فورم پر تصاویر کیسے پوسٹ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر فائل اٹیچمنٹ کی سہولت محدود ہونے کے بعد کئی دوست اس مخمصے میں مبتلا ہیں کہ آخر یہاں تصاویر کیسے پوسٹ کی جائیں۔ ان سے میری یہ گزارش ہے کہ اپنی پسند کے کسی امیج ہوسٹ میں فائل اپلوڈ کریں۔ امیج ہوسٹ عام طور کوئی تصویر اپلوڈ کرنے کے بعد انہیں کسی فورم میں پوسٹ کرنے کے لیے IMG ٹیگ پر مبنی ایک سے زائد روابط فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک ربط اپلوڈ کی گئی تصویر کا thumbnail پوسٹ کرنے کے لیے ہوتا ہے جبکہ ایک اور اس تصویر کے ساتھ ہاٹ لنکنگ (hot-linking) کے لیے ہوتا ہے۔ یہاں یہ احتیاط کرنا چاہیے کہ کچھ امیج ہوسٹ ہاٹ لنکنگ کو پسند نہیں کرتے۔

ذیل میں ایک امیج ہوسٹ www.imageshack.us پر اپلوڈ کیے گئے امیج کے ہاٹ لنک کی ایک مثال موجود ہے:

 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
نبیل بھائی محفل کی پوسٹ باڈی کے نییچے ہی “ امیج شیک “ کا موڈ انسٹال کر دیں۔
آپ سب سلور کے ٹمپلیٹ میں جائیں یعنی،
templates/subSilver/posting_body.tpl

یہاں یہ کوڈ find کریں
کوڈ:
<td class="row1" valign="top"><span class="gen">[b]{L_OPTIONS}[/b]</span>
<span class="gensmall">{HTML_STATUS}
{BBCODE_STATUS}
{SMILIES_STATUS}</span></td>
     <td class="row2"><span class="gen"> </span>
      <table cellspacing="0" cellpadding="1" border="0">

اس کے بعد یہ والے کوڈ ڈال دیں
کوڈ:
		  <iframe src="http://www.imageshack.us/iframe.php?txtcolor=111111&type=blank&size=30" scrolling="no" allowtransparency="true" frameborder="0" width="280" height="70"></iframe>
اگر کوئی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔
 

جہانزیب

محفلین
پردیسی آپ کا بہت شکریہ میرے خیال میں اس ماڈ کے استعمال سے نئے آنے والوں کی الجھن میں کمی ہو گی، لیکن ساتھ ہی ایک اور مسلہ بھی ہے کہ اگر آپ imageshack سے تصاوير کو host کروائيں تو خليجي ممالک ميں رہنے والے دوستوں کو وہ نظر نہيں آئيں گي کيونکہ وہاں imageshack پر پابندي ہے، سب سے بہتر option ميرے خيال ميں photobucket ہي ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ پردیسی بھائی۔ پوسٹ پیج پر امیج ہوسٹ انٹگیٹ کرنا کافی پہلے سے میری to do لسٹ میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے کئی MOD میری نظر میں ہیں۔ دراصل اس وقت میں فورم پر ایک نیوز سسٹم شامل کرنے پر کام کر رہا ہوں اور اسکے علاوہ اردو ویب پر جریدہ کی تیاری میں مصروف ہوں اسی لیے پوسٹ پیج پر اپنے منصوبوں کو آگے نہیں بڑھا پا رہا۔ اس وقت اردو ویب پیڈ میں کچھ bugs کے علاوہ بھی پوسٹ پیج پر اور کئی چیزیں صحیح طرح کام نہیں کر رہیں۔ دعا کرتا ہوں کہ جلد یہ سب کام نبٹا پاؤں۔
 

جہانزیب

محفلین
جی نبیل بھائی دیکھنے میں تو صیح لگ رہا ہے مگر مسلہ پھر وہی ہے کہ کیا اس image hosting سے تصاوير تمام ممالک خاص کر خليجي ممالک ميں رہنے والوں کو نظر آتي ھيں کہ نہيں کيونکہ وہاں استرا کافي تيز ہے جس سے بہت سے image hosting پر اپلوڈ کي گئي تصاوير نظر نہيں آئيں گي اظہر يا سعوديہ ميں رہنے والے دوست بتائيں ذرا کہ http://postimage.org وہاں کام کر رہي ہے کہ نہيں۔ اگر کر رہي ہے تو ميرے خيال ميں زبردست ماڈ ہے۔
 
Top