غزل
(سید شاہ نعیم الدین جہانیان)
آس کا دن ہے یہ بھی گذر جائے گا
ہم کو معلوم ہے وہ مُکر جائے گا
ہوتا کوئی ٹھکانہ تو پھر دن ڈھلے
ہوتی خواہش کہ وہ اپنے گھر جائے گا
پوچھیں کس سے یہ ویرانہء دشت میں
کوئی رستہ جو میرے نگر جائے گا
حاکمِ شہر کے ہے وہ زیرِ عتاب
اُس پر اتنا ستم ہے کہ مر...
جسے خواب دیکھنا ہو ، وہ زمیں پہ آ کے دیکھے
(قیصر الجعفری )
میں ہزار بار چاہوں کہ وہ مسکرا کے دیکھے
اُسے کیا غرض پڑی ہے جو نظر اُٹھا کے دیکھے
مرے دل کا حوصلہ تھا کہ ذرا سی خاک اُڑا لی
مرے بعد اُس گلی میں کوئی اور جا کے دیکھے
کہیں آسمان ٹُوٹا تو قدم کہاں رُکیں گے
جِسے خواب دیکھنا ہو...
غزل
(سعید الہ آبادی)
سنتا ہے کون حال پریشاں تِرے بغیر
سُونی پڑی ہے انجمن جاں تِرے بغیر
تیرے بغیر کچھ بھی نہیں لذتِ حیات
منزل ہے مجھ کو شامِ غریباں تِرے بغیر
کس سے کریں سوال کسے دیں دعائے خیر
ویراں ہے آج محفلِ رنداں تِرے بغیر
ڈر ہے کہیںفضا میں نہ رہ جائے گونج کر
تھرا رہا ہے نعرہء مستاں...
کوئی ظالم جو چھُپ کر گا رہا ہے
دلِ بے تاب کو برما رہا ہے
مجھے کیا چاہئے اس سے زیادہ
میں روتا ہوں کوئی شرما رہا ہے
فرشتے ڈھونڈھتے پھرتے ہیں شعلے
کوئی عاشق بنایا جا رہا ہے
خمیر اک پیکرِ زھرہ جبیں کا
ستاروں سے اٹھایا جا رہا ہے
یہ آنسو؟۔۔کون جانے ان کا مطلب!
پرانا واقعہ یاد آرہا ہے
مجھے...
شام ڈھلنے والی ہے سوچتے ہیں گھر جائیں
پھر خیال آتا ہے، کس طرف، کدھر جائیں
ہجرتی پرندوں کا کچھ یقیں نہیں ہوتا
کب ہوا کا رخ بدلے کب یہ کوچ کر جائیں
دھوپ کے مسافر بھی کیا عجب مسافر ہیں
سائے میں ٹھہر کر یہ سائے سے ہی ڈر جائیں
دوسرے کنارے پر تیسرا نہ ہو کوئی
پھر تو ہم بھی دریا میں بے...
ہے چھوڑ کے جانا تو مجھے چھوڑ مکمل
دے ساتھ کسی کا مرا دل توڑ مکمل
ہے ساتھ نبھانا تو مرا ساتھ دے ایسے
دل اپنا مرے قلب سے دے جوڑ مکمل
افسانے کے کردار تو سب ہی ہیں پرانے
دے اپنی کہانی کو نیا موڑ مکمل
کافی نہیں چلنا ہی فقط جانب منزل
کچھ پانا اگر ہے تو یہاں دوڑ مکمل
آؤ سبھی ہم مل کے...
نعت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
(رحمن قدوس)
خدا نے خود لکھی قرآن میں مدحت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
فلاحِ دین و دنیا ہے پڑھو سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
ملے گا حشر کی گر می میں اُس کو سایہء رحمت
لئے پھرتا ہے اپنے ساتھ جو الفت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
جہاں تک آپ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
الھم صلی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نعتِ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم
(از: اطہر سہارنپوری، ہندوستان)
فخر زماں ہو، فخر نبوت تم ہی تو ہو
دونوں جہاں ہیں جسکی بدولت تم ہی تو ہو
ہم عاصیوں...
اطوار ترے اہلِ زمیں سے نہیںملتے
انداز کسی اور حسیں سے نہیںملتے
اُن کی بھی بہر حال گزر جاتی ہیںراتیں
جو لوگ کسی زھرہ جبیں سے نہیںملتے
تم مہر سہی، ماہ سہی، ہم سے ملو تو
کیا اہل فلک، اہل زمیں سے نہیںملتے
اے حضرتِ دل اُن سے بنی ہے نہ بنے گی
کیوں آپ کسی اور حسیں سے نہیں ملتے
مرزا...
جُھکی جُھکی سی نظر بیقرار ہے کہ نہیں
دبا دبا سا سہی دل میںپیار ہے کہ نہیں
تو اپنے دل کی جواں دھڑکنوں کو گن کے بتا
میری طرح تیرا دل بیقرار ہے کہ نہیں
وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہے
اُس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں
تیری اُمید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کو
تجھے بھی اپنے پہ یہ...
