گزشتہ 24، 48 اور 72 گھنٹے کی پوسٹس

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

میں نے فورم میں زکریا کی کی گئی ایک تبدیلی کو شامل کردیا ہے۔ دراصل شارق مستقیم اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کسی طرح آج کی پوسٹس دیکھ سکیں۔ ہم نے جو MOD انسٹال کیا ہے اس میں اس سے قریب تر functionality موجود ہے۔ فورم کے صفحہ اول پر اوپر آپ 24h 48h 72h دیکھ سکتے ہیں اور اس کے ذریعے آپ گزشتہ 24، 48 یا 72 گھنٹے کی پوسٹس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ میں نے اس موڈ کو ٹیسٹ کیا ہے تو مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ اس طرح گزشتہ ، 48 یا 72 گھنٹے کی تمام پوسٹس کی بجائے ان موضوعات کی لسٹ سامنے آتی ہے جن پر اس تمام عرصے میں پوسٹس ہوئی تھیں۔

اس موڈ کو شامل کرنےکے ساتھ ساتھ میں نے پہلی مرتبہ ورژن کنٹرول پر پہلی مرتبہ اپنے ہاتھ بھی صاف کیے ہیں۔ زکریا نے کافی صبرتحمل سے مجھے subversion پر کام کرنا سکھایا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب فورم پر معمول کے مطابق بہتری لاتا رہوں گا۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب صفدر، مجھے تمہارا اختصار سے بات کرنا پسند ہے لیکن کبھی کبھار مجھے صحیح طور پر تمہاری بات کی سمجھ نہیں لگتی۔ یہ تم میری بات کی تائید کر رہے ہو یا آخر میں سوالیہ نشان ڈالنا بھول گئے ہو۔ :?:
 
نبیل ابھی میں نے اس آپشن کو استعمال کر کے دیکھا اور بہت خوب پایا۔

آپ کا اور زکریا کا بہت شکریہ۔ اس سے خاصی آسانی ہوجائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی subversion کے ذریعے ورژن کنٹرول پر لکھوں تاکہ باقیوں کو ان تمام مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جن کا مجھے سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

جیسبادی

محفلین
قدیر winCVS استعمال کر کے دیکھو۔ ایک پراجیکٹ اس کے ساتھ کرو۔ تھوڑی سی باتیں سیکھنے والی ہوتی ہیں ckeck-in, check-out, merge, diff, export, versioning وغیرہ۔ اس کیلئے سرور کی ضرورت نہیں ہوتی۔

subversion اور CVS میں کوئی اتنا زیادہ فرق نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، کچھ عرصہ تو میں زکریا سے ای میل پر پوچھتا رہا تھا۔ اس سے بات نہیں بنی تو پھر مجبورا ایک مرتبہ انہیں یاہو چیٹ پر تکلیف دینا پڑی۔
 

اجنبی

محفلین
نبیل: ویسے آپس کی بات ہے کہ ابھی تک مجھے یہ پتہ نہیں چلا کہ سب ورژن کا استعمال کس مقصد کے لیے ہوتا ہے ۔ کیا اسے بیک اپ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ؟
 
Top