نتائج تلاش

  1. نبیل

    چلیں جی تیار ہو جائیں ۔ انڈیا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

    برصغیر کی سب سے بڑی سپورٹس ایٹریکشن یعنی انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ سیریز شروع ہوا چاہتی ہے اور انڈیا کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اس فورم پر ہندوستانیوں کی تعداد پاکستانیوں کی نسبت بہت کم ہے۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانیوں کے شوروغوغا سے نپٹ سکیں تو انہیں مزید ساتھیوں کو یہاں لانا ہوگا۔ :idea...
  2. نبیل

    تعارف آگئے ہیں ہم تو گرمی بازار دیکھنا

    فاروق ظفر، السلام علیکم اور خوش آمدید آپ کا نام فاروق ظفر ہے تو محب علوی کیا آپ کا قلمی نام ہے؟ آپ کی پوسٹ کے عنوان سے اس محفل میں آپ کی دھماکہ دار آمد کا پتا چلتا ہے اور ہم بھی کہتے ہیں کہ وہ آئے ہیں تو گرمئی بازار دیکھنا۔ چلیں جی بہت خوشی ہوئی آپ کے آنے کی۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس محفل پر ایک...
  3. نبیل

    بہترين پيشہ

    شکریہ نوید۔ دراصل ہمیں معلوم ہے کہ خاور کھوکھر OSX استعمال کرتے ہیں اور میکنٹاش پر اردو کی کیبورڈ میپنگ کے کئی مسائل ہیں۔ بائی دا وے میں نے پردیسی بھائی کو کہا تھا کہ ویب مزا اور اردو نیشن کے 88x31 سائز کے لوگو بنا کر دیں۔ انہیں ذرا یاد کرا دیں۔ شکریہ۔
  4. نبیل

    جریدے کے صفحہ اول کا ربط!

    ڈاکٹر صاحب، ذرا اپنے آرٹیکل کی فارمیٹنگ ٹھیک کریں۔ آپ نے عنوان کافی لمبا رکھا ہوا ہے۔ میں نے ایک اور پوسٹ میں عرض کیا ہے کہ دونوں ایڈٹ ایریاز (تعارف اور تفصیل) میں ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرکے اس پر articletext سٹائل اپلائی کردیں تاکہ سب مضامین کی ایک جیسی فارمیٹ رہے۔ آپ نے سیاسی موضوع پر آرٹیکل پوسٹ کیا...
  5. نبیل

    اردو جریدہ کے نامہ نگار توجہ کریں

    میں نے پرائیویٹ فورم پر جریدہ کے صفحہ اول کا ربط پوسٹ کردیا ہے۔ نامہ نگار حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اس پوسٹ کو ملاحظہ فرمائیں۔
  6. نبیل

    جریدے کے صفحہ اول کا ربط!

    لگتا ہے کہ اردو جریدہ کے نامہ نگاروں کو جریدہ کا صفحہ نہیں مل رہا۔ میں یہاں اس کا ایڈریس پوسٹ کردیتا ہوں۔ www.urduweb.org/index.php صرف www.urduweb.org پر جانے سے یہ صفحہ نہیں ملتا کیونکہ اردو ویب کی روٹ پر index.html بھی رکھی ہوئی ہے جو کہ پہلے لوڈ ہو جاتی ہے۔ میری نامہ نگار حضرات سے...
  7. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    ماوراء پلیز ایسا نہ کیجیے گا۔ اس تھریڈ پر گڑبڑ میری وجہ سے ہوئی ہے، اسی لیے کڑوی کسیلی باتیں بھی چپ کرکے سن رہا ہوں۔ میری سب دوستوں سے گزارش ہے کہ کوشش کرکے اس فورم کے تعلیمی اور تحقیقی ماحول کی طرف لوٹیں اور بدمزگی سے بچیں۔
  8. نبیل

    اردو ادب کی مفت کتابیں ڈاون لوڈ کریں

    ابھی میں نے نوٹ کیا ہے کہ اردو فار یو کی سائٹ بند ہو گئی ہے جو کہ افسوس کی بات ہے۔ امید کرتا ہوں کہ یہ جلد دوبارہ آن لائن آجائے گی۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر طلسم ہوشربا جیسی پرانی داستانوں کے کچھ حصے بھی موجود ہیں، اگر یہ تصویری شکل میں ہیں۔
  9. نبیل

