نتائج تلاش

  1. نبیل

    مبین صاحب کے افسانے

    قدیر، بھائی صاحب کوئی ربط تو فراہم کیا کرو۔ ذرا دیکھوں کہ کیا کام ہوا ہوا ہے۔ میں نے ایک اور جگہ پر WikiBooks کا ذکر کیا تھا جو کہ WikiMedia سوفٹویر کا حصہ ہے۔ وکی میڈیا جملہ میں بھی انٹگریٹ ہوجاتا ہے۔ یہ بھی ایک امکان ہے ڈیجیٹل لائبریری بنانے کے لیے۔
  2. نبیل

    ایک الجھن

    سیفی بھائی، میں پھر وہی بات کروں گا کہ اللہ پر یقین کسی دلیل کے بغیر ہوتا ہے۔ آپ کے ریاضی کے استاد کی بات خدا کے وجود اور اس کی وحدانیت پر ایک over simplified دلیل ہے لیکن اگر کسی کی سمجھ میں یہ بات بھی آ جائے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں ہے۔ جس کو سمجھ نہیں آنی اس کے سامنے ایک ہاتھ پر سورج اور...
  3. نبیل

    ڈیم

    نعمان، پوسٹ کا شکریہ۔ یہ دمکتے پنجاب والی بات کچھ شائننگ انڈیا جیسی لگی ہے۔ پورا ملک کینیڈا کی امیگریشن کے انتظار میں بیٹھا ہوا ہے۔ بیروزگاری اور بھوک سے تنگ آ کر لوگ خودکشیاں کر رہے لیکن پنجاب دمک رہا ہے۔ بات سنو۔۔مجھے مضحکہ لگ رہی ہے یہ بات کہ میں پنجاب کے عوام کی حالت کو باقی صوبوں سے بدتر...
  4. نبیل

    کھانے پکانے کی ترکیبیں

    یا اللہ خیر، یہ کھانے کی تراکیب سے زیادہ لطیفوں کی چوپال بنتی نظر آ رہی ہے۔ فیصل، بھائی ترکیب میں کوئی الگ سے لسٹ دے دیا کرو اجزائے ترکیبی کی اور مقدار معلوم ہوجائے تو اور بھی اچھا ہے۔ :roll: اور یہ میں کلچے میں کہاں سے لاؤں؟ مہوش، بہت خوب۔ یہ بتانا پسند کریں گی آپ میں آپ کی والدہ محترمہ کے...
  5. نبیل

    تعارف میں آپ کا نیا دوست

    طلحہ بٹ، دیکھ لیں کہیں آپ فرید صاحب کے بارے میں کوئی غلط اندازہ نہ لگا رہے ہوں۔ آج کل کچھ مولانا بھی بہت ہائی ٹیک واقع ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اسلام کی اشاعت کے لیے بنائی گئی ویب سائٹس دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ علما اور مبلغین بھی انٹرنیٹ کے میڈیا کے پوٹینشل کو جان گئے ہیں۔ خود اس فورم کے منتظمین...
  6. نبیل

    مبین صاحب کے افسانے

    شاکر، شکریہ۔ میں اسی موضوع پر لکھنے کا سوچ رہا تھا۔ پہلے تو میں مبین صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے یہاں اپنے اقسانے پوسٹ کیے اور ہمیں عزت بخشی۔ اس کے علاوہ جناب سرور عالم راز صاحب نے بھی اپنے تخلیقی کام کو ہمارے حوالے کرنے کی آفر کی ہے۔ سرور عالم راز صاحب کے پاس تمام تر کام انپیج...
  7. نبیل

    کھانے پکانے کی ترکیبیں

    اس میں کیا مشکل ہے۔۔بس منہ میں چینی، پانی اور چائے کی پتی بھر کر چولہے پر بیٹھ جائیں۔۔ اٹلی میں تو ایسے ہی بنتی ہے چائے :wink:
  8. نبیل

    ڈیم

    عزیز دوستو، مجھے گفتگو کچھ پٹڑی سے اترتی نظر آ رہی ہے۔ ہو سکتا ہے میں کچھ غلطی پر ہوں لیکن اگر عتیق یوں کھلے عام پنجاب کو برا بھلا نہ کہتے اور facts and figures تک محدود رہتے تو کچھ مدلل گفتگو کی جا سکتی تھی۔ اس کے باوجود میرے خیال میں ان کے پیش کردہ حقائق کو جذبات میں آ کر نظر انداز نہیں کر...
  9. نبیل

