انشا اللہ خان انشا خیال کیجئے گا، آج کام میں نے کیا - انشا اللہ خاں انشا

کاشفی

محفلین
غزل
(سید انشاء اللہ خان متخلص بہ انشا)

خیال کیجئے گا، آج کام میں نے کیا
جب اُس نے دی مجھے گالی، سلام میں نے کیا

کہا یہ صبر نے دل سے کہ "لو خدا حافظ"
حقوقِ بندگی اپنا، تمام میں نے کیا

جنوں یہ آپ کی دولت، ہوا حصول مجھے،
کہ ننگ و نام کو چھوڑا ، یہ نام میں نے کیا

مزا یہ دیکھئے گا، شیخ جی رُکے اُلٹے،
جو اُنکا بزم میں ، کل، احترام میں نے کیا

ہوس یہ رہ گئی، صاحب نے پر کبھی نہ کہا
کہ "آج سے تجھے انشا غلام میں نے کیا"
 

خوشی

محفلین
خیال کیجئے گا، آج کام میں نے کیا
جب اُس نے دی مجھے گالی، سلام میں نے کیا

واہ کاشفی جی بہت خوب ، بہت عمدہ شئیرنگ کر رھے ھیں آج کل بہت اعلی
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ! ایک اور خوبصورت غزل۔ آج کل تو آپ واقعی کمال کا انتخاب شئیر کر رہے ہیں۔ بہت شکریہ جناب کاشفی صاحب!
 

کاشفی

محفلین
واہ واہ! ایک اور خوبصورت غزل۔ آج کل تو آپ واقعی کمال کا انتخاب شئیر کر رہے ہیں۔ بہت شکریہ جناب کاشفی صاحب!

شکریہ بہت بہت سخنور صاحب۔۔ آپ کا حُسن نظر ہے جناب کہ مجھ ناچیز کا انتخاب پسند آتا ہے آپ کو ۔۔۔۔خوش رہیں۔۔
 

کاشفی

محفلین
فاتح صاحب اور محمد وارث صاحب۔۔ آپ دونوں حضرات کا بھی بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں اور جیتے رہیں۔۔
 

کاشفی

محفلین
مکمل غزل
غزل
(اِنشاء اللہ خاں "انشا")
خیال کیجئے گا، آج کام میں نے کیا
جب اُس نے دی مجھے گالی، سلام میں نے کیا

کہا یہ صبر نے دل سے کہ "لو خدا حافظ"
حقوقِ بندگی اپنا، تمام میں نے کیا

جنوں یہ آپ کے دولت، ہوا نصیب مجھے،
کہ ننگ و نام کو چھوڑا ، یہ نام میں نے کیا

لگا یہ کہنے کے خیر اِختلاط کی خوبی
حوالے یار کے خالی جو جام میں نے کیا

جھڑک کے کہنے لگے لگ چلے بہت اب تم
کبھی جو بھول کے اُن سے کلام میں نے کیا

کیا زبانی دل گریباں کہ کہتا ہے
صنم کو اپنے غرض اب تو رام میں نے کیا

کہیں نہ مانیو بہتان ہے یہ سب اُس پر
ہنسی کے واسطے یہ اتہام میں نے کیا

تمہارے واسطے ٹک دل میں اپنے غور کرو
کبھی کسی سے نہ ہو، سو مدام میں نے کیا

مقیم کعبہء دل جب ہوا تو زاہد کو
روانہ جانبِ بیت الحرام میں نے کیا

عجب طرح کے مزے چاندنی میں دیکھے رات
قرار جا کے جو برپشتِ بام میں نے کیا

مزا یہ دیکھئے گا، شیخ جی رُکے اُلٹے،
جو اُنکا بزم میں ، کل، احترام میں نے کیا

ہوس یہ رہ گئی، صاحب نے پر کبھی نہ کہا
کہ "آج سے تجھے انشا غلام میں نے کیا"
لگ چلے - بے تکلّف ہوگئے
 
Top