اردو ویب پیڈ ہر ویب پیج پر استعمال کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستان محفل۔ محفل کا ماحول کچھ سیاسی گفتگو سے گرم ہو گیا ہے۔ اس کو معتدل کرنے کے لیے میں ایک ٹھنڈی ٹھنڈی یوزر سکرپٹ پیش کر رہا ہوں۔ کچھ روز قبل میں نے اس پوسٹ میں گوگل پر اردو ویب پیڈ استعمال کرنے کے لیے یوزر سکرپٹ پیش کی تھی۔ جیسبادی کی تجویز تھی کہ ایک ایسی generic سکرپٹ بنائی جائے جو کسی بھی ویب پیج کے تمام ایڈٹ ایریاز کے ساتھ نتھی ہو جائے۔ میں نے اس آئیڈیا پر کام کیا ہے اور مجھے اس میں جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یہ سکرپٹ کچھ ویب پیجز پر کامیابی کے ساتھ استعمال ہو جاتی ہے جبکہ کچھ پر یہ اتنا صحیح نہیں چلتی۔ مسئلہ یہ ہے کہ مختلف ویب پیجز پر ٹیکسٹ ایریاز کے مختلف طرح کے ایٹریبیوٹ ہوتے ہیں۔ کچھ پر Name ایٹریبیوٹ ہوتا ہے اور کچھ پر آئی ڈی ایٹریبیوٹ۔ یہاں پیش کی گئی یوزر سکرپٹ ایڈٹ ایریاز کا Name ایٹریبیوٹ استعمال کرتی ہے۔ اب گوگل گروپ پر یہ مسئلہ ہے کہ اس پر موجود تمام ٹیکسٹ ایریاز کا نیم ایٹربییوٹ ایک ہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ یوزر سکرپٹ صرف پہلے ٹیکسٹ ایریا پر اثر انداز ہوتی ہے جبکہ باقی ویسے کے ویسے ہی رہتے ہیں۔ یہ صورتحال ذیل کی تصویر میں ظاہر کی گئی ہے:

google_group.jpg


دوسرے جن ویب صفحات پر میں نے اس یوزر سکرپٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے وہ بلاگر ڈاٹ کام پر تبصرہ پوسٹ کرنے کا صفحہ ہےاور اس کے علاوہ یاہو گروپ پر بھی یہ یوزر سکرپٹ ٹھیک چلتی ہے۔ ذیل کی تصویر میں بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ انٹگریٹ ہوا نظر آ رہا ہے۔

blogger_comment.jpg


میں نے ذاتی طور پر اس تجربے سے یہ نتجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ ایک جنرک سکرپٹ عمومی طور پر کارآمد چیز ہے لیکن اس کے ہر ویب پیج پر چلنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ جیسا کہ اوپر دی گئی گوگل گروپس کی مثال سے واضح ہوتا ہے، کچھ صفحات کے لیے الگ سے یوزر سکرپٹ لکھنا ضروری ہوتا ہے۔

یہاں پوسٹ کی گئی سکرپٹ کی ڈیفالٹ سیٹنگ کے مطابق یہ ہر ویب پیج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گی۔ آپ چاہیں تو فائرفاکس کے Tools->Manage User Scripts میں جا کر اس یوزر سکرپٹ کو مخصوص ویب صفحات تک محدود کر سکتے ہیں۔

آپ اس یوزر سکرپٹ کو استعمال کریں اور مجھے اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔

والسلام
 

Attachments

  • urdu_webpad.user_177.zip
    4.4 KB · مناظر: 76

زیک

مسافر
تمام ٹیکسٹ ایریا کے لئے ایک نام؟ بہت غلط پروگرامنگ ہے یہ تو۔ خیر آپ کا کام بہت اچھا ہے ابھی ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
سکرپٹ شریف ٹھیک کام کرہی ہیں۔ بلاگر پر اس کا تجربہ کامیاب رہا۔ تاہم جب ایک ربط پیسٹ کیا گیا تو پسوڑی پے گئی۔
اصل مسئلہ الائنمنٹ کا ہے جب سکرول بات نمودار ہوتے ہیں تو وہ لیفٹ کی بات کرتے ہیں اور اردو ہے رائٹ ۔ اسلیے ہر حرف کے ساتھ دائیں طرف آنا پڑتا ہے جب عبارت لمبی ہوجائے اور سکرول بار شریف نمودار ہوجائیں۔
اب جی میل ہوراں لئی اور گوگل گروپس لئی تہاڈی پیشکش کا انتظار رہے گا۔
 
Top