کیوں لئے پھرتی ہے اے تیز ہوا، رہنے دے - خوشبیر سنگھ شاد

کاشفی

محفلین
غزل
(خوشبیر سنگھ شاد)

کیوں لئے پھرتی ہے اے تیز ہوا، رہنے دے
گرد ہوں میں، مجھے راہوں میں‌ پڑا رہنے دے

پھر جلوں گا تو اندھیروں کو بھی زحمت ہوگی
بجھ گیا ہوں تو مجھے یوں ہی بجھا رہنے دے

دھوپ ہوں شب کے نشیبوں میں اتر جاؤں گا
بس ذرا دیر پہاڑوں پہ بچھا رہنے دے

مجھ کو ہونے دے یہ احساس کہ میں زندہ ہوں
اک نہ اک زخم مرے دل کا ہرا رہنے دے

کچھ نہیں‌ہے تو سرابوں کا چھلاوا ہی سہی
کچھ تو آنکھوں میں‌ مری خواب نما رہنے دے

عکس کا اپنا کوئی عکس نہیں ہوسکتا
ایک پرچھائیں کو پیکر نہ بنا رہنے دے

بے سبب اتنی وضاحت کی ضرورت کیا ہے
شاد اب اپنی کہانی نہ سُنا، رہنے دے

KhushbeerSingh.jpg
(بشکریہ : علیگڑھ اردو کلب)
 
شاہ حسین

محفلین
اچھی شراکت ہے بہت شکریہ جناب کاشفی صاحب ۔

----------------------------------------------------------

خاص کر جناب وارث صاحب سے اس پر رہنمائی کا طلب گار ہوں اس پر روشنی ڈالیں کے ایطا کا اطلاق یہاں پر ہو گا یا نہیں ۔
میری ناقص رائے یہ ہے کے نہیں ہو گا ۔ پھر بھی میں چاہوں گا آپ اس پر کچھ رہنمائی فرمائیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ کاشفی صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے!

شاد صاحب واقعی ایک اچھے شاعر ہیں، ابھی حال ہی میں میری ان سے فیس بُک پر شناسائی ہوئی ہے اور میں انکی شاعری پڑھ کر واقعی متاثر ہوں!

------
شاہ صاحب، اعجاز صاحب تو فرما ہی چکے!

شاید آپ کو اس لیے لگا کہ ہوا کا قافیہ پڑا کے ساتھ کیا، ایطا جاننے کا پہلا اصول یعنی مشترک حرف الف نکالیں تو ہو اور پڑ باقی بچتے ہیں، پڑ تو پڑا کے مقابلے میں با معنی لفظ ہے لیکن 'ہو'، ہوا کے ساتھ بے معنی رہا سو قافیہ صحیح ہے، آپ نے بالکل درست پہچانا کہ یہاں ایطا کا اطلاق نہیں ہوگا۔
 
شاہ حسین

محفلین
بہت شکریہ جناب استاد محترم اور جناب وارث صاحب ۔

در اصل آپ لوگوں کی رائے کو ایک جگہہ بطور ثبوت پیش کرنا تھا اس لئے زحمت دی ۔ گزشتہ کل اسی موضع پر ایک جگہ کچھ بحث چھڑ گئ تھی ۔ جس کی میں وضاحت نہیں کر پا رہا تھا ۔
 
کاشفی

محفلین
اچھی شراکت ہے بہت شکریہ جناب کاشفی صاحب ۔

----------------------------------------------------------

خاص کر جناب وارث صاحب سے اس پر رہنمائی کا طلب گار ہوں اس پر روشنی ڈالیں کے ایطا کا اطلاق یہاں پر ہو گا یا نہیں ۔
میری ناقص رائے یہ ہے کے نہیں ہو گا ۔ پھر بھی میں چاہوں گا آپ اس پر کچھ رہنمائی فرمائیں۔
شکریہ شاہ حسین صاحب!
 
شکریہ جناب!
 
Top