نتائج تلاش

  1. نبیل

    نمبر ون!

    میری دانست میں لوگوں کو سب سے زیادہ جھجک اردو ٹائپ کرنے سے ہوتی ہے اور یہاں اردو فونٹ سیٹ اپ کرنے کے بارے میں بھی کوئی انفارمیشن موجود نہیں ہے۔ میرے خیال میں کچھ ایسے ٹیوٹوریل یا معلوماتی مضامین کی ضرورت ہے جس میں اردو فونٹ انسٹال کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں استعمال ہونے والے صوتی اردو کی بورڈ کی کی...
  2. نبیل

    پہلوانی

    شعیب صفدر، یہ شو اصل سے زیادہ مقبول اسی لیے ہے کہ اس میں مقبولیت ہی کا عنصر باقی رہ گیا ہے اور کشتی برائے نام۔ سمیک ڈاؤن کے مالکوں نے یہی نسخہ کچھ عرصہ قبل امریکی فٹ بال جو کہ رگبی سے ملتا جلتا کھیل ہے پر آزمایا ہے اور ایک نئی سپورٹس متعارف کرائی ہے جس کو XFL کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں دوسرے درجے...
  3. نبیل

    Arabic by Radio?

    اس فورم کےکئی تھریڈز پر عربی سیکھنے سے متعلقہ مواد پر گفتگو ہوتی رہی ہے۔ فرید نے اس سلسلے میں ایک آزمودہ قاعدے عربی کا معلم کا ذکر کیا ہے جو کہ مولوی عبدالستار کا لکھا گیا ہے اور کافی مقبول رہا ہے۔ کئی سال قبل قاہرہ کے ایک ریڈیو سٹیشن Arabic by Radio کے زیر انتظام ایک نہایت عمدہ عربی زبان کا...
  4. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    مہوش، میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس مواد سے ازخود عربی سیکھنا آسان نہیں ہے۔ فرید نے ایک آزمودہ قاعدے عربی کا معلم کا ذکر کیا ہے جو اگرچہ کافی اچھا ہے لیکن میرے خیال میں اس سے بھی بہتر سیلف ٹیچنگ میٹریل موجود ہیں۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ پوسٹ میں عرض کر رہا ہوں۔
  5. نبیل

    اردو نیوز میگزین پر آرٹیکل کا فارمیٹ!

    میں اپنی کئی پوسٹس میں عرض کر چکا ہوں کہ اردو ویب پر ٹیکنالوجی نیوز میگزین لانچ کرنے سے قبل ہمیں چند سٹینڈرڈز پر متفق ہونا پڑے گا۔ ان میں سے ایک شائع کیے جانے والے مضامین کا فارمیٹ ہے۔ میں اس سلسلے میں یہاں اپنی تجاویز پیش کر رہا ہوں جس پر آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔ اردو نیوز میگزین کا اجراء...
  6. نبیل

    غیر ملکی طلبا اور پاکستانی مدارس

    مجھے اس قدم کا صرف اتنا بیک گراؤنڈ معلوم ہے کہ اس سال جولائی میں لندن میں بم دھماکوں کے بعد پاکستان کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کا عندیہ دے دیا گیا تھا۔ کچھ کو اتنی مہلت ملی تھی کہ وہ اپنے امتحانات سے فارغ ہو لیں۔ یہ بات پھر بھی میرے لیے راز ہے کہ لندن بم دھماکوں اور...
  7. نبیل

    وکی پیڈیا سوفٹ ویئر

    مہوش، اگر آپ وکی پیڈیا کی بات کر ہی ہیں تو وہ اپنا ہی بنایا ہوا سوفٹ ویر وکی میڈیا استعمال کرتے ہیں جوکہ پہلا وکی پیڈیا سسٹم تھا۔ اس کے بعد لا تعداد سوفٹ ویر لکھے گئے جو کہ وکی مارک اپ کے ذریعے کونٹینٹ کی مشترکہ ایڈیٹنگ کی فیچر مہیا کرتے ہیں۔ ہم اردو ویب پر WikkaWiki سوفٹویر استعمال کرتے ہیں جو...
  8. نبیل

    غزل: کوچہ کوچہ نگر نگر دیکھا!

    محترم سرور عالم راز صاھب۔ آپ کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے ایک مرتبہ پھر اتنی خوبصورت غزل پوسٹ کی اور اس ادبی محفل کو عزت بخشی۔ میرا اتنا علم نہیں کہ آپ کے طرز اسلوب کا تفصیلی جائزہ لے سکوں لیکن امید کرتا ہوں کہ میرے دوسرے صاحب ذوق دوست آپ کی غزل پر اپنا تبصرہ ارسال کریں گے۔
  9. نبیل

    پہلوانی

    شعیب صفدر، ایک غلطی تو تم نے یہ کی ہے کہ WWE پر ہونے والے تماشے کو تم نے کشتی کا نام دیا ہے۔ جہاں پہلوان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کہ آدھے گھنٹے تک مائیک پر ایک دوسرے کو پہلے سے یاد کیے ہوئے ڈائیلاگز کے ساتھ تڑیاں لگاتے رہیں، اسے سپورٹس کہنا قرین انصاف نہیں ہوگا۔ یہ کھیل نہیں بلکہ ایک میڈیا...
  10. نبیل

    وائٹ کرسمس!

