براؤزر کے فیورٹ ویب پر کیسے؟

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم، ایک سوال میری جانب سے بھی۔۔۔ دراصل میں گھر سمیت کئی جگہ کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں اور ہر جگہ میں نے ایکسپلورر پر کئی فیورٹ ڈالے ہوئے ہیں۔ کیا کوئی طریقہ ایسا ہے کہ میں ویب پر ہر جگہ سے اپنے فیورٹ access کر سکوں۔ میں نے del.ici.ous کا نام سنا ہوا ہے۔ کیا یہ اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی خبر پڑھی ہے کہ گوگل کی ٹول بار کا beta 4 آنے والا ہے اور اس کے ذریعے آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ پر اپنے فیورٹس مرکزی جگہ پر سنبھال سکیں گے۔ میں شاید اسی کو ترجیح دوں۔ کوئی صاحب مجھے بتا سکیں گے کہ del.ici.ous گوگل کی اس سروس سے کیسے بہتر رہے گا؟ دراصل مجھے سوشل بک مارکنگ کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ :?
 
نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، مجھے پوری تفصیلات کا فی الحال علم تو نہیں ہے لیکن میرا قیاس یہی ہے کہ یہ پرائیویٹ‌ انفارمیشن ہوگی کیونکہ یہ یوزر کے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک ہو گی۔
 
نبیل نے کہا:
عزیز دوستو السلام علیکم، ایک سوال میری جانب سے بھی۔۔۔ دراصل میں گھر سمیت کئی جگہ کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں اور ہر جگہ میں نے ایکسپلورر پر کئی فیورٹ ڈالے ہوئے ہیں۔ کیا کوئی طریقہ ایسا ہے کہ میں ویب پر ہر جگہ سے اپنے فیورٹ access کر سکوں۔ میں نے del.ici.ous کا نام سنا ہوا ہے۔ کیا یہ اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

شکریہ

گوگل کا ایک پیج ہے http://www.google.com/ig جو کہ آپ کا مخصوص "کسٹم" پیج ہے۔ اس سے آپ اپنے فیوریٹ ایک جگہ نیٹ پر رکھ سکتے ہو اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ۔ یاہو! کا مائی یاہو! بھی اسی مرض کی دوا ہے۔ ان دونوں سروس کا فائدہ یہ ہے کہ پہلے سے موجود اکاؤنٹ کا استعمال ہوجاتا ہے۔
 
Top