویو اور چند اقتباسات لے کر حاضر ہوا ہوں۔ ابن صفی کی زبانی ہی سن/پڑھ لیجیے۔ کیونکہ یہ انٹرویوز کئی ویب سائٹس اور رسالوں میں پڑے ہیں۔ آپ چاہیں تو...
  3. یاسر حسنین

    اقتباسات پروف ریڈر پر لطیفے

    پروف ریڈنگ کتاب کی اشاعت میں اہم کردار رکھتی ہے ۔ لیکن کئی بار اس پر لطیفے بھی بن جاتے ہیں۔ ایک دوست م ص ایمن صاحب کی ایک پوسٹ کا موضوع ”پروف ریڈر“ تھا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ”پروف ریڈر ایسا قاری ہے جو کتاب پوری پڑھتا ہے اور مفت پڑھتا ہے اور مزہ یہ کہ کتاب پڑھنے کی اجرت بھی لیتا ہے ۔“ ایک...
  4. شکیب

    تبصرہ کتب ابن صفی کے کردار علی عمران کا مفصل تجزیہ(ڈاکٹر حامد حسن، بہاولپور)

    علی عمران...... میری نظر میں! ڈاکٹر حامد حسن : بہاولپور مختصر تعارف: علی عمران ایم ایس سی، پی ایچ ڈی (آکسن) چیف آف سکریٹ سروس۔ کرم رحمان، محکمہ خُفیہ(انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ ) کے سربراہ، عمران کے والد گرامی ہیں۔ جس وقت عمران کی پیدائش ہوئی اس وقت...
  5. فہد اشرف

    ابن صفی: یہی ہے خاک نشینوں کی زندگی کی دلیل

    غزل یہی ہے خاک نشینوں کی زندگی کی دلیل قضا سے دور ہے ذروں کا انکسار جمیل وہی ہے ساز، ابھارے جو ڈوبتی نبضیں وہی گیت نَفَس میں جو ہوسکے تحلیل دکھائی دی تھی جہاں سے گناہ کی منزل! وہیں ہوئی تھی دلِ ناصبور کی تشکیل سمجھ میں آئے گی تفسیر زندگی کیا خاک که حرفِ شوق ہے اجمال بے دلی تفصیل یہ شاہراہِ...
  6. فہد اشرف

    ابن صفی: غزل

    غزل روح پرچھائیں ہے پرچھائیں سے کب پیار ہوا جسم ہی تو وہ حقیقت ہے کہ دل دار ہوا کوئی صورت بھی تو اس جیسی نہیں یاد آتی کیسا لمحہ تھا کہ اک عمر کا آزار ہوا تجھ سے پہلے تو بہت سادہ و معصوم تھا دل تجھ سے بچھڑا تو کئی بار گنہ گار ہوا کیا قیامت ہے کہ جس نے مری دنیا لوٹی وہ بھی اقرار محبت کا طلبگار...
  7. ربیع م

    سور کا بچہ محبوب... از ابن صفی

    سوّر کا بچہ محبوب لڑکا کچھ بیزار بیزار سا نظر آ رہا تھا لیکن لڑکی بے حد رومینٹک ہو رہی تھی اور کیوں نہ ہوتی ، بڑی خوبصورت شام تھی اور سمندر کا کنارا تھا۔ لڑکے پر بیزاری اس لئے مسلط تھی کہ وہ یہاں تفریحاً نہیں آیا تھا ۔ اس کے باپ کی ماہی گیری کی کشتیاں تھیں جن کی دیکھ بھال اُس کی ذمہ داریوں...
  8. ربیع م