    آخر ایک عرصے بعد جرمنوں کی سفید کرسمس دیکھنے کی حسرت پوری ہو ہی گئی۔ مجھے اس بات کا پس منظر تو نہیں معلوم لیکن یوروپینز کو بہت خواہش ہوتی ہے کہ کرسمس کے وقت ہر جانب برف باری کی سفیدی پھیلی ہو اور اس مرتبہ ایسا ہی ہوا۔ آفس کے ہر بندے نے مجھ سے بہت اشتیاق سے پوچھا کہ میں کرسمس کیسے مناؤں گا۔ نجانے...
  11. نبیل

    مدارس، علامہ اقبال کی نگاہ میں

    فرید، یہ تو بتائیں کہ انڈیا میں مدرسوں کے ساتھ آجکل کیا رویہ روا رکھا جا رہا ہے؟ پاکستان میں تو کافی سختی ہو رہی ہے۔ مدرسوں کو رجسٹریشن کے لیے کہا جا رہا ہے اور اپنا نصاب تبدیل کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ میں ان اقدامات کے حسن و قبح پر بات نہیں کرنا چاہ رہا، صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ انڈیا میں...
  12. نبیل

    اسلام میں مسائل کے حل کی اردو ویب سائیٹ

    سیفی بھائی، میں موضوع کو مقفل کرنے لگا تھا تو آپ کی یہ پوسٹ سامنے آگئی۔ آپ مناسب سمجھیں تو میں اس موضوع کو تقسیم کرکے مقفل کردیتا ہوں تاکہ آپ بات آگے بڑھا سکیں۔ کیا کہتے ہیں آپ؟ اب سیفی بھائی کچھ نہیں بول رہے تو مجبوراً اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں۔
  13. نبیل

    نیا ریکارڈ!

    ابھی یہ مہینہ (دسمبر 2005) اختتام کو نہیں پہنچا ہے اور اس میں پوسٹ کیے گئے پیغامات کی تعداد 3000 سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ اس فورم پر ریکارڈ ہے۔ میں سب دوستوں کا بے حد مشکور ہوں جن کے دم سے اس محفل میں رونق جمی رہتی ہے۔ میرا قیاس ہے کہ نئے سال کے پہلے مہینے میں یہ سرگرمی باقی نہیں رہے گی...
  14. نبیل

    چیٹ روم

    لگتا ہے کہ میرے دوست یہاں چیٹ کی سہولت دیکھنا چاہتے ہیں خواہ یہ نمائشی مقصد کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔ چلیں میں کوشش کرتا ہوں کہ وقت ملتے ہی کوئی بہتر چیٹ سسٹم یہاں شامل کروں۔
  15. نبیل

    پاکستان میں کیبل ٹی وی پر پابندیاں!

    ایک اطلاع کے مطابق پاکستان میں کیبل ٹی وی کے کاروبار پر یکبارگی کئی مقبول ترین چینلز دکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ بیس کے قریب چینلز ہیں۔ ان میں سٹار پلس، زی اور سونی وغیرہ شامل ہیں جن کے ڈرامے بہت ذوق و شوق سے دیکھے جاتے تھے۔ کیبل آپریٹرز کا موقف یہ ہے کہ یہ سب کچھ محض ڈائریکٹ ٹو ہوم...
  16. نبیل

    سائنسی کتب

    شکریہ اظہرالحق۔ اگر آپ متعلقہ ویب روابط بھی فراہم کردیا کریں تو مزا دوبالا ہوجائے۔ :P
  17. نبیل

    الفرقان الحق پر پابندی

    ڈاکٹر صاحب مجھے یہ تو معلوم ہے کہ اس نام سے کوئی کتاب منظر عام پر آئی ہے، لیکن یہ میں نے پہلی مرتبہ سنا ہے یہ کویت کے پرائیویٹ سکولوں کے نصاب میں شامل ہے۔ میں اسی بات کی تصدیق چاہ رہا تھا۔
  18. نبیل

    اہم سمتیں

    شارق، بہت شکریہ پوسٹ کرنے کا۔ میں اپنی پچھلی پوسٹ میں عرض کرچکا ہوں کہ بنیادی طور پر اب ہمارے رستے میں آرٹیکلز کی اشاعت میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔ میں اس سے پہلے صرف آرٹیکلز کی فارمیٹ اور اس میں امیجز کے استعمال جیسے امور کی وضاحت چاہ رہا تھا۔ یہ بھی میری خواہش تھی کہ اردو ایڈیٹر لائٹ کی طرز پر...
  19. نبیل

    کھانے پکانے کی ترکیبیں

    کیا بات ہے تمہاری فیصل۔۔۔ :great:
  20. نبیل

    کھانے پکانے کی ترکیبیں

    سیفی بھائی، آپ نے یہ تو بتایا نہیں کہ جب چاول پکائے تھے تو بعد میں چاول ملے تھے یا حلوہ۔۔۔ :twisted:
Top