آ ٹہری برسات تو پلکیں بھیگ گئیں
آٹہری برسات تو پلکیں بھیگ گئیں
روئےجب بھی رات تو پلکیں بھیگ گئیں
آنکھوں کو جب گہری کالی برکھا کی
سونپ گیا سوغات تو پلکیں بھیگ گئیں
اپنے بھی جب چھوڑ کے واپس پلٹے تھے
تھاما اس نے ہاتھ تو پلکیں بھیگ گئیں
یوں تو ہر نقصان پہ حاوی ضبط رہا
بکھر گئی جب ذات...
دولت، حکومت، علم
دولت نہ حکومت نہ امارت ہے بڑی چیز
دنیا میں مگر دانش و حکمت ہے بڑی چیز
جس دل میں ہو دولت کا جنوں محوِ تگ و تاز
دب جاتی ہے اُس میں حق و انصاف کی آواز
دولت کے پجاری تو ہیں قارون کے فرزند
مرتے نہیں قارون کے ترکے پہ ہنر مند
ہے شیوہء فرعون حکومت پہ تفاخر
زیبا نہیںمومن...
اُداس لمحوں میں آخر وہ مل گیا تھا مجھے
مری ہی آنکھوں کی چلمن سے جھانکا تھا مجھے
وہ قُربتوں کی تمازت سے جل رہا تھا کچھ اور
وہ آنسوؤں کی جھڑی سے بُجھا رہا تھا مجھے
لپٹ کے مجھ سے بڑی سادگی کے لہجے میں
نہ جانے کس کے فسانے سنا رہا تھا مجھے
اُسے یہ غم کہ تھا یادوں کے کرب میںتنہا
مجھے یہ...
Admission Open – Apply ASAP
Zardari Institute of Corruption and Mismanagement
Offer Degrees in:
M.Sc (Masters in Social Crimes)
M.C.S (Masters in Corruption Sciences)
M.I.T (Masters in Thefts)
M.B.B.S (Masters in Bomb Blasting & Suicide)
M.B.A (Masters in Bankruptcy Arts)
6...
غزل
(عبدالعزیز فطرت)
دو دن کے لئے جذبات کی دنیا میں گہما گہمی ہی سہی
دُنیا ہمیں وہمی کہتی رہے عاشق نہ سہی وہمی ہی سہی
ساقی کی نگاہ سے میں نے جو مطلب پانا تھا پا ہی لیا
زاہد کی نگاہ میں یہ میری خوش فہمی ہے خوش فہمی ہی سہی
میں گردشِ دوراں سے بھاگا اور سایہ ء ساغر میں پہنچا
منزل تو ہے نظروں...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
جہانِ عزمِ وفا کا پیکر
خِرد کا مرکز، جنوں کا محور
جمالِ زھراسلام اللہ علیہا ، جلالِ حیدر
ضمیرِ انساں، نصیرِ داور
زمیں کا دل،...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مناجات
دعا کا سلیقہ، عطا کر دے یارب
مجھے مُستجاب لدّعا کر دے یارب
رہے تیرے میرے نہ مابین، کچھ بھی
اَنا میری بالکل فنا کر دے یارب
رضا ہو تری صرف،...
غزل
:idontknow:
اُن کو بُلائیں اور وہ نہ آئیں تو کیا کریں؟
بےکار جائیں اپنی دعائیں تو کیا کریں ؟
اِک زہرہ وش ہے آنکھ کے پردوں میں جلوہ گر
نظروں میں آسماں نہ سمائیں تو کیا کریں؟
مانا کہ سب کے سامنے ملنے سے ہے حجاب
لیکن وہ خواب میں بھی نہ آئیں تو کیا کریں؟
ہم لاکھ قسمیں کھائیں نہ...
غزل
(کُمار پاشی)
خوش ہو اے دنیا کہ اک اچھی خبر لے آئے ہیں
سب غموں کو ہم منا کر اپنے گھر لے آئے ہیں
اس قدر محفوظ گوشہ اس زمیں پر اب کہاں
ہم اٹھا کر دشت میں دیوار و دَر لے آئے ہیں
سنسناتے آسماں میں ان پہ کیا گزری نہ پوچھ
آنے والے خون میں تر بال و پر لے آئے ہیں
دیکھتا ہوں دشمنوں کا...
شامِ غم
(عابد اللہ غازی - شکاگو)
وہ یہ کہہ رہے ہیں ہم سے، نئی محفلیں سجاؤ
اُنہیںکیا خبر ہیں تازہ مرے درد کے الاؤ
مرا دل اُٹھا سکے گا نہ اُمید کی کرن بھی
مری شامِ غم میں لوگو نہ چراغ تم جلاؤ
مرے حال پر رفیقو! نہ دوا کی فکر کیجو
مجھے وحشتِ جنوں ہے، کوئی سنگ آزماؤ
یہ دماغ ڈھونڈتا...