شکریہ بہت بہت۔۔
ویسے
"د"۔۔۔۔۔ دشمن کو کیسے معاف کریں۔۔دشمن تو ہمارا شیطان ہے اس کے علاوہ تو کوئی بھی دشمن نہیں۔۔
میرے خیال میں یہ ہونا چاہیئے۔۔۔شاید
"د" ۔۔۔ دنیا کے ہو کر مت رہ جاؤ آخرت کی بھی تیاری ساتھ ساتھ کرتے رہو۔۔
غزل
(میر محمدتقی میر)
کون کہتا ہے مُنہ کو کھولو تم
کاش کے پردے ہی میں بولو تم
حکم آبِ رواں رکھے ہے حُسن
بہتے دریا میں ہاتھ دھو لو تم
جب میسّر ہو بوسہ اُس لب کا
چُپ کے ہی ہو رہو نہ بولو تم
رات گذری ہے سب تڑپتے میر
آنکھ لگ جائے گر تو سو لو تم
غزل
(مومن خان مومن رحمتہ اللہ علیہ)
چل پرے ہٹ مجھے نہ دکھلا مُنہ
اے شبِ ہجر تیرا کالا مُنہ
بات پوری بھی مُنہ سے نکلی نہیں
آپ نے گالیوں پہ کھولا مُنہ
شبِ غم کا بیان کیا کیجئے
ہے بڑی بات اور چھوٹا مُنہ
جب کہا یار سے دکھا صورت
ہنس کے بولا کہ دیکھو اپنا مُنہ
پھر...
غزل
(مرزا محمد رفیع دہلوی تخلص بہ سودا)
کس سے بیاں کیجئے؟ حال دلِ تباہ کا،
سمجھے وہی اسے جو ہو زخمی تیری نگاہ کا
مجھ کو تیری طلب ہے یار تجھ کو ہے چاہ غیر کی
اپنی نظر میںیاں نہیں طور کوئی نباہ کا
دین و دل و قرار و صبر عشق میںتیرے کھو چکے
جیتے جو اب کہ ہم بچے نام...
غزل
(شیخ ابراہیم دہلوی تخلص بہ ذوق)
کیا آئے تم جو آئے گھڑی دو گھڑی کے بعد
سینہ میں ہوگی سانس اڑی دو گھڑی کے بعد
کیا روکا ہم نے گریہ کواپنے کہ لگ گئی
پھر وہ ہی آنسوؤں کی جھڑی دو گھڑی کے بعد
اُس لعل لب کے ہم نے لیئے بوسے اس قدر
سب اُڑ گئی مسی کی دھڑی دو گھڑی کے بعد
کوئی...
غزل
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
کچھ جفا بھی ہے کچھ وفا بھی ہے
دل لگی کا یہی مزا بھی ہے
زندگی اور اس زمانے کی
ایسے جینے کا کچھ مزا بھی ہے؟
تیری امداد کے لیئے اے آہ
پیچھے پیچھے مری دعا بھی ہے
میں سناؤں تو داستان اپنی
آپ کو بات کا مزا بھی ہے؟
تونے پوچھا نہ ایک دن...
آپ کی خاکساری کا نہایت ہی شکریہ ۔۔ لیکن آپ کی عزت ہم پر فرض ہے۔۔
آپ کی طرف سے داد و تحسین ہمارے لیئے باعثِ عزو شرف ہے جناب ۔۔ اور ویسے بھی آپ کبھی کبھار ہی جلوہ افروز ہوتے ہیں ہماری لڑیوں میں۔۔۔ :happy: