داغ آئینہ تصویر کا تیرے نہ لے کر رکھ دیا؟ - داغ دہلوی

کاشفی

محفلین
غزل
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)

آئینہ تصویر کا تیرے نہ لے کر رکھ دیا؟
بوسے لینے کے لیئے کعبے میں پتھر رکھ دیا

ہم نے اُن کے سامنے اوّل تو خنجر رکھ دیا
پھر کلیجہ رکھ دیا، دل رکھ دیا، سر رکھ دیا

سُن لیا ہے پاس حوروں کے پُہنچتے ہیں شہید
اس لیئے لاشے پہ میرے اُس نے پتھر رکھ دیا

کل چھڑا لیں گے یہ، زاہد، آج تو ساقی کے ہاتھ
رہن اک چلّو پہ ہم نے حوض کوثر رکھ دیا

ذبح کرتے ہی مجھے، قاتل نے دھوئے اپنے ہاتھ
اور خون آلودہ خنجر غیر کے گھر رکھ دیا

زندگی میں پاس سے دم بھر نہ ہوتے تھےجدا
قبر میں تنہا مجھے یاروں نے کیونکر رکھ دیا

زلف خالی ہاتھ خالی کس جگہ ڈھونڈھیں اُسے
تم نے دل لے کر کہاں اے بندہ پرور رکھ دیا؟

داغ کی شامت جو آئی اضطرابِ شوق میں
حالِ دل کمبخت نے سب اُن کے منہ پر رکھ دیا
 

فاتح

لائبریرین
ہم نے اُن کے سامنے اوّل تو خنجر رکھ دیا
پھر کلیجہ رکھ دیا، دل رکھ دیا، سر رکھ دیا
واہ واہ واہ۔۔۔ دل، کلیجی، سری پائے۔۔۔ منہ میں پانی بھر آیا۔
ہاہاہاہاہاہاہاہا! مذاق کر رہا ہوں۔
بہت خوبصورت انتخاب ہے۔ بہت شکریہ جناب۔
 

کاشفی

محفلین
ہم نے اُن کے سامنے اوّل تو خنجر رکھ دیا
پھر کلیجہ رکھ دیا، دل رکھ دیا، سر رکھ دیا
واہ واہ واہ۔۔۔ دل، کلیجی، سری پائے۔۔۔ منہ میں پانی بھر آیا۔
ہاہاہاہاہاہاہاہا! مذاق کر رہا ہوں۔
بہت خوبصورت انتخاب ہے۔ بہت شکریہ جناب۔

شکریہ بیحد جناب۔۔ خوش رہیں۔۔ سری پائے کھائیں لیکن اکیلے اکیلے نہیں۔۔
 
آئینہ تصویر کا تِیرے نہ لے کر رکھ دِیا
بوسہ لینے کے لیے کعبے میں پتھر رکھ دِیا

ہم نے اُن کے سامنے اوّل تو خَنجر رکھ دِیا
پھر کلیجا رکھ دیا، دِل رکھ دیا، سَر رکھ دِیا

زِندگی میں پاس سے دَم بھر نہ ہوتے تھے جُدا
قبر میں تَنہا مُجھے یَاروں نے کیونکر رکھ دِیا

دیکھئے ٹھوکر کھاتی ہے کِس کِس کی نِگاہ
روزنِ دیوار میں ظالم نے پتھر رکھ دِیا

زُلف خالی، ہاتھ خالی، کِس جگہ ڈھونڈیں اسے
تم نے دِل لے کے کہاں اسے بندہ پَرور رکھ دِیا

داغّ کی شامت جو آئی اِضطرابِ شوق میں
حال دلِ کمبخت نے سب اُن کے منہ پہ رکھ دِیا
 
ہم نے اُن کے سامنے اوّل تو خنجر رکھ دیا
پھر کلیجہ رکھ دیا، دل رکھ دیا، سر رکھ دیا

کل چھڑا لیں گے یہ، زاہد، آج تو ساقی کے ہاتھ
رہن اک چلّو پہ ہم نے حوض کوثر رکھ دیا

زندگی میں پاس سے دم بھر نہ ہوتے تھےجدا
قبر میں تنہا مجھے یاروں نے کیونکر رکھ دیا

:zabardast1:
 
Top