وائٹ کرسمس!

نبیل

تکنیکی معاون
آخر ایک عرصے بعد جرمنوں کی سفید کرسمس دیکھنے کی حسرت پوری ہو ہی گئی۔ مجھے اس بات کا پس منظر تو نہیں معلوم لیکن یوروپینز کو بہت خواہش ہوتی ہے کہ کرسمس کے وقت ہر جانب برف باری کی سفیدی پھیلی ہو اور اس مرتبہ ایسا ہی ہوا۔ آفس کے ہر بندے نے مجھ سے بہت اشتیاق سے پوچھا کہ میں کرسمس کیسے مناؤں گا۔ نجانے کیا توقع رکھتے تھے کہ جیسے میں گرجا جا کر دعائیں مانگوں گا۔ دراصل کرسمس کی مذہبی کے ساتھ ساتھ ثقافتی اہمیت بھی ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب دن لمبے ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور ایک بدلتے موسم کی نوید ملتی ہے۔ اگرچہ اس اچھے موسم کے آنے تک کئی مہینے کی برف باری اور یخ بستہ سردی باقی ہوتی ہے۔ اس مرتبہ کرسمس کا مزا یوں پھیکا پڑ گیا کہ کرسمس کی چھٹیاں ویک اینڈ پر ہی پڑ رہی تھیں۔ مجبوراً خود سے چار دن کی چھٹیاں لی جن کا پتا بھی نہیں چلا ہے۔ اگلے ہفتے پھر کئی لوکل ہالیڈیز ہیں اور وہ بھی ویک اینڈ پر پڑ رہی ہیں جیسے کہ نیوائیر وغیرہ۔ بہرحال اتنا آرام ضرور ہے کہ میری بیٹی کے سکول میں دوہفتے کی چھٹیاں ہیں اور مجھے روزانہ اسے سکول چھوڑنے جانے کے لیے آنکھیں ملتے ہوئے نہیں اٹھنا پڑتا۔
 
جناب ادھر بھی کچھ ایسا ہی احوال ہے۔ کل سارا دن گاڑی میں خجل خراب ہوتے رہے، برف بار کرسمس پر تو نہیں پر میرے جنم دن پر خوب ہوئی،۔ تو آپ اسے وائیٹ برتھ ڈے کہ سکتے ہیں۔ خیر کرسمس ہو یا برتھ ڈے ہے تو کسی کا جنم دن ہی نہ۔

پر آج سارا دن پیدل برف پر خراب ہوتا رہا او پھسلتا رہا۔

بقول اکبر الٰہ آبادی کے:
پھسلی زمیں یوں تو کرتی ہے سب کو خوار
پر عاشق کو دکھاتی ہے کچھ اور ہی بہار
آیا جو سامنے سے کوئی محبوب گلغدار
کرنے گرنے کا مگر اچھل کو چار بار
اس شوخ بدن سے لپٹ کر وہ بھی پھسل پڑا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یار آپ لوگ برف باری کی باتیں کر کر کے میرا دل جلا رہے ہیں۔
میں یہاں سعودی عرب میں ہوں اور یہاں سالوں بارش تک نہیں ہوتی ۔
 

دوست

محفلین
ادھر درمیانی صورت حال ہے۔
کرسمس شریف پر تو نہیں البتہ کل بارش ہوتی رہی سارا دن اور فیصل آبادیوں کے لیے یہ بھی برف باری سے کم نہیں۔ اللہ اللہ کرکے سوکھی سردی ختم ہوئی اب کھانسی،بخار کم ہوگا۔
 
جناب آپ لوگوں کو دل جلانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ آپ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کریں کہ برف میں نہیں ہیں۔ میں تو کہتا ہوں کہ برف کا مزہ تب ہوتا ہے جب آپ پہاڑوں پر چھٹیاں منانے گئے ہوں، ورنہ بہت خوراری ہے۔
حرکت کا محدود ہونا برکت کی کمی کا باعث ہے۔ اور گاڑی اتنی گندی ہوچکی ہے کہ میرے خود دل کرتا کہ اس میں نہ بیٹھوں، اور اوپر سے سردی کہ برا حال، لمبی جیکٹ، مفلر اور ٹوپ چڑھائے بغیر گزارہ نہیں۔ اور ہم ٹھہرے گرم پانیوں کے باسی۔
 
نہیں جی اب ایسا بھی کیا، میں سن دو ہزار میں عمرہ کی غرض سے گیا تھا، اور جب ہم مدینہ سےپھر مکہ روانہ ہوئے تھے تب بارش ہورہی تھی۔ ویسے بھی میں نے سنا ہے کہ ادھر طائف میں بارش کا ہونا بہت عام ہے۔ وللہ اعلم آپ کہاں ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں ریاض شھر میں ہوں اور یہاں پورے سال میں ایک آدھ دفعہ بھولے بھٹکے کہیں تھوڑی دیر کے لیئے بارش ہو جائے تو اور بات ہے۔ طائف میں بھی اتنی بارش نہیں ہوتی۔
یہاں پورے سال میں صرف چند ملیمیٹر ہی بارش ہوتی ہے۔
 
تو پھر آپ ادھر آجائیں اور سردیوں میں مجھے طائف ڈراپ کردیا کریں۔ منظور۔۔۔۔۔ سردی کا یہ عالم ہےکہ منفی 5 گریڈ اب ہے جبکہ ہوا نہیں چل رہی، کم سے کم سردی سے تو بچے ہوئے ہیں آپ۔
 

شمشاد

لائبریرین
افتخار راجہ نے کہا:
تو پھر آپ ادھر آجائیں اور سردیوں میں مجھے طائف ڈراپ کردیا کریں۔ منظور۔۔۔۔۔ سردی کا یہ عالم ہےکہ منفی 5 گریڈ اب ہے جبکہ ہوا نہیں چل رہی، کم سے کم سردی سے تو بچے ہوئے ہیں آپ۔

اور جب گرمی آئے گی پھر آپ کہیں گے کہ یار یہاں کا درجہ حرارت تو 52 سے بھی اوپر جا رہا ہے، مجھے روم بجھوا دو۔ اس لیئے میرے خیال میں دونوں اپنی اپنی جگہ ہی ٹھیک ہیں۔
 
Top