پاکستان بمقابلہ انگلینڈ چوتھا ون ڈے میچ

نبیل

تکنیکی معاون
آج کا میچ بھی بہت زبردست رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210 رن بنائے تھے جو کہ کافی کم سکور تھا لیکن پاکستانی باؤلرز نے بھی کمال کر دکھایا۔ رانا نویدالحسن نے دومسلسل گیندوں پر انگلینڈ کے دو بیٹسمینوں کو آؤٹ کرکے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی جبکہ شعیب اختر، ارشد خان اور شاہد آفریدی نے باقی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے پاکستان کو نہ صرف میچ میں کامیابی دلوائی بلکہ اس طرح پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی فتح حاصل ہو گئی ہے۔ شاباش پاکستانی کرکٹ ٹیم۔
 
Top