Arabic by Radio?

نبیل

تکنیکی معاون
اس فورم کےکئی تھریڈز پر عربی سیکھنے سے متعلقہ مواد پر گفتگو ہوتی رہی ہے۔ فرید نے اس سلسلے میں ایک آزمودہ قاعدے عربی کا معلم کا ذکر کیا ہے جو کہ مولوی عبدالستار کا لکھا گیا ہے اور کافی مقبول رہا ہے۔

کئی سال قبل قاہرہ کے ایک ریڈیو سٹیشن Arabic by Radio کے زیر انتظام ایک نہایت عمدہ عربی زبان کا کورس کرایا جاتا تھا۔ انہیں درخواست بھیجنے پر وہ اس کورس کی کتابیں مفت بھیجا کرتے تھے جو کہ میں نے بھی منگوائیں تھی۔ یہ کتابیں عربی زبان کو سیلف سٹڈی کے انداز میں سیکھنے کے لیے بہت مفید ہیں۔ اس میں ابتدائی اسباق میں انگریزی میڈیم کے ذریعے عربی کی بنیادی باتیں سمجھائی گئی ہیں اور اس کے علاوہ عربی کا تلفظ سمجھانے کے لیے بھی ایک انٹرنیشنل notation استعمال کی گئی جو کہ اردو سمجھنے والوں کے لیے اتنا ضروری بھی نہیں ہے۔

بدقسمتی سے مجھے ریڈیو پر یہ پروگرام سننے کا اتفاق نہیں ہوا ہے اور نہ ہی آج کل مجھے اس کی انفارمیشن کہیں سے ملتی ہے۔ میں نے انٹرنیٹ پر کافی تلاش کیا لیکن مجھے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایک مرتبہ اتفاقاً عبدالستار منہاجین کی ویب سائٹ پر پڑھا کہ انہوں نے منہاج القراٰن میں تعلیم کے دوران عربی سیکھنے کے لیے یہی کتابیں پڑھی تھیں۔ میرے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی یہ کتابیں انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ملی تھیں اور وہ اس کے سورس کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ میری دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو Arabic by Radio ریڈیو سٹیشن یا اس سے متعلہ ویب سائٹ کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو برائے مہربانی یہ انفارمیشن یہاں پوسٹ کریں۔

شکریہ
 
Top