1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

کبھی قاتِل ، کبھی جینے کا چلن ہوتی ہے۔ ابنِ صفی

شیزان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 30, 2012

  1. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    کبھی قاتِل ، کبھی جینے کا چلن ہوتی ہے
    ہائے کیا چیز یہ سینے کی جلن ہوتی ہے

    چھیڑیے قصۂ اغیار ہی ، ہم سُن لیں گے
    کچھ تو کہئے کہ خموشی سے گھٹن ہوتی ہے

    یادِ ماضی ہے کہ نیزے کی اَنّی، کیا کہئے؟
    ذہن میں ایسی چُبھن ، ایسی چُبھن ہوتی ہے

    پُھول کِھلتے ہی چمن آنکھ سے اوجھل ہو کر
    ڈھونڈتا ہے اُسے، جو رشکِ چمن ہوتی ہے

    کتنی ہی زہر میں ڈوبی ہوئی رکھتی ہو زباں
    پھر بھی وہ نازشِ گل، غنچہ دہن ہوتی ہے
    ابنِ صفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  2. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب
    یادِ ماضی ہے کہ نیزے کی اَنّی، کیا کہئے؟
    ذہن میں ایسی چُبھن ، ایسی چُبھن ہوتی ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    بےحد شکریہ زبیر صاحب
     
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,283
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ

    خوبصورت غزل

    شکریہ شیزان بھائی!
     

اس صفحے کی تشہیر