کچھ اہم سالگرہیں

نبیل

تکنیکی معاون
یہ سال (2006) اس لحاظ سے منفرد ہےکہ اس میں کئی اہم سالگرہیں رونما ہو رہی ہیں۔ سب سے پہلے تو اپنے بل گیٹس بابے ہو گئے ہیں، یعنی ان کی عمر پچاس سال ہو گئی ہے۔ ابھی تک تھکے نہیں نوٹ‌چھاپ چھاپ کر۔ ہمت ہے ویسے۔ دوسرے آئی بی ایم پرسنل کمپیوٹر کو مارکیٹ‌ میں آئے 25 سال ہو گئے ہیں۔ پہلا آئی بی ایم پی سی 1981 میں مارکیٹ میں پیش کیا گیا تھا جس میں 640 کلو بائٹ‌ میموری کی گنجائش تھی اور بابا گیٹس کے خیال میں بنی نوع انسان کے لیے اتنی ہی میموری بہت تھی۔ پتا نہیں اب وہ نئے ایکس باکس میں بلو رے ڈی وی ڈی کس لیے شامل کر رہے ہیں؟ بہر حال ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ونڈوز بھی ماشاء اللہ 20 سال کی ہو گئی ہے اور ونڈوز 95 کو بھی وجود میں آئے دس سال ہو گئے ہیں۔

یہ تھی جی کچھ اہم برتھ ڈیز۔ ویسے خیر سے اپنی پی ایچ پی بی بی بھی پچھلے سال پانچ سال کی ہو گئی ہے۔ اسی وقت ہم نے اپنی اردو محفل فورم کا آغاز کیا تھا۔
 
Top