نتائج تلاش

  1. نبیل

    فورم کی آر ایس ایس!

    چلیں جی، اب ٹھیک ہو گیا ہے۔ :D
  2. نبیل

    فورم کی آر ایس ایس!

    معاف کرنا دوستو، یہ صفحہ اول پر فراہم کیے گئے آر ایس ایس فیڈ کے ربط میں کچھ گڑبڑ نکل آئی ہے۔ میں اس وقت اسی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ :oops: :( :x
  3. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    شاکر میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ مجھے صرف اس رائے عامہ اکٹھا کرنے کا انداز پسند نہیں آیا تھا۔ یہ مجھے اسلام اور عصر حاضر کے موضوع کا مذاق اڑانے کے مترادف لگتا ہے۔ جہاں تک تنگ یا کھلی جینز میں نماز پڑھنے کا تعلق ہے تو میرا اس بارے میں نقطہ نظر یہ ہے کہ آجکل اگر کوئی نماز پڑھ ہی لے تو اس...
  4. نبیل

    فورم کی آر ایس ایس!

    عزیز دوستو، السلام علیکم آپ نے فورم کے صفحہ پر دیکھ ہی لیا ہوگا، اب ہر چوپال کی الگ سے آر ایس ایس فیڈ مہیا ہے اور اس کا ربط بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ ذرا استعمال کر کے بتائیں کہ صحیح چل رہا ہے یا نہیں۔ شکریہ۔
  5. نبیل

    سلیش نیوز!

    عزیز دوستو، السلام علیکم آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو نئے (شمسی) سال میں کامیابیوں سے نوازے اور آپ کو آپ کے گھر والوں کو خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔ میری نئے سال کی یہ بھی تمنا ہے کہ اس محفل کی رونق میں مزید اضافہ ہو اور ہم اردو کی ترویج کے لیے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھاتے...
  6. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    نعیم اختر، مجھے جہالت کی اجازت دینے کا شکریہ۔ اگر آپ میری اوپر والی پوسٹ دوبارہ پڑھیں تو شاید آپ کو پتا چلے کہ میری مراد ان غیر اسلامی اور غیر انسانی رسم و رواج پر مذہبی جماعتوں کی مجرمانہ خاموشی تھا نہ کہ اسلام کو اس کا ذمہ دار ٹھرانا۔ اور نہ ہی میں نے کہیں اسلام میں پردے کے احکامات کی مخالفت...
  7. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    نعیم اختر اور شمشاد، آپ لوگوں کا شکریہ۔ میرے حق میں دعا کریں کہ اللہ تعالٰی مجھے میری جہالت سے نجات دلائے۔ میرا مقصد کسی کی دلآزاری نہیں ہے اور نہ ہی میں اس بحث کو طول دینا چاہتا ہوں۔ مجھے اس موضوع پر رائے عامہ طلب کرنے کا انداز پسند نہیں آیا ہے۔ اگر کوئی صاحب اسلامی طرز معاشرت یا پردے کے...
  8. نبیل

    صحت یابی کے لیے دعا

    فرید، بتانے کا شکریہ۔ میری بھی دعا ہے کہ اللہ تعالٰی جناب اسعد مدنی کو شفائے کاملا عاجلا نصیب فرمائے۔ آمین۔
  9. نبیل

    ڈاؤنلوڈ سیکشن!

    جیسبادی، میں نے ایک مرتبہ پہلے بھی عرض کیا تھا کہ آپ کے ربط شامل کرنے کے بعد کسی ایک ایڈمن کا اسے Approve کرنا ضروری ہے۔ مجھے کوئی ایسی آپشن نہیں ملی کہ لنک سبمٹ کیے جانے کے فوراً بعد روابط کے سیکشن میں ظاہر ہوجائے۔ کچھ یہی معاملہ ڈانلوڈز کے ساتھ بھی ہے۔
  10. نبیل

    ڈاؤنلوڈ سیکشن!

