میر کون کہتا ہے مُنہ کو کھولو تم - میر محمدتقی میر

کاشفی

محفلین
غزل
(میر محمدتقی میر)

کون کہتا ہے مُنہ کو کھولو تم
کاش کے پردے ہی میں بولو تم

حکم آبِ رواں رکھے ہے حُسن
بہتے دریا میں ہاتھ دھو لو تم

جب میسّر ہو بوسہ اُس لب کا
چُپ کے ہی ہو رہو نہ بولو تم

رات گذری ہے سب تڑپتے میر
آنکھ لگ جائے گر تو سو لو تم
 
فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ جناب کاشفی صاحب۔ عمدہ اشعار ہیں۔ میرے خیال میں اشعار ہی ہیں کیونکہ کم از کم پانچ اشعار کی غزل ہوتی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
شکریہ جناب کاشفی صاحب۔ عمدہ اشعار ہیں۔ میرے خیال میں اشعار ہی ہیں کیونکہ کم از کم پانچ اشعار کی غزل ہوتی ہے۔

مجھے بھی یاد پڑتا ہے کہ میں نے پانچ شعروں کے حوالے سے غزل کی شرط کا ذکر کیا تھا مگر وارث بھائی نے کہا تھا کہ ایسی کوئی بندش نہیں ۔ سو وارث بھائی کی بات پر سرِ خم آج بھی تسلیم کرتے ہیں ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
ویسے بہت عرصہ قبل کچھ اسی طرح کی غزل جیسی چیز کہنے کی ہم نے بھی کوشش کی تھی ۔ جو بحر سے آزاد تھی ۔ مطلع کچھ یوں تھا ۔

درد مرے نہ تولو اپنی آنکھوں میں
سمندر نہ سَمولو اپنی آنکھوں میں

:cool:
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے بھی یاد پڑتا ہے کہ میں نے پانچ شعروں کے حوالے سے غزل کی شرط کا ذکر کیا تھا مگر وارث بھائی نے کہا تھا کہ ایسی کوئی بندش نہیں ۔ سو وارث بھائی کی بات پر سرِ خم آج بھی تسلیم کرتے ہیں ۔ :)

واقعی ایسی کوئی بندش نہیں ہے، بس ایک رسم ہے کہ ایک شاعر غزل میں کم سے کم پانچ شعر ضرور کہتا ہے، لیکن اگر کم بھی ہوں تو اسے کوئی کچھ نہیں کہتا :)

جہاں تک میر کی بات ہے تو ضرور یہ غزل کسی انتخاب میں سے کاشفی نے لکھی ہے اور انتخاب کرنے والے نے چار شعر ہی چنے ہونگے کیونکہ اُس زمانے میں تو شعراء کرام کا بیس شعر کہہ کر بھی غزل سے دل نہیں بھرتا تھا اور اس پر دو غزلہ اور سہ غزلہ لکھ مارتے تھے!
 
ظفری

لائبریرین
میں بھی حیران ہوتا ہوں کہ پچھلے وقت کے شاعروں کو کتنی فراغت میسر ہوتی تھی کہ واقعی سہ غزلہ بھی لکھ مارتے تھے ۔ نہ فکر تھی نہ کوئی فاقہ ۔۔۔۔ بلکہ شاعری سے ہی گھر کا چلتا تھا ۔ اب تو وہ دور نہیں رہا ۔ غمِ روزگار بھی دیکھو اور غم ِ جاں بھی اور یاد رفتگاں تو یاد ہی نہیں رہتا ۔ اب یہ سب الگ الگ مقامات ہوگئے ہیں ۔ کبھی غلطی سے ایک دو شعر وارد ہوجائیں تو غزل مکمل ہی نہیں ہوتی بلکہ الٹا جمال گوٹے کی ضرورت پر جاتی ہے ۔ :grin:
 
کاشفی

محفلین
سخنور صاحب, ظفری صاحب, محمد وارث صاحب , پیاسا صحرا صاحب اور جیہ صاحبہ آپ تمام کا بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں۔۔
 
جیہ

لائبریرین
مگر میں نے تو غزل کی تعریف نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو شکریہ کس بات کا:)

یہ تو مذاق تھا۔ کاشفی بھائی کا ذوق بہت ہی اعلی معیار کا ہے ۔ آپ کے پوسٹ کئے ہوئے غزلیں میں شوق سے پڑھتی ہوں
 
کاشفی

محفلین
مگر میں نے تو غزل کی تعریف نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو شکریہ کس بات کا:)
یہ تو مذاق تھا۔ کاشفی بھائی کا ذوق بہت ہی اعلی معیار کا ہے ۔ آپ کے پوسٹ کئے ہوئے غزلیں میں شوق سے پڑھتی ہوں

شکریہ بہنا۔۔جیتی رہیں سدا خوش و خرم رہیں۔۔۔آمین
آپ تمام حُسن نظر رکھنے والوں کی طرف سے عزت آفزائی ہونے کے بعد مجھے بیحد خوشی ہوتی ہے۔۔جیتی رہیں۔۔
 
کاشفی

محفلین
کچھ نعتیہ کلام بھی کہا ہے آپ نے ؟

توجہ دلانے کے لیئے شکریہ مدرس صاحب ۔نعتیہ شاعری بھی ارسال کرونگا انشاء اللہ۔۔۔ ویسے میں تو کچھ بھی نہیں کہتا۔۔ اور شاعری میرے بس کی بات بھی نہیں ۔۔کہتے ہیں جن کے سینے میں دل ہے۔۔وہ شاعری کرتے ہیں۔۔ اللہ رب العزت اچھے اشعار کہنے والوں کو ثواب دارین اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔۔آمین۔۔
 
Top