نتائج تلاش

  1. نبیل

    محفل کا فیوائیکن

    نعیم اختر، معذرت چاہتا ہوں کہ مجھے اس جانب توجہ کرنے کا وقت نہیں مل رہا۔ میں نے اب دیکھا ہے تو معلوم ہوا ہے کہ یہ فائل ico آئکون فارمیٹ میں ہونا چاہیے جبکہ پردیسی بھائی کے فراہم کردہ امیجز gif فارمیٹ میں ہیں۔ آپ ہی یہاں سے امیج اتار کر اس کا آئکون بنا کر یہاں پوسٹ کر دیں یا مجھے اس ای میل ایڈریس...
  2. نبیل

    ڈیم

    اظہر الحق، میرا کہنے کا صرف یہ مقصد تھا کہ اس تھریڈ میں کالا باغ ڈیم پر ہی گفتگو آگے بڑھائی جائے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی تاریخ الگ موضوع ہے، اس پر الگ سے بات ہو سکتی ہے۔ آپ اتنی مایوسی کی بات کیوں کرتے ہیں، اوپر ایک پوسٹ میں تو آپ بزرگوں کی دی گئی بشارتوں کا ذکر کر رہے تھے۔
  3. نبیل

    پرانا فورم لوگو!

    قدیر کے توجہ دلانے پر میں نے دیکھا کہ مجھے بھی اپنے براؤزر پر محفل فورم کا پرانا لوگو نظر نہیں آ رہا تھا حالانکہ قدیر اسے تبدیل کر چکے تھے۔ اس کا آسان سا نسخہ یہ ہے کہ آپ اپنے براؤزر کی cache ڈیلیٹ کر دیں، پرانا لوگو آپ کو پھر سے نظر آنے لگے گا۔
  4. نبیل

    کھانے پکانے کی ترکیبیں

    پاکستانی کھانوں کی صحیح قدر وہی پاکستانی جانتے ہیں جو دیار غیر میں اکیلے رہتے ہیں اور کھانا پکانا نہیں جانتے۔ کتنے ہی ماؤں کے لاڈلے ہرسال بیرون ملک تعلیم یا ملازمت کے لیے جاتے ہیں۔ پیچھے ماؤں کا غم سے برا حال ہوتا ہے کہ ہمارے بچے کو کھانا کون پکا کر دے گا اور دوسری جانب صاحبزادے آزادی سے گلچھرے...
  5. نبیل

    ڈیم

    اظہر الحق، پوسٹ کا شکریہ۔ اگر آپ چاہیں تو ایم کیو ایم کا ایک الگ تھریڈ میں جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
  6. نبیل

    ڈیم

    نعمان، بہت شکریہ۔ تم جوانمردی سے اکیلے ہی سندھ کا کیس لڑ رہے ہو۔ یہ بتاؤ عتیق کہاں گئے؟ کہیں ناراض تو نہیں ہوگئے؟
  7. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    سیدہ بہن، السلام علیکم۔ ادھر تو فائلیں آرام سے ڈاؤنلوڈ ہو رہی ہیں اور پڑھنے میں بھی کوئی دقت پیش نہیں آرہی۔ آپ اپنے تحریری مواد کو شوق سے یہاں پوسٹ کریں۔ یہ مواد کس فارمیٹ میں ہے؟ اگر یہ امیجز ہیں تو بہتر ہوگا کہ ان کی پی ڈی ایف فائل بنا کر یہاں پوسٹ کردیا جائے۔ اگر یہ یونیکوڈ فارمیٹ میں ہے تو...
  8. نبیل

    مبین صاحب کے افسانے

    اعجاز اختر صاحب اور شاکر، آپ حضرات نے میری سب فورم والی تجویز کو تو بالکل نظر انداز ہی کر دیا ہے۔ میری یہ عرض تھی کہ جب تک کسی باقاعدہ ڈیجیٹل لائبریری سسٹم کا استعمال نہیں شروع کردیا جاتا اسی ایڈہاک حل سے کام چلا لیتے ہیں۔
  9. نبیل

    محفل اور بوریت ڈاٹ کوم لوگو

    پردیسی بھائی، منہاجین کا بنایا ہوا فورم کا لوگو بھی مجھے بہت پسند ہے۔ اگر آپ اسے کسی طرح سکیڑ کر 88x31 سائز کا بنا دیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ معذرت چاہتا ہوں کہ اوپر والی پوسٹ میں غلطی سے 81x30 سائز لکھ دیا تھا۔ جہاں تک اردو سیارہ، اردو جریدہ اور اردو وکی کا تعلق ہے تو وہ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں پر...
  10. نبیل