    ارے یہ نعیم اختر کو نظر آرہا ہے تو باقی کہاں دیکھ رہے ہیں؟
  11. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    خواہران عزیز مہوش اور سیدہ السلام وعلیکم، سیدہ: آپ نے تو ایک انتہائی کٹھن کام شروع کر دیا ہے۔ یہ بتائیں کہ آپ یہ کام ابتدائی سٹیج سے کر ہی ہیں یا آپ کے پاس کچھ مواد تیار شدہ ہے؟ اگر آپ یہ کام نئے سرے سے کر ہی ہیں تو جزاک اللہ۔ میں اسے اپنی انتہائی خوش نصیبی سمجھوں گا اگر اس فورم یا اردو ویب...
  12. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    حقیقت کیا دارلعلوم کا اس معاملے میں رائے دینا بہت ضروری تھا؟
  13. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    شمشاد، میں نے اس سے کب انکار کیا ہے کہ یہ اسلامی تعلیمات ہیں۔ میرا سوال تو صرف یہ ہے کہ کیا ہم لوگوں کی مذہب کی سمجھ بوجھ عورتوں کے لباس اور ان کے پردے کے احکامات پر ختم ہوجاتی ہے؟ معاف کرنا بھائی، اس موضوع پر میں کئی خطبات سن چکا ہوں اور مجھے آخر میں ان مولویوں کے ذہنی مریض ہونے پر کوئی شبہ...
  14. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ ایک ایسی غیر ضروری بحث ہے جس کا کوئی اختتام نہیں ہے۔ شلوار قمیص کس طرح سے اسلامی لباس ہے؟ اور ٹراؤزر شرٹ میں کیا برائی ہے؟ کیا عصر حاضر میں اسلام کو اس سے بڑا کوئی مسئلہ لاحق نہیں ہے؟ ہم لوگ معاشرے میں عورتوں کو طرح طرح کی قبیح رسموں کی بھینٹ چڑھتے...
  15. نبیل

    ڈاؤنلوڈ سیکشن!

    میں نے اپنے لکھے ہوئے اردو کے فری ویر سے ڈاؤنلوڈ سیکشن کی ابتدا کر دی ہے۔ میں اس میں مزید کٹیگریز شامل کرتا رہوں گا۔ میری آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ مجھے اس کے بارے میں فیڈبیک فراہم کریں۔ میں نے اپنی طرف سے تمام رجسٹرڈ ممبران کو اس سیکشن میں فائلیں اپلوڈ کرنے کا مجاز کر دیا ہے لیکن اعجاز اختر...
  16. نبیل

    اردو ادب کی تاریخ اور اس کے عظیم شاہکاروں سے آگاہی

    وہاب، یہ پوسٹ تعلیم و تدریس کے فورم میں زیادہ بہتر طور پر ہوتی ہے اور آپ کو اعتراض نہ ہو تو میں اسے وہاں منتقل کردوں گا۔ دوسرے آپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اردو ویب اس پراجیکٹ میں آپ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ اردو کی ترویج کی راہ میں ہم آپ کا ساتھ ضرور دیں گے۔ میری یہ گزارش...
  17. نبیل

    نمبر ون!

    ہاں تو شمشاد کب لکھ کر دے رہو یہ ساری معلومات مضامین کی شکل میں۔۔۔ :mad: :hatoff:
  18. نبیل

    ڈیجٹل لائبرئرئ کے سللسے میں

    مبین صاحب، ایک صفحے پر پوری کتاب پیش کرنا اگرچہ آسان حل ضرور ہے لیکن usability کے نکتہ نظر سے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔ آن لائن کتاب پڑھنے والوں کی سہولت کے لیے کم از کم الگ ابواب کے لیے الگ صفحات ہونے چاہییں اور ہر صفحہ پر بھی نیویگیشن ہیلپ ہونا ضروری ہے۔ ان لائن کتاب کا ای-بک اور پی ڈی ایف...
  19. نبیل

    نعرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بالکل درست ردعمل ہے آپ کا میری پوسٹ پر۔ میں نے ابھی اسے پڑھا ہے۔ ماشاءاللہ بہت ہی اچھے۔ کیا یہ آپ کی تحریر ہے؟ اگر ہاں تو :good: :great: :cool:
  20. نبیل

    نعرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    شاکر، آپ کی پوسٹ پر نظر پڑنے کے بعد پہلا خیال جو میرے ذہن میں آیا ہے وہ لطیف فونٹ انسٹال کرنے کا ہے۔ اسکے علاوہ میں جلد ہی ایک پوسٹ کرکے ان تمام فونٹس کے متعلق معلومات بھی اکٹھی کروں گا جو یہاں استعمال ہو رہے ہیں یا استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اور ہاں۔۔ہمیں ایک فونٹ انسٹالر بھی چاہیے۔ میں ابھی کرتا...
Top