محسن نقوی شہید

  1. محمد فائق

    محسن نقوی مغرور ہی سہی، مجھے اچھا بہت لگا

    مغرور ہی سہی، مجھے اچھا بہت لگا وہ اجنبی تو تھا مگر اپنا بہت لگا روٹھا ہوا تھا ہنس تو پڑا مجھ کو دیکھ کر مجھ کو تو اس قدر بھی دلاسا بہت لگا صحرا میں جی رہا تھا جو دریا دلی کے ساتھ دیکھا جو غور سے تو وہ پیاسا بہت لگا وہ جس کے دم قدم سے تھیں بستی کی رونقیں بستی اجڑ گئی تو اکیلا بہت لگا لپٹا...
  2. کاشفی

    محسن نقوی سلام: بصَد رکُوع و سجود و قیام کہنا ہے - محسن نقوی شہید

    سلام (محسن نقوی شہید) بصَد رکُوع و سجود و قیام کہنا ہے حسین ابنِ علی پر سلام کہنا ہے زباں کو چاہیے کچھ اعتمادِ خاکِ شفا ہمیں جبیں کو معلّیٰ مقام کہنا ہے غمِ حسین میں اک اشک کی ضرورت ہے پھر اپنی آنکھ کو، کوثر کا جام کہنا ہے یہ نام کیوں نہ کروں زندگی میں وردِ زباں؟ مجھے لحد میں علی کو امام کہنا...
  3. کاشفی

    محسن نقوی عاشور کا ڈھل جانا، صغرا کا وہ مرجانا - محسن نقوی شہید

    سلام (محسن نقوی شہید) عاشور کا ڈھل جانا، صغرا کا وہ مرجانا اکبر ترے سینے میں، برچھی کا اُترجانا اے خونِ علی اصغر میدانِ قیامت میں شبیر کے چہرے پر کچھ اور نکھر جانا سجاد یہ کہتے تھے، معصومہ سکینہ سے عباس کے لاشے سے چپ چاپ گزر جانا ننھے سے مجاہد کو ماں نے یہ نصیحت کی تیروں کے مقابل بھی، بےخوف...
  4. کاشفی

    محسن نقوی نوکِ نیزہ پہ جو سَر رکھتے ہیں - محسن نقوی شہید

    ہم بھی خُورشید و قمر رکھتے ہیں (محسن نقوی شہید) نوکِ نیزہ پہ جو سَر رکھتے ہیں وہ زمانوں کی خبر رکھتے ہیں ہم کو مت خانماں برباد سمجھ ہم تو فردوس میں گھر رکھتے ہیں ہو محبت جنہیں زندانوں سے سانس لینے کا ہُنر رکھتے ہیں بُخلِ دریا سے ہمیں کیا مطلب؟ ہم تو کوثر پہ نظر رکھتے ہیں زور پر شامِ...
  5. کاشفی

    محسن نقوی علی علیہ السلام کی بیٹی - مُحسن نقوی شہید

    علی علیہ السلام کی بیٹی قدم قدم پر چراغ ایسے جلا گئی ہے علی علیہ السلام کی بیٹی یزیدیت کی ہر ایک سازش پہ چھا گئی ہے علی علیہ السلام کی بیٹی کہیں بھی ایوانِ ظلم تعمیر ہو سکے گا نہ اب جہاں میں ستم کی بنیاد اس طرح سے ہلا گئی ہے علی علیہ السلام کی بیٹی عجب مسیحا مزاج خاتون تھی کہ لفظوں کے...
  6. کاشفی

    محسن نقوی نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟ - محسن نقوی شہید

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہ پُوچھ میرا حسین کیا ہے؟ جہانِ عزمِ وفا کا پیکر خِرد کا مرکز، جنوں کا محور جمالِ زھراسلام اللہ علیہا ، جلالِ حیدر ضمیرِ انساں، نصیرِ داور زمیں کا دل،...
Top