    اردو ادب کی مفت کتابیں ڈاون لوڈ کریں

    شکریہ وہاب، آپ کا بتایا ہوا ربط یہاں کئی مرتبہ مذکور ہو چکا ہے۔ روابط کے حصے میں آن لائن کتاب خانوں کے زمرے میں آپ کو کچھ اور روابط بھی مل جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی جو مفید روابط آپ کو ملیں انہیں یہاں شامل کر دیں۔ شکریہ
  10. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    شکریہ فرید۔ بہتر ہے کہ عصر حاضر کے اس اہم ترین موضوع پر بحث دوسری فورم پر ہی منتقل ہو جائے۔ کیا اب مجھے اجازت ہے کہ اس تھریڈ کو مقفل کردیا جائے؟
  11. نبیل

    آج کل کی حواتین کا لباس

    اس محفل کے ماحول کو مکدر کرنے کی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے۔ اگرچہ میں اپنی بات پر قائم ہوں لیکن مجھے ہتھے سے نہیں اکھڑنا چاہیے تھا اور نہ ہی میرا مقصد دارلعلوم دیوبند کی تحقیر کرنا تھا۔ میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اگر میری غلطی کی وجہ سے ایک اختلافی مسئلہ زیر بحث آہی گیا ہے تو اس پر علمیت...
  12. نبیل

    آملیٹ

    جی ماوراء، شمشاد ٹھیک کہہ رہے ہیں، پھینٹنے کے لیے کانٹے کا استعمال کریں۔
  13. نبیل

    آملیٹ

    ماوراء، مرچیں انڈے کے اوپر ایک جگہ نہ ڈال دیں بلکہ اسے اس کے اوپر پھیلائیں، اور اوپر دودھ ڈالنے اور پھر اچھی طرح پھینٹنے سے گٹھلیاں نہیں بنیں گی۔ 8)
  14. نبیل

    آملیٹ

    ماوراء، میں ذیل میں ایک انڈے کے آملیٹ کی ترکیب پوسٹ کر رہا ہوں۔ آپ جتنے انڈوں کا آملیٹ بنانا چاہیں اسی تناسب سے اجزاء کی مقدار بڑھا دیں۔ اجزائے ترکیبی: انڈا ایک عدد ایک چھوٹی ہری مرچ نمک ایک چٹکی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ ایک ہرا پیاز (عام پیاز بھی ٹھیک ہے) اگر تھوڑا سا باریک کٹا ہوا...
  15. نبیل

    اردو جریدہ کے نامہ نگار توجہ کریں

    مزید جن نامہ نگاروں کے نام شامل کیے گئے ہیں وہ یہ ہیں۔ اعجاز اختر جیسبادی محمد شاکر عزیز عتیق نعمان
  16. نبیل

    بہترين پيشہ

    شکریہ نوید، آپ نے کافی عرصے بعد پوسٹ کیا ادھر۔ ہمیں بھی کوئی ٹرِک بتائیں کہ کس طرح میکنٹاش پر لکھی ہوئی اردو ٹھیک کی جا سکتی ہے؟
  17. نبیل

    اردو جریدہ کے نامہ نگار توجہ کریں

    تو ٹھیک ہے ڈاکٹر صاحب، جو ربط آپ کو دیا گیا ہے اس پر جا کر لاگ ان ہوں اور وہاں Submit News پر کلک کر کے مضمون ارسال کریں۔
  18. نبیل

    اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

    ماوراء بہن، میرے سے کیوں ناراض ہوتی ہیں، میں نے تو میدان خالی چھوڑ دیا ہے آپ کے لیے۔ میں تو شمشاد کے لیے افسوس کا اظہار کر رہا تھا۔ میں یہاں صلح صفائی کرانے آیا تھا، فریقین اپنی لڑائی چھوڑ کر میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ :dontbother:
  19. نبیل

    مغفرت کے حقدار (اقتباس یادگار غالب ۔ الطاف حسین حالی)

    ۔۔۔ایک مدت کے بعد لوگوں نے مرزا کے نام گمنام خط متضمن سب و شتم بھیجنے شروع کیے جن میں شراب نوشی اور بدمذہبی وغیرہ پر سخت نفرین اور طعن و ملامت لکھی ہوتی تھی۔ ان دنوں میں مرزا کی عجیب حالت تھی، نہایت مکدر اور بے لطف رہتے تھے، اور جب چٹھی رساں ڈاک لے کر آتا تھا، تو اس خیال سے کہ مبادا کوئی اس قسم...
  20. نبیل

    اردو جریدہ کے نامہ نگار توجہ کریں

    آپ سب دوست بلاوجہ ناراض ہو رہے ہیں۔ اب تک قدیر احمد رانا نے اپنی جانب سے کچھ نامہ نگاروں کے نام شامل کیے ہیں اور یہاں میں انکی توجہ پرائیویٹ فورم کی جانب مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ دوسرے دوستوں سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ اور کون صاحب دلچسپی رکھتے ہیں نامہ نگاری میں۔ میرے لیے یہ بات باعث تشویش تھی کہ...
Top