    مکمل قران شریف کا متن یونیکوڈ میں

    مہوش، آپس کی بات ہے کہ یہ فائل اٹیچ کرنے کی permission میں بھولے سے دے بیٹھا ہوں۔ یہ آپ کے بتانے پر پتا چلا ہے۔ چلیں اسے ایسے ہی رہنے دیتا ہوں۔ اب دیا گیا پرمیشن واپس لینا تو بخل ہوگا نا۔ :P
  11. نبیل

    الفرقان الحق پر پابندی

    کیا کوئی دوست اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں؟
  12. نبیل

    اسلام میں مسائل کے حل کی اردو ویب سائیٹ

    یاالٰہی خیر۔ آج سارے دن بعد اب فورم پر آنے کا موقعہ ملا ہے تو باسی کڑی میں ابال دیکھنے کو ملا (معافی چاہتا ہوں گستاخی کی)۔ میں سب کے پیغامات پڑھنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کر رہا۔ کل پڑھوں گا۔ فرید، ہم آپ جیسے مدرس کی یہاں موجودگی کو اپنے لیے عزت کا باعث سمجھتے ہیں۔ آپ یقیناً اپنے خیالات کو...
  13. نبیل

    محفل اور بوریت ڈاٹ کوم لوگو

    پردیسی بھائی، بہت عنایت ہے آپ کی۔ میں دراصل آپ سے درخواست کرنے ہی لگا تھا کہ روابط کے سیکشن کے لیے محفل فورم کے لیے اگر 81x30 سائز کا کوئی بغیر انیمیشن کا امیج بنا دیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ بلکہ ہمیں اردو سیارہ، اردو وکی اور ہمارے مجوزہ اردو نیوز میگزین کے لیے بھی لوگوز کی ضرورت ہوگی۔ معافی چاہتا...
  14. نبیل

    مکمل قران شریف کا متن یونیکوڈ میں

    میں نے permissions میں کچھ تبدیلی کی ہے، دیکھیں اب شاید کام چل جائے۔
  15. نبیل

    مکمل قران شریف کا متن یونیکوڈ میں

    فرید، اوپر میری پوسٹ میں جہاں ڈاؤنلوڈ کا لنک ہے اس پر کلک کریں۔ ابھی میں نے ٹرائی کیا ہے اور میرے پاس تو ٹھیک چل رہا ہے۔
  16. نبیل

    ایک خیال

    شعیب صفدر ، اس خیال کو میں کب سے عملی جامہ پہنانے کا سوچا ہوا ہے میں نے، لیکن کسی طور وقت ہی نہیں مل پا رہا۔ گریز مونکی دراصل یوزر سکرپٹنگ کا ٹول ہے۔ اس کے ذریعے براؤزر میں لوڈ ہوئی ویب سائٹ کو مکمل طور پر اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ دوسرے براؤزر ایکسپلورر اور اوپیرا میں بھی یوزر...
  17. نبیل

    ایک مسلہ

    یہ دوستوں کا صبروتحمل ہی ہے کہ وہ ان مشکلات کے باوجود ویب پیڈ استعمال کر رہے ہیں۔ میں آج کل فورم پر Slash News MOD انسٹال کر رہا ہوں جو کہ انسٹال ہو کر ہی نہیں دے رہا۔ اس سے فارغ ہوتے ہی ویب پیڈ کے مسائل پر توجہ دوں گا۔
  18. نبیل

    تعارف میں آپ کا نیا دوست

    ہائی ٹیک ہونا فرید، آپ کی پوسٹ پڑھ کر میرے کان تک سرخ ہوگئے ہیں، لیکن میں پھر بھی وضاحت کے لیے پوچھے لیتا ہوں کہ یہ علماء سے کد والی بات کیا آپ نے مجھ سے کی ہے؟ اگر ہاں تو میری کس بات سے کد ٹپکتا نظر آیا ہے آپ کو؟ میں تو محض طلحہ بٹ سے عرض کر رہا تھا کہ وہ آپ کو جدید علوم سے مستفید ہونے کا...
  19. نبیل

    اردو جریدہ پر پیشرفت!

    عزیز دوستو ،السلام علیکم میں نے یہ پرائیویٹ فورم سیٹ اپ کر دی تاکہ اردو جریدہ کے منتظمین اور نامہ نگار حضرات یہاں جریدہ کے سیٹ اپ اور اس پر مضامین کی اشاعت سے متعلقہ تبادلہ خیال کر سکیں۔ میں نے جملہ پر ای-زین کمپوننٹ انسٹال کیا تھا لیکن اس میں کچھ گڑبڑ ہو گئی ہے اور فی الحال اسے استعمال...
  20. نبیل

    میلینگ فہرست

    میں نے جیسبادی کی اس تجویز کے بعد پی ایچ پی بی بی فورم پر میلنگ لسٹ فراہم کرنےکے چند حل ڈھونڈے تھے لیکن بعد میں یہ فیچر شامل کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جلد ہی جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پر مبنی ایک جریدہ کا اجراء کریں گے اور جملہ میں نیوزلیٹر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کئی...
Top