نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو انسٹالر کے بارے میں

    مہوش، آپ بات آگے بڑھاتی رہیں۔۔انشاءاللہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا لیکن ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فائل رکھنے والی بات کچھ گڑبڑ ہے۔ آپ کیوں اردو ویب بند کرانے پر تلی ہوئی ہیں۔ :?: چلیں ایسا کرتے ہیں کہ جب بھی کوئی ایسا انسٹالر تیار ہو۔۔اسے آپ کے حوالےکر دیں گے۔ پھر آپ جانیں اور آپ کا کام کہ اسے کیسے circulate...
  2. نبیل

    گزشتہ 24، 48 اور 72 گھنٹے کی پوسٹس

    قدیر، میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی subversion کے ذریعے ورژن کنٹرول پر لکھوں تاکہ باقیوں کو ان تمام مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جن کا مجھے سامنا کرنا پڑا تھا۔
  3. نبیل

    دوستی

    فریب، کسی زمانے میں اس فورم پر اردو چیٹ موجود تھی۔ یہ اور بات ہے کہ یہ چیٹ سسٹم مجھے خود بھی نہیں پسند تھا کیونکہ یہ کافی primitive سا تھا۔ اس میں چیٹ رومز اور پرائیویٹ چیٹ وغیرہ کی سہولت موجود نہیں تھی۔ مزید یہ کہ فورم کے ممبران نے بھی چیٹ میں کچھ خاص دلچسپی نہیں لی تھی۔ ماوراء کی بات سے مجھے...
  4. نبیل

    کچھ سوال ؟

    اظہرالحق، اگر یہاں کسی نے بات کی ہے تو فرسودہ سوچ کو بدلنے کی۔ ہم میں سے کوئی بھی بش یا بلئیر کے ایجنڈے پر عملدرآمد کی کوشش نہیں کررہا۔ ہم میں تقریباً سو فیصد لوگوں تک دین روایات کے ذریعے پہنچتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے خود سے قران کے مطالب پر غور کیا ہو۔ بدقسمتی سے ہم اس تقلید ہی کو...
  5. نبیل

    مغربی میڈیا اور ایرانی صدر احمدی نجاد

    مہوش، ہائیڈر کا آرٹیکل پوسٹ کرنے کا شکریہ۔ اس کا ذکر مہرنیوز ایجنسی نے بھی یہاں کیا ہوا ہے۔ معلوم نہیں کہ ایران کے صدر کی بھی یہی سوچ ہے یا نہیں لیکن اب تو ایرانی میڈیا کو یہودیوں کے ساتھ بہت ہمدردی ہو رہی ہے کہ یورپ والوں نے ان پر اتنے ظلم ڈھائے اور اس کے بعد انہیں یورپ سے باہر نکال دیا۔ آخر...
  6. نبیل

    جملہ کی تنصیب

    قدیر، جملہ کافی flexible کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے۔ بس ذرا وقت لگتا ہے اس پر کام سیکھنے میں لیکن یہ کام کچھ اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔ جو کچھ مجھے پتا ہے وہ میں یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا۔ میرے خیال میں یہ بہتر ہوگا اگر ہم سب جملہ پر معلومات اکٹھی کریں اور ان پر تبادلہ خیال کرتے رہیں۔ میں کچھ عرصے سے...
  7. نبیل

    دوستی

    ارے یہ کیا ناراضگی کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ماوراء اور فریب، میں آپ لوگوں کے لیے اتنی محنت کر رہا ہوں اور آپ ہمیں چھوڑ کر جانے کی باتیں کر رہے ہیں۔:shock: میں دراصل کھیل کے تھریڈز پر کم آتا ہوں اس لیے پتا نہیں چلتا کہ کیا باتیں ہو رہی ہیں۔ آئندہ دھیان رکھوں گا۔ آپ لوگ خاطر جمع رکھیں، فورم پر اردو...
  8. نبیل

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ چوتھا ون ڈے میچ

    آج کا میچ بھی بہت زبردست رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210 رن بنائے تھے جو کہ کافی کم سکور تھا لیکن پاکستانی باؤلرز نے بھی کمال کر دکھایا۔ رانا نویدالحسن نے دومسلسل گیندوں پر انگلینڈ کے دو بیٹسمینوں کو آؤٹ کرکے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی جبکہ شعیب اختر، ارشد خان اور شاہد آفریدی نے...
  9. نبیل

    ایس ایف ٹی پی کیسے استعمال کیا جائے

    مہوش، اس سوال کا بہتر طور پر جواب تو شاید جیسبادی ہی دے سکیں گے۔ میں صرف اندازہ لگا سکتا ہوں کہ شاید /var/www/html/ یا /var/www/html/Private/ فولڈر میں آپ index.html کاپی کریں۔
  10. نبیل