    تلخئی زیست کا احساس گوارا بھی نہیں۔ ۔۔ ابن صفی

    تلخئی زیست کا احساس گوارا بھی نہیں کیا کروں دوست مجھے ضبط کا یارا بھی نہیں اُن کی مجبوری میرے شوق کی رسوائی بنی تو نے اے جذبہ بیتاب سنبھالا بھی نہیں اپنی بے باک نگاہی سے گلہ ہے مجھ کو دل کو کیا روؤں کہ دل شوق کا مارا بھی نہیں آہ زنداں میں سلاسل نے مجھے لوٹ لیا پائے وحشت کیلئے اب کوئی صحرا بھی...
  9. ربیع م

    جو ڈبو دیں وہ سمندر ہی بھلے۔ ۔ ۔۔ ابن صفی۔

    جو ڈبو دیں وہ سمندر ہی بھلے فیلسوفوں سے قلندر ہی بھلے گر ہٹاؤ تو اُلجھتے بھی نہیں تم سے تو راہ کے پتھر ہی بھلے جب تباہی پہ تلے خود بھی مٹے داستانوں کے ستمگر ہی بھلے کوئی مٹنے پہ نہیں آمادہ کیوں نہ ہو حرفِ مکرر ہی بھلے جو صداقت نہ کسی کام آئے اس سے تو جھوٹ کے دفتر ہی بھلے کچھ بھی ہو درد کا درماں...
  10. فہد اشرف

    ابن صفی: بات ہی کیا تھی چلے آتے جو پل بھر کے لیے

    بات ہی کیا تھی چلے آتے جو پل بھر کے لیے یہ بھی اک عمر ہی ہو جاتی مرے گھر کے لیے بت کدہ چھوڑ کے آئے تھےحرم میں اے شیخ تو ہی انصاف سے کہہ دے اسی پتھر کے لیے یوں تو ہیں خاک بسر، عرش پہ رہتا ہے دماغ اوجِ شاہی نے قدم ہم سے قلندرکے لیے کبھی آنسو، کبھی شبنم، کبھی بنتا ہے گہر قطرہ بیتاب ہے اس...
  11. فہد اشرف

    ابن صفی: بہار گریۂ شبنم کا راز کیا جانے

    بہار گریۂ شبنم کا راز کیا جانے یہ اس سے پوچھ کہ دیکھے ہوں جس نے ویرانے شریکِ بزم ہوئی جب سے چشم ساقی بھی ہر ایک جام سے چھلکے ہزار مے خانے تمام عالم امکاں شراب خانہ ہے یہ اور بات ہے زاہد سبو نہ پہچانے نہ دیکھ اب مرے ہونٹوں پہ مہر خاموشی دیئے فریب ہزاروں تری تمنا نے ہمیں تو ہے مئے گل رنگ و گل...
  12. علی ہمایون

    اقتباس از 'رات کا شہزادہ': عمران سیریز۔ابن صفی

    یہ غریب آدمیوں کی بستی تو تھی نہیں کہ لوگ گھنٹوں سڑک پر کھڑے ہو کر اس واقعے کے متعلق چہ مگوئیاں کرتے۔ یہاں اس طبقے کی آبادی نہیں تھی جس کے افراد کسی آوارہ کتے کی اچانک موت پر بھی افسوس کرنے کے لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ یہاں سے پولیس تھوڑی دیر قبل ایک آدمی کی لاش لے گئی تھی۔ لیکن اب ایسا معلوم ہو...
  13. ع

    نظم: دستگیر : ابن صفی

    محترم دوستو! وہ جو خاموش ہیں جانے کب بول اٹھیں اس لیے چند چاندی کے چمچے منگاؤ اور نگراں رہو جیسے ہی لب کشائی ہو کوئی ایک چاندی کا چمچہ ۔۔۔ اب تمہیں کیا بتانا کہ تم خود ہی دانا ہو ۔ صدیوں سے چاندی کے اوصاف سے باخبر ہو عقل و دانش کے پیکر ہو تم دیدہ ور اور طباع ہو تیغ اٹھاؤ گے تو تیغ ہی پر...
  14. طارق راحیل

    ابنِ صفی کی کتب درکار ہیں:

