نتائج تلاش

  1. نبیل

    برین سٹورمنگ کے لیے الگ چوپال

    عزیز دوستان محفل۔ میرے ذہن میں یونہی خیال آ رہا تھا کہ اس چوپال میں اس اردو محفل فورم سے متعلقہ تجاویز اور شکایات پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کسی کے ذہن میں اردو کی ترویج سے متعلقہ کوئی آئیڈیا آتا ہے تو وہ بھی یہاں ہی زیر بحث آتا ہے۔ میں آپ لوگوں سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیوں نہ اس مقصد...
  2. نبیل

    اوپن ورک بنچ - مائکروسوفٹ‌ پراجیکٹ کا متبادل

    مجھے نیٹ‌ پر پراجیکٹ منیجمنٹ کا ایک اوپن سورس سوفٹ ویر اوپن ورک بنچ نظر آیا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ یہ مائیکروسوفٹ پراجیکٹ کا اوپن سورس متبادل ہے۔
  3. نبیل

    اردو کمنٹری؟

    جب بھی میں cricinfo پر میچ کی صورتحال پر نظر رکھتا ہوں تو دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش کوئی ایسی سائٹ اردو ‌کمنٹری کی بھی ہوتی۔۔ لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ ویسے میرے خیال میں ایسی سکرپٹ بنانا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ یہ php, javascript اور ajax ٹیکنالوجی سے آسانی سے...
  4. نبیل

    پاکستان بمقابل بھارت ۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ

    بالآخر پاکستان نے آخری میچ میں سپورٹنگ وکٹ بنا ہی دی۔ کافی لعن ہوتی رہی ہے اس بزدلانہ اپروچ پر۔ خیر ایک اچھا میچ تو دیکھنے کو مل گیا۔ یہ عجیب بات ہے کہ اتنی بالرز کو مدد دینے والی پچ پر رانا نوید کے بغیر کھیلا جا رہا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اس کے بغیر بھی پاکستان نے انڈیا کو جلدی ہی آؤٹ کر لیا۔ اب...
  5. نبیل

    فورم پر سیشن Session کے مسائل

    ہمارے دوست شمشاد کو فورم پر ایک مسئلہ لاحق ہے کہ انہیں ایک مرتبہ لاگ ان ہونے کے باوجود پیغامات پوسٹ کرنے کے لیے بار بار لاگ ان کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے ابھی تک اس مسئلے کے حل کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا کسی اور دوست کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے؟
  6. نبیل

    یوسفی ابولکلام کی اردو (آب گم ۔ مشتاق احمد یوسفی)

    سچ تو یہ ہے کہ فارسی شعر کی مار آج کل کے قاری سہی نہیں جاتی۔ بالخصوص اس وقت جب وہ بے محل ہو۔ مولانا ابولکلام آزاد تو نثر کا آرائشی فریم صرف اپنے پسندیدہ اشعار ٹانگنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کے اشعار بے محل نہیں ہوتے۔ ملحقہ نثر بے محل ہوتی ہے۔ وہ اپنی نثر کا تمام تر ریشمی کوکون (کویا) اپنے...
  7. نبیل

    فورم پر مصامین پوسٹ کرنے کا سسٹم

    عزیز دوستو، السلام علیکم میرے ذہن میں ایک خیال آ رہا تھا کہ فورم پر مضامین پوسٹ کرنے والوں کے لیے عام پوسٹ‌ پیج پر موجود فیچرز سے زیادہ سہولت مہیا کرنی چاہیے تاکہ یہاں تفصیلی مضامین اور ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے والے اپنے مضامین کو بہتر طور پر فارمیٹ کر سکیں۔ یہ خیال میرے ذہن میں سیدہ بہن اور وہاب...
  8. نبیل

    بالی وڈ ان جرمنی!

    بات تو ناقابل یقین لگتی ہے لیکن حقیقت میں یہ ہو رہا ہے کہ انڈین فلمیں جرمن ٹیلی ویژن پر ڈبنگ کے ساتھ دکھائی جا رہی ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ان فلموں کی ڈی وی ڈی خاصی قیمت پر مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے۔ ذاتی طور پر میرے لیے تو انڈین فلم خاصی ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ ایک ہی گھسی پٹی کہانی پر بنی ہوئی فلم...
  9. نبیل

    براؤزر کے فیورٹ ویب پر کیسے؟

    عزیز دوستو السلام علیکم، ایک سوال میری جانب سے بھی۔۔۔ دراصل میں گھر سمیت کئی جگہ کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں اور ہر جگہ میں نے ایکسپلورر پر کئی فیورٹ ڈالے ہوئے ہیں۔ کیا کوئی طریقہ ایسا ہے کہ میں ویب پر ہر جگہ سے اپنے فیورٹ access کر سکوں۔ میں نے del.ici.ous کا نام سنا ہوا ہے۔ کیا یہ اس مقصد کے لیے...
  10. نبیل

    دوستان محفل کی سالگرہ!

    کچھ دوستوں نے تجویز پیش کی ہے کہ فورم پر ارکان کے سالگرہ کا خوبخود پتا لگ جانا چاہیے۔ اس کے لیے ایک MOD موجود تو ہے لیکن اس کا فائدہ اسی وقت ہے جب فورم کے ممبران اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج بھی کریں۔ ابھی تک شاید ہی کسی نے یہ کیا ہوگا۔ اگر آپ فورم پر یہ سہولت دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے پروفائل...
  11. نبیل

    زلزلہ زدگان کس حال میں ہیں!

