جریدے کے صفحہ اول کا ربط!

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ اردو جریدہ کے نامہ نگاروں کو جریدہ کا صفحہ نہیں مل رہا۔ میں یہاں اس کا ایڈریس پوسٹ کردیتا ہوں۔

www.urduweb.org/index.php

صرف www.urduweb.org پر جانے سے یہ صفحہ نہیں ملتا کیونکہ اردو ویب کی روٹ پر index.html بھی رکھی ہوئی ہے جو کہ پہلے لوڈ ہو جاتی ہے۔

میری نامہ نگار حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر مضامین پوسٹ کرنے کی کچھ مشق کرلیں۔ میں جریدہ کے اجراء کا عام اعلان اسی وقت کرنا چاہ رہا ہوں جب اس پر کسی حد تک مضامین اکٹھے ہوجائیں۔
 
میں نے ایک خبر بھیجنے کا تجربہ کیا ہے۔ آپ اسے دیکھیں اور پھر اس پر بات کرتے ہیں۔ کہ مذید کیا کرنے کی ضرورت ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، ذرا اپنے آرٹیکل کی فارمیٹنگ ٹھیک کریں۔ آپ نے عنوان کافی لمبا رکھا ہوا ہے۔ میں نے ایک اور پوسٹ میں عرض کیا ہے کہ دونوں ایڈٹ ایریاز (تعارف اور تفصیل) میں ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرکے اس پر articletext سٹائل اپلائی کردیں تاکہ سب مضامین کی ایک جیسی فارمیٹ رہے۔ آپ نے سیاسی موضوع پر آرٹیکل پوسٹ کیا ہے جبکہ ہم جریدہ کا آغاز ٹیکنالوجی اور بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی میگزین کی حیثیت سے کرنا چاہ رہے ہیں۔ بعد میں ہم دوسرے موضوعات جیسے سیاست، ثقافت وغیرہ پر حصے شامل کردیں گے۔
 
Top