محسن نقوی نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟ - محسن نقوی شہید

کاشفی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
جہانِ عزمِ وفا کا پیکر
خِرد کا مرکز، جنوں کا محور
جمالِ زھراسلام اللہ علیہا ، جلالِ حیدر
ضمیرِ انساں، نصیرِ داور
زمیں کا دل، آسماں کا یاور
دیارِ صبر و رضا کا دلبر
کمالِ ایثار کا پیمبر
شعورِ امن و سکوں کا پیکر
جبینِ انسانیت کا جھُومر
عرب کا سہرا، عجم کا زیور
حسین تصویرِ انبیاء ہے
نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
حسین اہلِ وفا کی بستی
حسین آئینِ حق پرستی
حسین صدق و صفا کا ساقی
حسین چشمِ اَنا کی مستی
حسین پیش از عدم، تصور
حسین بعد از قیامِ ہستی
حسین نے زندگی بکھیری
فضا سے ورنہ قضا برستی
عروجِ ہفت آسمانِ عظمت
حسین کے نقشِ پا کی مستی
حسین کو خُلد میں نہ ڈھونڈو
حسین مہنگا ہے خلد سستی
حسین مقسومِ دین و ایماں
حسین مفہوم "ھَل اَتٰی" ہے
نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
حسین نِکھرا ہُوا قلندر
حسین بھپرا ہُوا سمندر
حسین بستے دلوں سے آگے
حسین اُجڑے دلوں کے اندر
حسین سلطانِ دین و ایماں
حسین افکار کا سکندر
حسین سے آدمی کا رُتبہ!
حسین ہے آدمی کا "مَن دَر"
خدا کی بخشش ہی خیمہ زَن ہے
حسین کی سلطنت کے اندر
حسین داتا، حسین راجہ
حسین بھگوان، حسین سُندر
حسین آکاش کا رشی ہے
حسین دھرتی کی آتما ہے
نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
حسین ، میدان کا سپاہی
حسین دشتِ اَنا کا راہی
حسین فرقِ اَجل کا بَل ہے
حسین انداز، کجکلاہی!
حسین کی گردَ پا، زمانہ!
حسین کی ٹھوکروں میں‌ شاہی
حسین معراجِ فقرِ عالم
حسین ، رمزِ جہاں پناہی
حسین ایقان کا مُنارہ
حسین اوہام کی تباہی
ضمیر انصاف کی لغت میں
حسین معیارِ بےگناہی
بنامِ جبر و غرورِ شاہی
حسین غیرت کا فیصلہ
نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
حسین فقرو اَنا کا غازی
حسین جنگاہ میں‌ نمازی
حسین حسنِ نیاز مندی
حسین اعجازِ بے نیازی
حسین آغازِ جاں نثاری
حسین انجامِ جاں گدازی
حسین توقیر کار بندی
حسین تعبیر کار سازی
حسین معجز نمائے دوراں
حسین حق کی فسوں طرازی
حسین ہارا تو یوں کہ جیسے
حسین نے جیت لی ہو بازی
حسین سارے جہاں کا وارث
حسین کہنے کو بے نوا ہے
نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
حسین اک دلنشیں کہانی
حسین دستورِ حق کا بانی
حسین عباس کا سراپا
حسین اکبر کی نوجوانی
حسین کردارِ اہلِ ایماں
حسین معیارِ زندگانی
حسین قاسم کی کم نمائی
حسین اصغر کی بے زبانی
حسین سجاد کی خموشی
حسین باقر کی نوحہ خوانی
حسین دجلہ کا خشک ساحل
حسین صحرا کی بیکرانی
حسین زینب سلام اللہ علیہا کی کسمپرسی
حسین کلثوم سلام اللہ علیہا کی ردا ہے
نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟


اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
 

کاشفی

محفلین
1-21.jpg

2-21.jpg

3-20.jpg

4-18.jpg

5-15.jpg

6-14.jpg
 

کاشفی

محفلین
میرا حسین باغِ رسالت کا پھول ہے۔

جزاک اللہ۔۔ بہت خوب۔۔

میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے
حیدر کی اس میں جان ہے خون بتول ہے

آل نبی کا پیار ہے ایمان کی زندگی
ان سے نہیں پیار تو سب کچھ فضول ہے

خوشیاں سبھی نثار ہیں اس پر جہان کی
جس کو غم حسین میں رونا قبول ہے

دنیا میں اور کون ہے شبیر کے بغیر
ایسا سوار جس کی سواری رسول ہے

گزرا جہاں جہاں سے نواسہ رسول کا
اب تک وہاں خدا کے کرم کا نزول ہے

جس کے لئے یزید نے اتنے ستم کیے
وہ تاج تو حسین کے قدموں کی دھول ہے

تو ان کے در سے مانگ لے جو کچھ بھی دل کرے
مالک سبھی جہان کی آل رسول ہے

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


شکریہ بیحد۔۔ الف نظامی صاحب۔۔۔ محمد وارث صاحب۔۔نایاب صاحب۔۔۔اور محمد عبیداللہ بھائی۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟
حسین مفہوم "ھَل اَتٰی" ہے
حسین سلطانِ دین و ایماں

حسین دستورِ حق کا بانی
حسین کردارِ اہلِ ایماں
حسین معیارِ زندگانی
 
Top