چلیں جی تیار ہو جائیں ۔ انڈیا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

نبیل

تکنیکی معاون
برصغیر کی سب سے بڑی سپورٹس ایٹریکشن یعنی انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ سیریز شروع ہوا چاہتی ہے اور انڈیا کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اس فورم پر ہندوستانیوں کی تعداد پاکستانیوں کی نسبت بہت کم ہے۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانیوں کے شوروغوغا سے نپٹ سکیں تو انہیں مزید ساتھیوں کو یہاں لانا ہوگا۔ :idea: :arrow:

مجھے پہلی فکر اس چیز کی ہوگی کہ آخر کونسا چینل اس مرتبہ میچ دکھا رہا ہے اور وہ بھی فری آ رہا ہے یا نہیں۔ یہاں جرمنی میں ایک مرتبہ خوش قسمتی سے سونی والوں نے گزشتہ سال انڈیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز دکھا دی تھی، وہی جس کے ایک میچ میں شاہد آفریدی نے 45 گیندوں پر سینچری کی تھی :D اور اس کے فورا بعد ہربجن سنگھ کی سیدھی سی گیند پر بولڈ ہوگیا تھا۔ :( زیادہ تر اے آر وائی پر ہی میچ آتے ہیں اور وہ فری میں دکھانے والے تو نہیں، اور اپنا دل نہیں مانتا صرف دو مہینے کی سیریز دیکھنے کے لیے اتنے بیکار چینل کی پوری سال کی سبسکرپشن خریدنے کو۔ ہاں یاد آیا، ہمارے ایک بہت اچھے جاننے والے ہیں نیورمبرگ میں۔ کافی عرصہ ہوا ان سے ملاقات ہوئے۔ اتفاق کی بات ہے جب بھی پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ سیریز ہوتی ہے، ہماری ان سے ملاقاتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کے پاس دراصل اے آر وائی کی سبسکرپشن ہوتی ہے۔ 8) :wink:
 
ماوراء

محفلین
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی۔۔۔آپ کو کرکٹ اتتتننننا کیوں پسند ہے۔۔۔ :(
ویسے میں بالکل تیار ہوں۔۔۔ :p

پرائم ٹی وی نے اس بار وعدہ کیا ہے کہ وہ کرکٹ ضرور دکھایئں گے۔۔۔ویسے ان کے وعدے ۔۔۔پاکستانی سیاست دانوں سے کم نہیں ہیں۔۔ :roll:
 
شمشاد

لائبریرین
Mawra نے کہا:

کرکٹ اور پاکستانی دونوں لازم و ملزوم ہیں اور پھر جب مقابلہ انڈیا سے ہو تو پھر تو مزہ اور بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔
Do or Die
والا حال ہوتا ہے۔ اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔
 
اہم سیریز

جی ہاں بہت اہم سیریز ہے اور دونوں ٹیمیں سیریز کی فتوحات کے بعد کھیل رہی ہیں۔ امید تو ہے کہ بہت ہی خوب مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر کہیں سے کمنٹری نے ملے تو بال ٹو بال کمنٹری کے لیئے cricinfo.com پر لاگ آن ہوں
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
Mawra نے کہا:
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی۔۔۔آپ کو کرکٹ اتتتننننا کیوں پسند ہے۔۔۔ :(
ویسے میں بالکل تیار ہوں۔۔۔ :p

پرائم ٹی وی نے اس بار وعدہ کیا ہے کہ وہ کرکٹ ضرور دکھایئں گے۔۔۔ویسے ان کے وعدے ۔۔۔پاکستانی سیاست دانوں سے کم نہیں ہیں۔۔ :roll:

کرکٹ اور پاکستانی دونوں لازم و ملزوم ہیں اور پھر جب مقابلہ انڈیا سے ہو تو پھر تو مزہ اور بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔
Do or Die
والا حال ہوتا ہے۔ اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔

اچھا۔۔۔۔ :( مجے تو ایسا کچھ نہیں پتہ۔۔۔ہاں البتہ ۔۔۔جب میری امی جی ۔۔کرکٹ دیکھ رہی ہوتی ہیں۔۔۔تو مجھے بہت الجھن ہوتی ہے۔۔۔:p مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔۔۔شاید اسی لیے۔۔ :(
 
الف نظامی

لائبریرین
شمشاد پاکستان کا قومی کھیل تو ہاکی ہے۔
اوراب آپ کھیل کی پسندیدگی کو پاکستانیت کا معیار تو نہ بنائیں نا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ سب باتیں چھوڑیں، کوئی طریقہ بتائیں کہ فورم پر کرکٹ‌ میچز کی باقاعدہ اپڈیٹ ملتی رہے۔ اگر کوئی ایسا نیوز ٹِکر یا آر ایس ایس فیڈ موجود ہو تو اس کو یہاں کسی بلاک میں دکھایا جا سکتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ نعیم اختر، اس صفحے پر کچھ فیڈز کے ایڈریس تو ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ اسے کیسے فورم پر لایا جا سکتا ہے۔ میرے ذہن میں کچھ حل موجود تو ہیں، انہیں آزما کر دیکھوں گا کہ کونسا طریقہ صحیح چلتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
راجہ محمد نعیم اختر نے کہا:
شمشاد پاکستان کا قومی کھیل تو ہاکی ہے۔
اوراب آپ کھیل کی پسندیدگی کو پاکستانیت کا معیار تو نہ بنائیں نا۔

جی بجا ارشاد، لیکن آپ بھی جانتے ہوں گے کہ عوام الناس کی دلچسپی ہاکی سے زیادہ کرکٹ میں ہی ہوتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
راجہ محمد نعیم اختر نے کہا:
درست فرمایا۔اس بارے میں تو دو آرا ہو ہی نہیں سکتیں۔

اور آجکل تو کرکٹ خواتین میں بھی بہت مقبول ہے۔ جسکا مظاہرہ آپ گزشتہ پاکستان اور انگلستان کی سیریز میں دیکھ چکے ہوں گے۔
 
Top