    خبروں سے پتا چل رہا ہے کہ پاکستان کے زلزلہ سے متاثر علاقوں میں اگلی بڑی اور اتنی ہی تباہ کن آفت جو آ رہی ہے وہ موسم ہے۔ خاص طور پر بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انتہائی شدید سردی کے عالم میں لوگ بے سروسامان اور بغیر علاج کی سہولتوں کے کسمپرسی کے عالم میں جی رہے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ کئی...
  12. نبیل

    صوتی اردو کی بورڈ

    اب جبکہ کرلپ کی سائٹ ڈاؤن ہے تو متبادل سہولت فراہم کرنے کے لیے یاہو اردو کمپیوٹنگ کا صوتی اردو کی بورڈ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اعجاز اختر صاحب پہلے ہی یہ کی بورڈ اپنی ایک پوسٹ‌ کے ساتھ بطور اٹیچمنٹ پوسٹ‌کر چکے ہیں۔
  13. نبیل

    پوسٹ پیج کے مسائل

    عزیز دوستو، السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اس محفل میں ماشاءاللہ کافی رونق لگی ہوئی ہے۔ بہت سے موضوعات پر تبصرہ کرنے کو اور خود سے بھی موضوعات شروع کرنے کو دل کرتا ہے، لیکن جیسے کہ معمول ہے، فورم کے چند تکنیکی مسائل نے مجھے گھیرا ہوا ہے۔ فورم کی پورٹل پر اپگریڈ سے قبل اس...
  14. نبیل

    مضامین کے ذرائع

    میرے خیال میں جریدے پر لکھنے کے لیے ہمارے پاس موضوعات اور ان کے لیے مواد کی کمی نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر کئی اچھی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹس ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر کیا جا چکا ہے۔ میں یہاں ان کے روابط اکٹھا کرتا رہوں گا۔ اسکے علاوہ میں ذاتی طور پر یہاں جرمنی میں ہرمہینے کئی کمپیوٹر میگزین خریدتا...
  15. نبیل

    کچھ اہم سالگرہیں

    یہ سال (2006) اس لحاظ سے منفرد ہےکہ اس میں کئی اہم سالگرہیں رونما ہو رہی ہیں۔ سب سے پہلے تو اپنے بل گیٹس بابے ہو گئے ہیں، یعنی ان کی عمر پچاس سال ہو گئی ہے۔ ابھی تک تھکے نہیں نوٹ‌چھاپ چھاپ کر۔ ہمت ہے ویسے۔ دوسرے آئی بی ایم پرسنل کمپیوٹر کو مارکیٹ‌ میں آئے 25 سال ہو گئے ہیں۔ پہلا آئی بی ایم پی...
  16. نبیل

    اردو ویب پیڈ ہر ویب پیج پر استعمال کریں!

    السلام علیکم دوستان محفل۔ محفل کا ماحول کچھ سیاسی گفتگو سے گرم ہو گیا ہے۔ اس کو معتدل کرنے کے لیے میں ایک ٹھنڈی ٹھنڈی یوزر سکرپٹ پیش کر رہا ہوں۔ کچھ روز قبل میں نے اس پوسٹ میں گوگل پر اردو ویب پیڈ استعمال کرنے کے لیے یوزر سکرپٹ پیش کی تھی۔ جیسبادی کی تجویز تھی کہ ایک ایسی generic سکرپٹ بنائی...
  17. نبیل

    پاکستانی انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں؟

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ایک خبر کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کے صارفین میں سے تقریبا 45 فیصد فحش ویب سائٹوں پر جاتے ہیں۔ اب یہ نہیں معلوم کہ اس بارے میں انڈیا کے اعدادوشمار کیا کہتے ہیں۔ اس خبر سے اتنا ضرور اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں جہاں انٹرنیٹ کا انفراسٹرکچر ناقص ہے وہاں جدید...
  18. نبیل

    اردو لینگویج انٹرفیس پیک

    شمیل قریشی کے بلاگ پر اس پوسٹ میں مائیکروسوفٹ آفس کی اردو لینگویج انٹرفیس پیک‌ کے ساتھ تصاویر پیش کی گئی ہیں۔ یہ اردو لینگویج انٹرفیس پیک اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے اسے ڈاؤنلوڈ تو کر لیا ہے، وقت ملنے پر انسٹال کرکے بھی دیکھوں گا۔
  19. نبیل

    باجوڑ ایجنسی میں امریکی بمباری

    باجوڑ ایجنسی میں امریکی بمباری سے عورتوں اور بچوں سمیت 18 بے گناہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حملے کی حکومت پاکستان کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی اور پاکستان کی خومختاری کو پرکاہ کی اہمیت تک نہیں دی گئی تھی۔ اس پر حکومت پاکستان کی غیرت جوش میں آگئی اور اس نے کہا اِب کے مار۔ امریکی حکومت کے ترجمان...
  20. نبیل

    پاکستان کے متعلق کتب

    میں یہاں ان کتابوں اور مضامین کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا چاہ رہا ہوں جن میں پاکستان کی حالیہ اور ماضی کی جیو پولیٹکل صورتحال کا احاطہ کیا گیا ہو۔ اس میں پاکستانی اور غیر ملکی مصنفین کی کتب شامل ہیں۔ میری دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ان کتابوں اور مضامین کے مستند یا متنازع ہونے سے قطع نظر ان کے...
Top