محسن نقوی عاشور کا ڈھل جانا، صغرا کا وہ مرجانا - محسن نقوی شہید

کاشفی

محفلین
سلام
(محسن نقوی شہید)
عاشور کا ڈھل جانا، صغرا کا وہ مرجانا
اکبر ترے سینے میں، برچھی کا اُترجانا

اے خونِ علی اصغر میدانِ قیامت میں
شبیر کے چہرے پر کچھ اور نکھر جانا

سجاد یہ کہتے تھے، معصومہ سکینہ سے
عباس کے لاشے سے چپ چاپ گزر جانا

ننھے سے مجاہد کو ماں نے یہ نصیحت کی
تیروں کے مقابل بھی، بےخوف و خطر جانا

محسن کو رُلائے گا، تاحشر لہو اکثر
زہرا تری کلیوں کا صحرا میں بکھر جانا​
 
Top