    مجھے ابنِ صفی کی یہ کتب درکار ہیں: -تزک دو پیازی -اب تک تھی کہاں؟ -پرنس چلی -آدمی کی جڑیں -ڈپلومیٹ مرغ -بلداران کی ملکہ
  15. چوہدری لیاقت علی

    ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے - ابن صفی (الزبیر بہاولپور پہلا شمارہ 2015)

    یہ مضمون میں پہلے بھی اس فورم میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ بہاولپور سے شائع ہونے والے ادبی جریدے الزبیر میں شائع ہوا ہے۔ یہ جریدہ ڈاکٹر شاہد حسن رضوی کی زیر ادارت جاری و ساری ہے۔ ڈاکٹر شاہد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شعبہ تاریخ کے سر براہ ہیں۔
  16. چوہدری لیاقت علی

    ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے - ابن صفی

    ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے ۔ ابن صفی بر صغیر پاک و ہند نے نابغہ روزگار ہستیاں پید ا کی ہیں۔ تاہم ہماری سرشت میں ایک عجیب طرح کا احساس کمتری ہے جس کی بدولت ہم ان ہستیوں پر فخر کرنے کی بجائے ایک عجیب سی شرمندگی کا شکار رہتے ہیں۔ ہم اپنی زمین سے محبت کی بجائے ہمیشہ بیرونی ممالک کی طرف...
  17. سید فصیح احمد

    "گھر گھر دیپ جلاؤ نا ۔۔۔ ( اقتباس )

    ابن صفی نام سے زیادہ کام کو اہمیت دیتے تھے۔ شیخی اور تکبر انہیں چھو کر بھی نہیں گزرا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب ان کے قریبی دوستوں پر ان کے جو ہر کھلتے تھے تو انہیں ایک خوش گوار حیرت سی ہو تی تھی۔ ابن سعید لکھتے ہیں۔ "جنوری 1948ء کی بات ہے۔ میں الٰہ آباد کے ایک سہ روزہ اخبار "نیا دور" میں سب ایڈیٹر...
  18. شیزان

    کبھی قاتِل ، کبھی جینے کا چلن ہوتی ہے۔ ابنِ صفی

    کبھی قاتِل ، کبھی جینے کا چلن ہوتی ہے ہائے کیا چیز یہ سینے کی جلن ہوتی ہے چھیڑیے قصۂ اغیار ہی ، ہم سُن لیں گے کچھ تو کہئے کہ خموشی سے گھٹن ہوتی ہے یادِ ماضی ہے کہ نیزے کی اَنّی، کیا کہئے؟ ذہن میں ایسی چُبھن ، ایسی چُبھن ہوتی ہے پُھول کِھلتے ہی چمن آنکھ سے اوجھل ہو کر ڈھونڈتا ہے اُسے، جو رشکِ...
  19. ابن سعید

    ابن صفی: شخصیت اور فن - سہ روزہ قومی سیمینار

    دس روز قبل (14 تا 16 دسمبر 2012) اردو اکادمی دہلی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے مرحوم ابن صفی کی حیات و خدمات پر مبنی ایک سہ روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس کی بیشتر نشستیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کانفرینس روم میں منعقد ہوئیں۔ پیش ہیں اس تقریب کی چند تصاویر و...
  20. نایاب

    مبارکباد کہتی ہے تجھ کو خلقِ خدا غائبانہ کیا

    محترم بھائی راشد اشرف کو کتاب کی اشاعت پر دلی مبارک باد ادبِ عالیہ اور مقبولِ عام ادب کی تقسیم نئی نہیں ہے۔ پاپولر ادیب اور اس کی تحریروں کو ادب و فن کی سنجیدہ بحثوں سے دور رکھنے کا رویہ بھی آج سے نہیں ہمیشہ سے قائم ہے۔ فرق صرف یہ پڑا ہے کہ ریسرچ میتھاڈالوجی یعنی طرزِ تحقیق کے نئے داؤ...
Top