پاکستان میں کیبل ٹی وی پر پابندیاں!

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اطلاع کے مطابق پاکستان میں کیبل ٹی وی کے کاروبار پر یکبارگی کئی مقبول ترین چینلز دکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ بیس کے قریب چینلز ہیں۔ ان میں سٹار پلس، زی اور سونی وغیرہ شامل ہیں جن کے ڈرامے بہت ذوق و شوق سے دیکھے جاتے تھے۔ کیبل آپریٹرز کا موقف یہ ہے کہ یہ سب کچھ محض ڈائریکٹ ٹو ہوم ٹی وی ٹیکنالوجی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے جس میں ہر صارف کو الگ سے سبسکرائبر کارڈ اور ریسیور باکس کی ضرورت پڑے گی۔

باقی تفصیلات اوپر فراہم کیے گے ربط پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ذاتی طور پر مجھے ساس تو کبھی بہوتھی اور راؤنڈ دا کلاک اس جیسے تھرڈ کلاس ڈرامے چلانے والے چینلز کی عدم موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جہاں تک رہی بات کسی مخصوص کاروباری طبقے کو فائدہ پہنچانے والی تو میرے خیال میں یہ بھی درست نہیں ہے۔ پاکستان میں کیبل ٹی وی کا کاروبار ایک خودرو بزنس سیگمنٹ ہے جس میں شاید اب کئی ارب روپے کا سرمایہ لگا ہوا ہے۔ جس انداز سے پاکستان میں کیبل ٹی وی پر چینل دکھائے جا رہے تھے تو پھر بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی۔ صرف دو سو روپے مہینہ دے کر درجنوں چینل آپ کے ٹی وی پر موجود ہوتے ہیں جن پر کوئی سینسر بھی نہیں۔ کیبل آپریٹرز کی جانب سے چلائے گئے سی ڈی اور ڈی وی ڈی چینل اس کے علاوہ ہیں جن پر آپ اپنا فرمائشی پروگرام بھی چلوا سکتے ہیں۔ جرمنی میں صرف ARY Digital کی سالانہ سبسکرپشن 120 یورو ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں کیبل ٹی وی کس قدر سستا مال فراہم کر رہا تھا۔ اس پر کبھی تو قدغن لگنا تھی۔ میرا اندازہ یہی ہے کہ حالیہ پابندی کا مقصد کسی قسم کی ثقافتی یلغار کو روکنا نہیں ہے بلکہ کیبل ٹی انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنا ہے۔
 

اجنبی

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو سٹار پلس ، جیو اور اے آر وائی وغیرہ کیوں پسند ہیں ۔ بالکل بکواس پروگرام آتے ہیں اور سیاسی نورا کشتی چلاتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
میں نے جیو چند ایک باردیکھا ہے مجھے تو ان کا تکنیکی معیار بھی اتنا بہتر نہیں لگتا اکثر جب خبریں لگی ہوں تو منظر بدلتے وقت تصویر ہی جام ہوجاتی ہے یا کوئی اور اس طرح کا مسئلہ آجاتا ہے اگرچہ لمحاتی ہوتا ہے مگر کیڑے نکالنے والوں یعنی میرے جیسوں کے لیے بہت ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
کوئی فائدہ نہیں ، کیا بھارتی فلموں پر پابندی سے کوئی بھارتی فلموں کو دیکھنے والے کم ہوئے ؟ یا بھارتی فلمیں نایاب ہو گئیں ۔ ۔ ۔
کیبل والے اب بھی بھارتی چینل چلا رہے ہیں ۔۔ ۔ ۔ پمرا والوں کی آنکھوں پر “پٹی“ بندھی ہے ، اور وہ بھی خالی خولی بیانات سے ۔ ۔ ۔ ۔ چل رہے ہیں ۔ ۔ ۔

باقی رہی بات چینلزکی تو چل رہے ہیں اور ساس بہو کی کہانیاں گھر گھر میں ہیں اور ساتھ ہی ۔ ۔ ۔ “بھیگے ہونٹوں“ کی صدا بچہ بچہ لگا رہا ہے ۔ ۔ ۔

“J Gun pati (پتی) “ یعنی بندوق والے “باپ“ کی جے ۔ ۔ ۔ ۔

یہ کیوں لکھا آپ خود سمجھدار ہیں ۔ ۔ ۔
 

شعیب صفدر

محفلین
پاکستان میں بھارتی چینل پر پابندی لگی ہے۔۔۔۔ کیا بھارت یں پاکستانی چینل سے متعلق کیبل والوں کو اجازت ہے؟؟؟؟؟
 

نعمان

محفلین
شعیب بھائی میں نے انٹرنیٹ پر سرچ کی مجھے تو ایسی کوئی پابندی نظر نہیں آئی۔ ایک ہندوستانی دوست سے بات ہوئی اس کا کہنا یہ ہے کہ صرف قرآن ٹی وی زیادہ تر دکھایا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سبسکرائبرز کی عدم دلچسپی ہو؟
 

شعیب صفدر

محفلین
نعمان نے کہا:
شعیب بھائی میں نے انٹرنیٹ پر سرچ کی مجھے تو ایسی کوئی پابندی نظر نہیں آئی۔ ایک ہندوستانی دوست سے بات ہوئی اس کا کہنا یہ ہے کہ صرف قرآن ٹی وی زیادہ تر دکھایا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سبسکرائبرز کی عدم دلچسپی ہو؟
میری معلومات کے مطابق ہوٹل وغیرہ میں پابندی ہے پاکستانی چینل پر کیونکہ انڈیا جا کر آنے والے احباب نے تو یہ ہی بتایا ہے ۔۔۔ باقی کوئی بھارتی ہی بتا سکتا ہے۔۔۔۔
 
Top