    ایس ایف ٹی پی کیسے استعمال کیا جائے

    مہوش، WinSCP آزما کر دیکھیں۔ میں تو اس کے استعمال سے مطمئن ہوں۔
  11. نبیل

    گزشتہ 24، 48 اور 72 گھنٹے کی پوسٹس

    شعیب صفدر، تعریف کا بہت شکریہ۔۔ :hatoff:
  12. نبیل

    گزشتہ 24، 48 اور 72 گھنٹے کی پوسٹس

    شعیب صفدر، مجھے تمہارا اختصار سے بات کرنا پسند ہے لیکن کبھی کبھار مجھے صحیح طور پر تمہاری بات کی سمجھ نہیں لگتی۔ یہ تم میری بات کی تائید کر رہے ہو یا آخر میں سوالیہ نشان ڈالنا بھول گئے ہو۔ :?:
  13. نبیل

    مغربی میڈیا اور ایرانی صدر احمدی نجاد

    اظہر الحق، جہاں تک سیاق و سباق والی بات ہے تو میں بھی اس سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس پر بھی غور کرنا چاہیے۔ یہ بات نعیم اختر نے بھی کہی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ احمدی نژاد کے بیان کا کوئی دوسرا پہلو بھی ہو۔ یہ اور بات ہے کہ مجھے تلاش کے باوجود وہ دوسرا پہلو نظر نہیں آ رہا۔ یہ میری ہی نا اہلی ہے، اس میں...
  14. نبیل

    گزشتہ 24، 48 اور 72 گھنٹے کی پوسٹس

    عزیز دوستو، السلام علیکم میں نے فورم میں زکریا کی کی گئی ایک تبدیلی کو شامل کردیا ہے۔ دراصل شارق مستقیم اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کسی طرح آج کی پوسٹس دیکھ سکیں۔ ہم نے جو MOD انسٹال کیا ہے اس میں اس سے قریب تر functionality موجود ہے۔ فورم کے صفحہ اول پر اوپر آپ 24h 48h 72h دیکھ سکتے ہیں...
  15. نبیل

    مغربی میڈیا اور ایرانی صدر احمدی نجاد

    بات حقائق سے انصاف کرنے کی ہے۔ اگر مغربی میڈیا جانبدار رپورٹنگ کرتا ہے اور پروپگنڈا کرتا ہے تو کیا اس کا جواب مزید جھوٹ اور لایعنی دلیلوں سے دیا جانا چاہیے؟ شعیب صفدر کے فراہم کیے گئے ربط میں مجھے کوئی نئی بات نظر نہیں آئی اور اپنی اوپر کی ایک پوسٹ میں میں ایسی کئی باتوں کا جواب دے چکا ہوں۔...
  16. نبیل

    دوستی

    ماوراء اور فریب میں سوچ رہا ہوں کہ آپ کے لیے یہاں اردو چیٹ مہیا کر دوں تاکہ آپ کو ایک دوسرے کی پوسٹ کا انتظار نہ کرنا پڑے ۔۔ویسے آپ دونوں کا گٹھ جوڑ خوب جا رہا ہے۔ :P
  17. نبیل

    جوا بند ہوئے دو سال مکمل

    شیخو، السلام علیکم۔ پوسٹ کرنے کا شکریہ۔ مجھے بھی معلوم نہیں تھا کہ 2003 سے شارجہ میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہوا اور یہ کہ جوا بھی اسی وقت سے بند ہے۔ پاکستان کو جان بوجھ کر جتانے والی بات تو کسی حد تک جلاپے کی ہے۔ جب پاکستانی باؤلر عاقب جاوید نے انڈیا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی تو ان شبہات کو مزید تقویت...
  18. نبیل

    www.itdunya.com (A Review)

    السلام علیکم آفریدی۔ آپ کے ارادے تو ماشاءاللہ بہت نیک ہیں لیکن یہ ویب سائٹ کیوں نہیں کھل رہی۔ دوسرے آپ نے یہ کیا بات کی ہے کہ ہر کوئی یونیکوڈ اردو ویب سائٹ نہیں بنا سکتا۔ بھائی مجھے ویب ٹیکنالوجیز کا کچھ نہیں پتا اور اس کے باوجود یہ فورم یونیکوڈ اردو میں بنائی ہوئی ہے۔ اگر اس سلسلے میں ہم تمہاری...
  19. نبیل

    ایسی تصویرجو سب کو بھائے

    شکریہ سیف اللہ اتنا اچھا ربط پوسٹ کرنے کا۔ کیا آپ بھی فنون لطیفہ سے شغف فرماتے ہیں؟
  20. نبیل

    Select-Expand-Contract

    بہت شکریہ زکریا پرابلم کی نشاندہی کرنے کا۔ زکریا اور باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ فی الحال اپنی لینگویج سیٹنگز کو lang_english پر ہی رکھیں۔ میں خود ہی کسی وقت lang_urdu والی فائلیں ٹھیک کرکے آپ کی لینگویج سیٹنگز ٹھیک کردوں گا۔ شکریہ
Top