    کھانے پکانے کی ترکیبیں

    لیجیے جناب، میں نے کچن کارنر کے نام سے ایک فورم سیٹ اپ کردی ہے، اب جس کو جو کچھ بھی پکانا آتا ہے وہ ادھر اسکے تیار کرنے کی ترکیب پوسٹ کر سکتا ہے۔ مجھے ایک آملیٹ بنانا آتا ہے، اسی کی ترکیب پوسٹ کردوں گا۔ :roll: کچھ recipes یہاں پر بھی موجود ہیں۔
  10. نبیل

    تعارف ماوراء صاحبہ

    ڈاکٹر صاحب مجھے پتا ہے بات سے بات کا ایڈریس۔ میں تو صرف اتنا کہہ رہا تھا کہ جو دوست بات سے بات کے دوبارہ آن لائن آنے کا انتظار کر رہے ہیں، انہیں ذرا یہاں کا بتا دیں۔ ہو سکتا ہے انہیں یہ فورم بھی پسند آ جائے۔ لگتا ہے بات سے بات پر ایک وقت میں کافی ممبر آن لائن رہتے ہیں۔ اسی لیے فریب اور ماوراء کو...
  11. نبیل

    تخلیق یا ارتقاء

    دنیا بھر کے سائنس کے نصابوں میں نظریہ ارتقاء کے اسباق شامل ہیں۔ یہ نظریہ چارلس ڈارون کی تحقیق پر مبنی ہے جس کی تشریح کی رو سے زندگی کی تمام شکلیں کسی نہ کسی بنیادی حیاتی اکائی کے ارتقاء سے وجود میں آئی ہیں۔ اس طرح انسان جوکہ ارتقاء کی تکمیل ہے، غالباً بن مانس کی جینز کی mutation کے نتیجے میں بنا...
  12. نبیل

    ایک الجھن

    السلام علیکم فرید صاحب اور خوش آمدید۔ آپ ماشاءاللہ مدرس بھی ہیں اور یوں بات کی وضاحت کا ہنر جانتے ہوں گے لیکن میری ناقص عقل میں نہیں سما پا رہا کہ آپ کس بات کو ہمارے دل میں اتارنے کی سعی کر رہے ہیں۔ ہم سب مسلمان ہونے کے ناطے اللہ کی قدرت پر اور موت کے بعد زندگی پر یقین رکھتے ہیں لیکن کیا یہ سب...
  13. نبیل

    فورم پر تصاویر کیسے پوسٹ کریں

    جہانزیب، اس موڈ کے بارے میں کیا خیال ہے؟
  14. نبیل

    فورم پر تصاویر کیسے پوسٹ کریں

    بہت شکریہ پردیسی بھائی۔ پوسٹ پیج پر امیج ہوسٹ انٹگیٹ کرنا کافی پہلے سے میری to do لسٹ میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے کئی MOD میری نظر میں ہیں۔ دراصل اس وقت میں فورم پر ایک نیوز سسٹم شامل کرنے پر کام کر رہا ہوں اور اسکے علاوہ اردو ویب پر جریدہ کی تیاری میں مصروف ہوں اسی لیے پوسٹ پیج پر اپنے...
  15. نبیل

    فورم پر تصاویر کیسے پوسٹ کریں

    ImagesHack کے علاوہ ذیل کے امیج ہوسٹ بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں: ImgFree ImagesKafe Photobucket
  16. نبیل

    فورم پر تصاویر کیسے پوسٹ کریں

    اوپر پوسٹ کیے گئے ہاٹ لنک کے نتیجے میں امیج اس طرح ڈسپلے ہوگا:
  17. نبیل

    فورم پر تصاویر کیسے پوسٹ کریں

    فورم پر فائل اٹیچمنٹ کی سہولت محدود ہونے کے بعد کئی دوست اس مخمصے میں مبتلا ہیں کہ آخر یہاں تصاویر کیسے پوسٹ کی جائیں۔ ان سے میری یہ گزارش ہے کہ اپنی پسند کے کسی امیج ہوسٹ میں فائل اپلوڈ کریں۔ امیج ہوسٹ عام طور کوئی تصویر اپلوڈ کرنے کے بعد انہیں کسی فورم میں پوسٹ کرنے کے لیے IMG ٹیگ پر مبنی ایک...
  18. نبیل

    محفل کا فیوائیکن

    لیجیے جناب اب خوش؟ بہت شکریہ پردیسی بھائی۔
  19. نبیل

    تعارف ماوراء صاحبہ

    فریب ذرا ان کو بھی اس محفل کا پتا بتا دیں۔۔۔کیا پتا انہیں بھی پسند آ جائے۔ :wink:
  20. نبیل

    کھانے پکانے کی ترکیبیں

    اچھا تو پھر بتائیں کہ آلو کی بھجیا کیسے بناتے ہیں۔ ذرا جلدی کیونکہ فیصل عظیم کو بھوک لگی ہوئی ہے۔ :D
Top