ابن صفی: بہار گریۂ شبنم کا راز کیا جانے

فہد اشرف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 19, 2017

  1. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,606
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    بہار گریۂ شبنم کا راز کیا جانے
    یہ اس سے پوچھ کہ دیکھے ہوں جس نے ویرانے

    شریکِ بزم ہوئی جب سے چشم ساقی بھی
    ہر ایک جام سے چھلکے ہزار مے خانے

    تمام عالم امکاں شراب خانہ ہے
    یہ اور بات ہے زاہد سبو نہ پہچانے

    نہ دیکھ اب مرے ہونٹوں پہ مہر خاموشی
    دیئے فریب ہزاروں تری تمنا نے

    ہمیں تو ہے مئے گل رنگ و گل رخاں سے غرض
    بنائے کفر پڑی ہے کس طرح خدا جانے

    بس اتنا یاد ہے اسرار وقت مے نوشی
    کسی کی یاد بھی آئی تھی مجھ کو سمجھانے

    اسرار ناروی (ابن صفی)​
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 19, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 4
  2. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,563
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت خوب۔
    شاعر کا نام بھی لکھا کیجئیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,452
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    ابنِ صفی کا شاعری کا نام اسرار ناروی تھا۔ ناولوں کے لیے وہ ابنِ صفی تھے اور شاعری کے لیے اسرار ناروی۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  4. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,606
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    شکریہ!
    عنوان میں تو لکھا ہی تھا اب اصل مراسلے میں لکھ دیا ہے
     
  5. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,606
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    چونکہ ابن صفی کے نام سے مشہور تھے اس لیے ابن صفی لکھ دیا تھا ویسے ٹیگ میں اسرار ناروی بھی شامل ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  6. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    عمدہ جناب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,606
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر