ناسخ
زندگی زندہ دلی کا ہے نام
مُردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
دھیان آتا ہے کفن کا مجھ کو
کپڑے جب قطع کیا کرتے ہیں
نیک و بد کیا ہوں ہمیشہ باہم
پھول کانٹوں سے جُدا کرتے ہیں
(شیخ امام بخش ناسخ)
شیخ امام بخش متخلص بہ ناسخ لاہور کے ایک مالدار تاجر کے ساتھ بطور فرزند کے لکھنؤ میں سکونت...