انشا اللہ خان انشا خیال کیجئے گا، آج کام میں نے کیا - انشا اللہ خاں انشا

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 7, 2010

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    غزل
    (سید انشاء اللہ خان متخلص بہ انشا)

    خیال کیجئے گا، آج کام میں نے کیا
    جب اُس نے دی مجھے گالی، سلام میں نے کیا

    کہا یہ صبر نے دل سے کہ "لو خدا حافظ"
    حقوقِ بندگی اپنا، تمام میں نے کیا

    جنوں یہ آپ کی دولت، ہوا حصول مجھے،
    کہ ننگ و نام کو چھوڑا ، یہ نام میں نے کیا

    مزا یہ دیکھئے گا، شیخ جی رُکے اُلٹے،
    جو اُنکا بزم میں ، کل، احترام میں نے کیا

    ہوس یہ رہ گئی، صاحب نے پر کبھی نہ کہا
    کہ "آج سے تجھے انشا غلام میں نے کیا"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 2
  2. خوشی

    خوشی محفلین

    مراسلے:
    11,027
    خیال کیجئے گا، آج کام میں نے کیا
    جب اُس نے دی مجھے گالی، سلام میں نے کیا

    واہ کاشفی جی بہت خوب ، بہت عمدہ شئیرنگ کر رھے ھیں آج کل بہت اعلی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,512
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ واہ! ایک اور خوبصورت غزل۔ آج کل تو آپ واقعی کمال کا انتخاب شئیر کر رہے ہیں۔ بہت شکریہ جناب کاشفی صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    شکریہ خوشی جی بہت بہت۔۔ خوش رہیں۔۔ہنستی مسکراتی۔۔ اس طرح۔۔ :happy:
     
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    شکریہ بہت بہت سخنور صاحب۔۔ آپ کا حُسن نظر ہے جناب کہ مجھ ناچیز کا انتخاب پسند آتا ہے آپ کو ۔۔۔۔خوش رہیں۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    فاتح صاحب اور محمد وارث صاحب۔۔ آپ دونوں حضرات کا بھی بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں اور جیتے رہیں۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ کاشفی صاحب۔

    امید ہے انشا اللہ خان انشا کا مزید کلام بھی شیئر کریں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت شکریہ جناب محمد وارث صاحب۔۔
    بالکل مزید کلام بھی شیئر کرونگا انشا اللہ خان صاحب کا انشاء اللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت عمدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت شکریہ جناب فرحان دانش بھائی۔۔۔خوش رہیں۔۔
     
  11. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,902
    بہت خوب جناب کاشفی صاحب عمدہ انتخاب ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    شکریہ جناب شاہ حسین صاحب۔۔خوش رہیں۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد محفلین

    مراسلے:
    428
    السلام علیکم
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    وعلیکم السلام
    شکریہ جناب!
     
  15. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    مکمل غزل
    غزل
    (اِنشاء اللہ خاں "انشا")
    خیال کیجئے گا، آج کام میں نے کیا
    جب اُس نے دی مجھے گالی، سلام میں نے کیا

    کہا یہ صبر نے دل سے کہ "لو خدا حافظ"
    حقوقِ بندگی اپنا، تمام میں نے کیا

    جنوں یہ آپ کے دولت، ہوا نصیب مجھے،
    کہ ننگ و نام کو چھوڑا ، یہ نام میں نے کیا

    لگا یہ کہنے کے خیر اِختلاط کی خوبی
    حوالے یار کے خالی جو جام میں نے کیا

    جھڑک کے کہنے لگے لگ چلے بہت اب تم
    کبھی جو بھول کے اُن سے کلام میں نے کیا

    کیا زبانی دل گریباں کہ کہتا ہے
    صنم کو اپنے غرض اب تو رام میں نے کیا

    کہیں نہ مانیو بہتان ہے یہ سب اُس پر
    ہنسی کے واسطے یہ اتہام میں نے کیا

    تمہارے واسطے ٹک دل میں اپنے غور کرو
    کبھی کسی سے نہ ہو، سو مدام میں نے کیا

    مقیم کعبہء دل جب ہوا تو زاہد کو
    روانہ جانبِ بیت الحرام میں نے کیا

    عجب طرح کے مزے چاندنی میں دیکھے رات
    قرار جا کے جو برپشتِ بام میں نے کیا

    مزا یہ دیکھئے گا، شیخ جی رُکے اُلٹے،
    جو اُنکا بزم میں ، کل، احترام میں نے کیا

    ہوس یہ رہ گئی، صاحب نے پر کبھی نہ کہا
    کہ "آج سے تجھے انشا غلام میں نے کیا"
    لگ چلے - بے تکلّف ہوگئے
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    طارق شاہ صاحب! غزل کی پسندیدگی کے لیئے بیحد شکریہ۔۔خوش رہیئے۔۔
     
  17. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,904
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    بہت عمدہ انتخاب، شکریہ شئیر کرنے کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    تھینکس۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر