کیا کِیا پُھول سے لمحوں کو گنوانے کے سِوا
(قیصرالجعفری)
کیا کِیا پُھول سے لمحوں کو گَنوانے کے سِوا
پَتیاں نوچ کے پانی میں بہانے کے سِوا
رات، پل بھر کے لئے گھر میں ہَوا آئی تھی
کام ہی کیا تھا اُسے شمع بجھانے کے سِوا
زندگی! تُو مرے چہرے پہ ہنسے یا روئے
میں کہاں جاؤں ترے آئینہ خانے...
غزل
(عائشہ انمول - کراچی پاکستان)
لوگ لغزش تو خود ہی کریں گے
پھر بھی الزام قسمت کو دیں گے
آپ کس کس کی پروا کریں گے؟
لوگ تو بولتے ہی رہیں گے
زندگی! "تو یہاں سے چلی جا
یاں تجھے لوگ جینے نہ دیں گے!
لاکھ سمجھے بُرا ہم کو دنیا
ہم بھلے ہیں، بھلا ہی کریں گے
تھک گئے ہیں مناتے مناتے...
آگیا ہے سرچشمہء فضلِ خدا ماہِ صیام
(ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی)
اہلِ ایماں کے لئے ہے یہ مسرت کا پیام
آگیا سرچشمہء فضلِ خدا ماہِ صیام
روح پرور ہے یہ تسبیح و تلاوت کا سماں
کررہے ہیں سب بقدرِ ظرف اس کا اہتمام
مسجدیں فضلِ خدا سے مطلعِ انوار ہیں
پی رہے ہیں اہلِ ایماں بادہء وحدت کا جام...
غزل
(عبداللہ ناظر - جدہ، سعودی عرب)
حیا ہے عارض و لب پر خمار آنکھوں میں
یہ کس نے رکھ دی ہے تصویرِ یار آنکھوں میں
خلش جفا کی نہ تھی بے قرار آنکھوں میں
ستارے کیوں ہیں شبِ انتظار آنکھوں میں
چھپا کے رکھ لے مرا حالِ زار آنکھوں میں
نہ ڈوب جاؤں کہیں اشکبار آنکھوں میں
ہوا یہ حال غریبانِ...
غزل
(سرور عالم راز سرور)
نفس نفس سَر بسر پریشاں، نظر نظر اِضطراب میں ہے
مگر وہ تصویرِ حسنِ معنی، نقاب میں تھی نقاب میں ہے
کوئی بتائے کہ فرق کیسا یہ عاشقی کے نصاب میں ہے
مرے سوالوں میں کب تھا آخر وہ سب جو اُن کے جواب میں ہے
مزہ نہ زہدوثواب میں ہے، نہ لُطف جام و شراب میں ہے
"غم...
السلام علیکم۔۔۔محترم انتظامیہ کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ۔۔۔زندگی نامہ امام حسین علیہ السلام والی لڑی تاریخ اسلام میں سے کدھر چلی گئی ہے۔۔۔۔یا ڈلیٹ کر دی گئی ہے۔۔۔ اگر ڈلیٹ کر دی گئی ہے تو ۔۔یہ بتانا بھی پسند فرمائیں گے کہ کیوں ڈلیٹ کی گئی ہے۔۔ میں نے تو کسی سے بحث بھی نہیں کی ہے اس لڑی...
ماں
( سیدانجم کاظمی)
اپنے ہاتھوں سے خود اپنے درد کا درماں لکھا
دل کے کاغذ پر دُعاؤں کے برابر ماں لکھا
فرطِ غم سے دل کی دھڑکن جب بھی بےقابو ہوئی
لوحِ جاں پر زندگی نے مسکرا کر ماں لکھا
میں سراپا روشنی کا ایک حسیں مینا رہوں
دل کے اندر ماں لکھا دل باہر ماں لکھا
حافظے کو مسئلہ درپیش...
غزل
(دلشاد نظمی - جُبیل، سعودی عرب)
زمانے کو نہ کچھ کہیئے، وہ ایسا ہو نہیں سکتا
اِک آئینہ ہے وہ، آئینہ چہرہ ہو نہیں سکتا
خدا کے ہاتھ میں ہے کُنجیاں عزت و ذلت کی
کسی کے چاہنے سے کوئی رسوا ہو نہیں سکتا
ہمیشہ ڈھونڈتا رہتا ہو جو اوروں کے عیبوں کو
کسی کا ہو نہ ہو وہ شخص اپنا ہو نہیں...
غزل
(مونا نجمی - کراچی پاکستان)
پلک کی نوک پہ تارہ سا جھلملاتا ہے
غموں کی بھیڑ میں یہ کون مسکراتا ہے
ہوا کے ساتھ جو اُڑتا ہے اُس سے کہہ دینا
کوئی خیال میں خوشبو تری بساتا ہے
اُسے تلاش کرونگی تو ہار جاؤں گی
وہ خواب میں بھی کوئی خواب سا دکھاتا ہے
بڑا عبور ہے پتھریلے راستوں پہ...
بیوی گھر میں نہ اگر ہوتو غزل ہوتی ہے
دل میں سُسرال کا ڈر نہ ہوتو غزل ہوتی ہے
تھوڑا مسکا جو لگاؤ تو کوئی بات بنے
چاپلوسی کا ہنر ہوتو غزل ہوتی ہے
جھونپڑی نے تو بڑا ظلم کیا ہے ہم پر
تاج محل جیسا ہی گھر ہوتو غزل ہوتی ہے
یوں لگا رہتا ہے بیوی کا تو رونا دھونا
آنکھ جب میری بھی تر ہوتو غزل ہوتی ہے...
غزل
(عائشہ انمول - کراچی پاکستان)
اُس کے لگتے ہیں یہ انداز نرالے مجھ کو
خود ہی ناراض کرے، خود ہی منالے مجھ کو
یاد ہیں اب بھی محبت کے حوالے مجھ کو
کاش آواز تو دے، کاش بُلا لے مجھ کو
اپنی دلہن کے حسیں روپ میں ڈھالے مجھ کو
ساری دنیا کی نگاہوں سے چُھپا لے مجھ کو
اک حسیں خواب ہوں،...
غزل
(مونا نجمی - کراچی پاکستان)
نیا رشتہ کوئی بنوا گیا ہے
وہ مجھ سے ہی مجھے ملوا گیا ہے
بنا اس کے کہاں تک روز کھلتا
مرا چہرہ جو اب مرجھا گیا ہے
جدائی کا تمہاری غم عجب ہے
مری دھڑکن کو بھی رکوا گیا ہے
ہے ترسی آنکھ جس کی اک نظر کو
وہ خوابوں میں مجھے تڑپا گیا ہے
جسے دیکھ کر میں...
غزل
(سرور عالم راز سرور)
محبت! پھر اس کا بیاں؟ اللہ اللہ!
زمیں ہوگئی آسماں، اللہ اللہ!
ہوئی آرزو پھر جواں، اللہ اللہ!
کوئی ہوگیا مہرباں، اللہ اللہ!
سر طورِ عرفاں یہ طوفانِ حیرت!
حجاباتِ کون و مکاں، اللہ اللہ!
بھلا کس طرح ملتی منزل خودی کی؟
صنم خانہء این و آں! اللہ اللہ!
نہ...
غزل
( عذرا نقوی)
ائیرپورٹ، اسٹیشن، سڑکوں پر ہیں کتنے سارے لوگ
جانے کون سے سُکھ کی خاطر پھرتے مارے مارے لوگ
شام گئے یہ منظر ہم نے ملکوں ملکوں دیکھا ہے
گھر لوٹیں بوجھل قدموں سے بجھے ہوئے انگارے لوگ
پُر نم آنکھوں، بوجھل دل سے کتنی بار وداعی لی
کتنا بوجھ لئے پھرتے ہیں ہم جیسے بنجارے لوگ...
غزل
(اویس ضمیر)
تو مری جان، میرا ارماں بھی
اس لیے پھرتا ہوں پریشاں بھی
روشنی کے سفر میں دیکھے ہیں
ظلمتوں کے بہت سے طوفاں بھی
تھے تو تم ہی سبب غمِ دل کا
پھر بنے دردِ دل کا درماں بھی
ہے بچا کیا غریب کا اب جو
لوٹنے آئے اس کا ایماں بھی
شیخ پر میں یقین کر لیتا
ہوتا اِس کا ذرا سا...
غزل
(خوشبیر سنگھ شاد)
کیوں لئے پھرتی ہے اے تیز ہوا، رہنے دے
گرد ہوں میں، مجھے راہوں میں پڑا رہنے دے
پھر جلوں گا تو اندھیروں کو بھی زحمت ہوگی
بجھ گیا ہوں تو مجھے یوں ہی بجھا رہنے دے
دھوپ ہوں شب کے نشیبوں میں اتر جاؤں گا
بس ذرا دیر پہاڑوں پہ بچھا رہنے دے
مجھ کو ہونے دے یہ احساس کہ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
”لاالہ الااللہ محمد حبیب اللہ علی ولی اللہ وفاطمتہ امتہ اللہ والحسن والحسین صفوتہ اللہ ومن ابغضہم لعنہ اللہ“
خداکے سواکوئی...
غزل
(خُمار بارہ بنکوی)
حُسن جب مہربان ہو تو کیا کیجئے
عشق کی مغفرت کی دُعا کیجئے
اِس سلیقے سے اُن سے گلِہ کیجئے
جب گلِہ کیجئے ہنس دیا کیجئے
دوسروں پر اگر تبصرہ کیجئے
سامنے آئینہ رکھ لیا کیجئے
آپ سُکھ سے ہیں ترکِ تعلق کے بعد
اتنی جلدی نہ یہ فیصلہ کیجئے
کوئی دھوکا نہ کھا جائے...
غزل
اپنے ہاتھوں سے یوں چہرے کو چھپاتے کیوں ہو
مجھ سے شرماتے ہو تو سامنے آتے کیوں ہو
تم کبھی میری طرح کر بھی لو اقرار وفا
پیار کرتے ہو تو پھر پیار چھپاتے کیوں ہو
اشک آنکھوں میں میری دیکھ کہ روتے کیوں ہو
دل بھر آتا ہے تو پھر دل کو دُکھاتے کیوں ہو
ان سے وابستہ ہے جب میرا مقدر پھر تم...
غزل
(عائشہ انمول)
کہو اپنے وعدے وفا تم کرو گے
جو کھائی تھیں قسمیں بھلا تو نہ دو گے
مجھے بھی اُسی سمت جانا ہے ہمدم
میں تیار ہو لوں، ذرا سا رکو گے
میری بات چھوڑو، کچھ اپنی سناؤ
مرے غم کی روداد کب تک سنو گے
مجھے تم سے مل کر خوشی جو ہوئی ہے
مری اس خوشی کو مٹا تو نہ دو گے
بھلا وقت...